شب نیمہ شعبان کی فضیلت ۔

یہ بڑی بابرکت رات ہے، امام جعفر صادق ؑفرماتے ہیں کہ امام محمد باقر ؑسے نیمہ شعبان کی رات کی فضیلت کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا: یہ رات شب قدر کے علاوہ تمام راتوں سے افضل ہے۔ پس اس رات تقرب الٰہی حاصل کرنے کی کوشش کرنا چاہیئے۔ اس رات خدا تعالیٰ اپنے […]

شبِ نیمہ شعبان کے اعمال

غسل و شب بیداری غسل کرنا کہ جس سے گناہ کم ہوجاتے ہیں ۔ نماز اور دعا و استغفار کے لیے شب بیداری کرے کہ امام زین العابدین ؑکا فرمان ہے، کہ جو شخص اس رات بیدار رہے تو اس کے دل کو اس دن موت نہیں آئے گی۔ جس دن لوگوں کے قلوب مردہ […]

پندرہ شعبان کی مخصوص زیارت ِ امام حسینؑ

یہ یکم رجب, پندرہ رجب اور پندرہ شعبان کی زیارت ہے‘ امام جعفر صادق ؑسے روایت کی گئی ہے کہ جو شخص یکم رجب کو امام حسینؑ کی زیارت کرے گا تو خدائے تعالیٰ ضرور اس کے گناہ معاف کر دے گا ابن ابی نصر سے منقول ہے کہ میں نے امام علی رضاؑ سے […]

دعا ، مثل ِ زیارت امام زمانہؑ

شیخؒ و سیدؒ نے اس رات یہ دعا پڑھنے کا ذکر فرمایا ہے، جو امام زمانہ ؑکی زیارت کے مثل ہے اور وہ یہ ہے: اَللّٰھُمَّ بِحَقِّ لَیْلَتِنا ھٰذِہِ وَمَوْلُودِھا، وَحُجَّتِکَ وَمَوْعُودِھَا، اَلَّتِی قَرَنْتَ إلٰی فَضْلِھا فَضْلاً، فَتَمَّتْ کَلِمَتُکَ صِدْقاً وَعَدْلاً اے معبود! واسطہ ہماری اس رات کا اور اس کے مولود کا اور تیری […]

دعائے امام جعفر صادق ؑ

شیخ نے اسماعیل بن فضل ہاشمی سے روایت کی ہے کہ انہوں نے کہا: امام جعفر صادق ؑنے پندرہ شعبان کی رات کو پڑھنے کیلئے مجھے یہ دعا تعلیم فرمائی: اَللّٰھُمَّ أَنْتَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ الْعَلِیُّ الْعَظِیمُ الْخالِقُ الرَّازِقُ الْمُحْیِی الْمُمِیتُ الْبَدِیئُ الْبَدِیعُ اے معبود! تو زندہ وپائندہ، بلندتر، بزرگتر خلق کرنے والا، رزق دینے والا، […]

دعائے رسولؐ اکرم

یہ دعا پڑھے کہ رسولؐ اکرم اس رات یہ دعا پڑھتے تھے۔ اَللّٰھُمَّ اقْسِمْ لَنا مِنْ خَشْیَتِکَ مَا یَحُولُ بَیْنَنا وَبَیْنَ مَعْصِیَتِکَ، اے معبود! ہمیں اپنے خوف کا اتنا حصہ دے جو ہمارے اور ہماری طرف سے تیری نافرمانی کے درمیان رکاوٹ بن جائے وَمِنْ طاعَتِکَ مَا تُبَلِّغُنا بِہِ رِضْوانَکَ، اور فرمانبرداری سے اتنا حصہ […]

نماز شب نیمہ شعبان

مصباح میں شیخ نے ابو یحییٰ سے روایت کی ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے شعبان کی پندرھویں رات کی فضیلت کا ذکر کرتے ہوئے امام جعفر صادق ؑسے پوچھا کہ اس رات کیلئے بہترین دعا ء کونسی ہے؟ حضرت ؑنے فرمایا اس رات نمازِعشاء کے بعد دو رکعت نماز پڑھے جس کی پہلی […]

سجدے کی حالت میں رسول اکرمؐ کی دعا

سجدے اور دعائیں جو رسول ؐاللہ سے مروی ہیں وہ بجا لائے اور ان میں سے ایک وہ روایت ہے جو شیخ نے حماد بن عیسیٰ سے ، انہوں نے ابان بن تغلب سے اور انہوں نے کہا کہ امام جعفر صادق ؑنے فرمایا کہ جب پندرہ شعبان کی رات آئی تو اس رات رسولؐ […]

مخصوص نمازیں

اس رات کی مخصوص نمازیں پڑھے جو کئی ایک ہیں ، ان میں سے ایک وہ نماز ہے جو ابو یحییٰ صنعانی نے حضرت امام محمد باقر ؑاور حضرت امام جعفر صادق ؑسے نیز دیگر تیس معتبر اشخاص نے بھی ان سے روایت کی ہے کہ فرمایا: پندرہ شعبان کی رات چار رکعت نماز بجا […]