یہ بڑی معتبر دعاؤں میں سے ہے لیکن اسکے نسخوں میں خاصا فرق پایا جاتا ہے ہم اسے شیخ کی کتاب مصباح المتہجد سے نقل کر رہے ہیں۔ ہر صبح و شام اسکا پڑھنا مستحب ہے۔ لیکن اسکے پڑھنے کا افضل وقت جمعہ کے دن عصر کے بعد ہے۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلہِ وَلَا إلٰہَ إلاَّ اللہُ وَ اللہُ أَکْبَرُ
پاک ہے خدا اور حمد خدا ہی کے لئے ہے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إلاَّ بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ
اور اللہ بزرگتر ہے نہیں کوئی طاقت و قوت مگر وہ جو خدائے بزرگ و برتر سے ہے
سُبْحَانَ اللہِ اٰنَآءَ اللَّیْلِ وَأَطْرافَ النَّھَارِ سُبْحَانَ اللہِ بِالْغُدُوِّ وَالاَصَالِ
پاک ہے خدا اوقات شب اور اطراف روز میں پاک ہے خدا طلوع و غروب کے وقت
سُبْحانَ اللہِ بالْعَشِیِّ وَالْاِبْکارِ، سُبْحانَ اللہِ حِینَ تُمْسُونَ وَحِینَ تُصْبِحُونَ
پاک ہے خدا شام اور صبح کے وقت پاک ہے خدا جب تم شام کرتے اور جب تم صبح کرتے ہو
وَلَہُ الْحَمْدُ فِی السَّماوَاتِ وَالْاَرْضِ وَعَشِیّاً وَّحِینَ تُظْھِرُونَ
اور حمد اسی کیلئے ہے آسمانوں اور زمین میں اور بوقت عصر اورجب تم ظہر کرتے ہو
یُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَیُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ
وہ مردہ سے زندہ کو نکالتا ہے اور زندہ سے مردہ کو نکالتا ہے
وَیُحْیِی الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِھَا وَکَذٰلِکَ تُخْرَجُونَ
اور زمین کو اسکی موت کے بعد زندہ کرتا ہے اور ایسے ہی تم قیامت میں نکالے جائو گے
سُبْحانَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُونَ
پاک ہے تمہارا رب ان باتوں سے جو وہ لوگ بیان کیا کرتے ہیں
وَسَلامٌ عَلَی الْمُرْسَلِینَ وَالْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعالَمِینَ
اور سلام ہو تمام رسولوں پر اور حمد خدا ہی کے لئے ہے جو عالمین کا پروردگار ہے
سُبْحانَ ذِی الْمُلْکِ وَالْمَلَکُوتِ سُبْحانَ ذِی الْعِزَّةِ وَالْجَبَرُوتِ
پاک ہے وہ جو صاحب ملک و ملکوت ہے۔ پاک ہے وہ جو صاحب عزت و جبروت ہے
سُبْحانَ ذِی الْکِبْرِیاءِ وَالْعَظَمَةِ الْمَلِکِ الْحَقِّ المُھَیْمِنِ القُدُّوسِ
پاک ہے وہ جو بڑائی اور بزرگی کا مالک ہے بادشاہ، بر حق، مقتدر،اور منزہ ہے
سُبْحَانَ اللہِ الْمَلِکِ الْحَیِّ الَّذِی لاَ یَمُوتُ سُبْحَانَ اللہِ الْمَلِکِ الْحَیِّ الْقُدُّوسِ
پاک ہے خدا جو بادشاہ اور زندہ ہے کہ جسے موت نہیں، پاک ہے خدا جو بادشاہ زندہ و منزہ ہے
سُبْحَانَ الْقآئِمِ الدَّآئِمِ سُبْحَانَ الدَّآئِمِ الْقآئِمِ
پاک ہے وہ جو قائم و دائم ہے، پاک ہے وہ جو دائم و قائم ہے
سُبْحانَ رَبِّیَ الْعَظِیمِ سُبْحانَ رَبِّیَ الأَعْلٰی
پاک ہے میرا رب جوعظمت والاہے، پاک ہے میرا رب جو اعلٰی ہے
سُبْحانَ الْحَیِّ الْقَیُّومِ، سُبْحانَ الْعَلِیِّ الأَعْلٰی
پاک ہے وہ جوہمیشہ زندہ وپائندہ ہے، پاک ہے وہ جو بلند و بالا ہے
سُبْحانَہُ وَتَعَالٰی، سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَّبُّنَا وَرَبُّ الْمَلائِکَةِ وَالرُّوحِ
وہ پاک اور بر تر ہے، پاکیزہ و منزہ ہے ہمارا رب جو ملائکہ اور روح کا رب ہے
سُبْحَانَ الدَّآئِمِ غَیْرِ الْغَافِلِ، سُبْحانَ الْعَالِمِ بِغَیْرِ تَعْلِیمٍ، سُبْحانَ خالِقِ مَا یُرٰی وَمَا لاَ یُرٰی
پاک ہے وہ ہمیشہ رہنے و الا جو غافل نہیں، پاک ہے وہ جو بغیر تعلیم کے عالم ہے، پاک ہے وہ جو دیکھی ان دیکھی ہر چیز کا خالق ہے
سُبْحانَ الَّذِی یُدْرِکُ الاَبْصارَ وَلاَ تُدْرِکُہُ الاَبْصارُ، وَھُوَ اللَّطِیفُ الْخَبِیرُ
پاک ہے وہ جو نظروں کو پاتا ہے اور نظریں اسے پا نہیں سکتیں اور وہ باریک بین و خبر والا ہے
اَللّٰھُمَّ إنِّی أَصْبَحْتُ مِنْکَ فِی نِعْمَةٍ وَّخَیْرٍ وَّبَرَکَةٍ وَّعافِیَةٍ
اے معبود میں نے تیری طرف سے ملنے والی نعمت، خیر و برکت اور عافیت میں صبح کی ہے
فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہِ وَاَتْمِمْ عَلَیَّ نِعْمَتَکَ وَخَیْرَکَ وَبَرَکَاتِکَ وَعَافِیَتَکَ بِنَجَاةٍ مِّنَ النَّارِ
پس رحمت فرما محمدؐ آل محمدؑ پر اور مجھ پر اپنی نعمت، اپناخیر اور اپنی برکتیں اور اپنی عافیت پوری فرما اور مجھے آتش جھنم سے نجات بھی دے
وَارْزُقْنِی شُکْرَکَ وَعافِیَتَکَ وَفَضْلَکَ وَکَرَامَتَکَ أَبَداً مَّا أَبْقَیْتَنِی
اور مجھے اپنے شکر کی توفیق بھی دے اور اپنی طرف سے عافیت عطا فرما اور مہربانی سے نواز جب تک میں زندہ ہوں
اَللّٰھُمَّ بِنُورِکَ اھْتَدَیْتُ وَبِفَضْلِکَ اسْتَغْنَیْتُ، وَبِنِعْمَتِکَ أَصْبَحْتُ وَأَمْسَیْتُ
اے معبود مجھے تیرے نور سے ہدایت اور تیرے فضل سے تونگری ملی ہے تیری نعمت کیساتھ میں نے صبح کی اور شام کی ہے
اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲُشْھِدُکَ وَکَفی بِکَ شَھِیداً وَٲُشْھِدُ مَلائِکَتَکَ وَأَنْبِیَائَکَ وَرُسُلَکَ وَحَمَلَةَ عَرْشِکَ وَسُکَّانَ سَمَاوٰاتِکَ وَأَرْضِکَ وَجَمِیعَ خَلْقِکَ بِأَنَّکَ أَنْتَ اللہُ لَا إلٰہَ إلَّا أَنْتَ وَحْدَکَ لاَ شَرِیکَ لَکَ
اے معبود میں تجھے گواہ بناتاہوں اور تیری گواہی کافی ہے اور گواہ بناتا ہوں تیرے ملائکہ، انبیاء، رسل اور تیرے عرش کے حاملین تیرے آسمانوں اور تیری زمین کے رہنے والوں اور تیری تمام مخلوق کو اس بات پر کہ یقینا تو ہی اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو یکتا ہے تیرا کوئی ثانی نہیں
وَأَنَّ مُحَمَّداً صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہِ عَبْدُکَ وَرَسُولُکَ وَأَنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ تُحْیِی وَتُمِیتُ، وَتُمِیتُ وَتُحْیِی
اور اس پر کہ حضرت محمدؐ تیر ے بندے اور تیرے رسول ہیں اور بے شک توہر چیز پر قادر ہے توہی زندہ کرتا اور موت دیتا ہے اور موت دیتا اور زندہ کرتا ہے
وَأَشْھَدُ أَنَّ الْجَنَّةَ حَقٌّ، وَ أَنَّ النَّارَ حَقٌّ، وَالنُّشُورَ حَقٌّ وَالسَّاعَةَ اٰتِیَۃٌ لَّا رَیْبَ فِیھَا وَ أَنَّ اللہَ یَبْعَثُ مَنْ فِی الْقُبُورِ
میں گواہی دیتا ہوں کہ جنت حق ہے جہنم حق ہے قبروں سے جی اٹھنا حق ہے اور قیامت آنے والی ہے اس میں کوئی شک نہیں اور خدا اسے زندہ کرے گا جو جو قبر میں ہے
وَأَشْھَدُ أَنَّ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ أَمِیرُ الْمُؤْمِنِینَ حَقّاً حَقّاً وَأَنَّ الْاَئِمَّةَ مِنْ وُّلْدِہِ ھُمُ الْاَئِمَّۃُ الْھُدَاۃُ الْمَھْدِیُّونَ غَیرُ الضَّآلِّینَ وَلاَ الْمُضِلِّینَ
میں گواہی دیتا ہوں کہ امام علیؑ ابن ابی طالبؑ صحیح اورسچے امیرالمومنین ہیں اور یہ کہ انکی اولاد میں سے جو آئمہ ہیں وہی ہدایت یافتہ ہدایت دینے والے ہیں وہ نہ گمراہ ہیں اور نہ گمراہ کرنے والے ہیں
وَأَنَّھُمْ أَوْلِیاؤُکَ الْمُصْطَفُونَ وَحِزْبُکَ الْغالِبُونَ وَصِفْوَتُکَ وَخِیَرَتُکَ مِنْ خَلْقِکَ وَنُجَبَاؤُکَ الَّذِینَ انْتَجَبْتَھُمْ لِدِینِکَ
اور یہ کہ وہی تیرے چنے ہوئے اولیاء اور تیری غالب جماعت ہیں وہ تیری مخلوق میں سے برگزیدہ اور بہترین افراد ہیں اور وہ ایسے شریف ہیں جن کو تو نے اپنے دین کی خاطر چنا
وَاخْتَصَصْتَھُمْ مِنْ خَلْقِکَ وَاصْطَفَیْتَھُمْ عَلی عِبَادِکَ وَجَعَلْتَھُمْ حُجَّةً عَلَی الْعالَمِینَ صَلَواتُکَ عَلَیْھِمْ وَالسَّلاَمُ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکاتُہُ
اور انہیں اپنی مخلوق میں خاص مرتبہ دیا تو نے انھیں اپنے بندوں میں سے منتخب کیا اور ان کو عالمین کیلئے اپنی حجت قرار دیا ان پر تیرا درود اور سلام ہو اور ان پر خدا کی رحمت اور برکات ہوں
اَللّٰھُمَّ اکْتُبْ لِی ھَذِہِ الشَّھَادَةَ عِنْدَکَ حَتّٰی تُلَقِّنَنِیھَا یَوْمَ الْقِیَامَةِ وَأَنْتَ عَنِّی رَاضٍ، إنَّکَ عَلی ما تَشآءُ قَدِیرٌ
اے معبود! میری یہ گواہی اپنے ہاں درج فرما لے حتٰی کہ قیامت کے دن تو مجھے اسکی تلقین کرے اور تو مجھ سے راضی ہو جائے بے شک تو ہر اس چیزپر جو تو چاہے قادر ہے
اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ حَمْداً یَّصْعَدُ أَوَّلُہُ وَلَا یَنْفَدُ اٰخِرُہُ
اے معبود! تیرے لئے حمد ہے جس کا پہلا حصہ بلند ہو تا ہے اور آخری ختم ہونے والا نہیں
اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ حَمْداً تَضَعُ لَکَ السَّمآءُ کَنَفَیْھَا وَتُسَبِّحُ لَکَ الْاَرْضُ وَمَنْ عَلَیْھَا
اے معبود!حمد تیرے ہی لئے ہے ایسی حمد کہ آسمان تیرے آگے اپنے شانے جھکا دے اور زمین اور جو اس پر ہے وہ تیری تسبیح کرے
اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ حَمْداً سَرْمَداً أَبَدًا لَاانْقِطاعَ لَہُ وَلَا نَفادَ وَلَکَ یَنْبَغِی وَ إلَیْکَ یَنْتَھِی،
اے معبود! تیرے لئے حمد ہے ایسی حمد جو ہمیشہ ہمیشہ جاری رہے جونہ رکتی ہے نہ ختم ہوتی ہے وہ تیرے ہی لائق ہے اور تجھی تک پہنچتی ہے
فِیَّ وَعَلَیَّ وَلَدَیَّ وَمَعِی وَقَبْلِی وَبَعْدِی وَأَمَامِی وَفَوْقِی وَتَحْتِی وَ إذَا مِتُّ وَبَقِیتُ فَرْداً وَحِیداً ثُمَّ فَنِیتُ
وہ میرے دل میں زبان پر میرے سامنے میرے ساتھ اور مجھ سے پہلے میرے بعد میرے پہلو میں میرے اوپر اور میرے نیچے ہے جب میں مروں اور قبر میں تنہا ہو جاؤں پھر خا ک در خاک ہو جاؤں
وَلَکَ الْحَمْدُ إذَا نُشِرْتُ وَبُعِثْتُ یَا مَوْلَایَ
اور تیرے لئے حمد ہے جب قبر میں اٹھ بیٹھوں اور کھڑا کیا جاؤں اے میرے مولا
اَللّٰھُمَّ وَلَکَ الْحَمْدُ وَلَکَ الشُّکْرُ بِجَمِیعِ مَحَامِدِکَ کُلِّھَا عَلٰی جَمِیعِ نَعْمَائِکَ کُلِّھَا حَتّٰی یَنْتَھِیَ الْحَمْدُ إلٰی مَا تُحِبُّ رَبَّنَا وَتَرْضیٰ
اے معبود حمد اور شکر تیرے ہی لئے ہے تیرے تمام و مکمل اوصاف کے ساتھ تیری سبھی نعمات کے ساتھ حتی کہ حمد وہاں پہنچے جہاں تو چاہتا ہے اے ہمارے رب جس میں تیری رضا ہے
اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ عَلٰی کُلِّ أَکْلَةٍ وَّشَرْبَةٍ وَّبَطْشَةٍ وَّقَبْضَةٍ وَّبَسْطَةٍ، وَّ فِی کُلِّ مَوْضِعِ شَعْرَةٍ
اے معبود! تیرے لئے حمد ہے تمام اشیاء خورد و نوش پر ہاتھ سے پکڑنے روکنےاور کھولنے اورجسم کے ہربال بال پر، تیری حمد ہے
اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ حَمْداً خالِداً مَعَ خُلُودِکَ
اے معبود! تیرے لئے حمد ہے ہمیشہ کی حمد تیرے دوام کے ساتھ
وَلَکَ الْحَمْدُ حَمْداً لاَ مُنْتَھَیٰ لَہُ دُونَ عِلْمِکَ
تیرے لیے حمد ہے ایسی حمد جس کی تیرے علم کے علاوہ کہیں انتہاء نہیں
وَلَکَ الْحَمْدُ حَمْداً لَّآ أَمَدَ لَہُ دُونَ مَشِیَّتِکَ
تیرے لیے حمد ہے جس کی مدت تیری مشیت سے سوا نہیں ہے
وَلَکَ الْحَمْدُ حَمْداً لَّاَ أَجْرَ لِقَآئِلِہِ إلَّا رِضَاکَ
تیرے لیے حمد ہے کہ حمد کرنے والے کا اجر تیری رضا کے علاوہ نہیں
وَلَکَ الْحَمْدُ عَلی حِلْمِکَ بَعْدَ عِلْمِکَ
تیرے لیے حمد ہے جو جانتے ہوئے بھی نرمی کرتا ہے
وَلَکَ الْحَمْدُ عَلی عَفْوِکَ بَعْدَ قُدْرَتِکَ
تیرے لیے حمد ہے تیرے لیےکہ قوت کے باوجود درگذر فرماتا ہے
وَلَکَ الْحَمْدُ باعِثَ الْحَمْدِ، وَلَکَ الْحَمْدُ وارِثَ الْحَمْدِ وَلَکَ الْحَمْدُ بَدِیعَ الْحَمْدِ، وَلَکَ الْحَمْدُ مُنْتَھَی الْحَمْدِ
تیرے لیے حمد ہے تو وجہ حمد ہے ، تیرے لیے حمد ہے کہ تو مالک حمد ہے تیرے لیے حمد ہے کہ تجھ سے ابتداء حمد ہے ، اورتیرے لیے حمد ہے کہ تجھ سے انتہاء حمد ہے
وَلَکَ الْحَمْدُ مُبْتَدِعَ الْحَمْدِ، وَلَکَ الْحَمْدُ مُشْتَرِیَ الْحَمْدِ وَلَکَ الْحَمْدُ وَلِیَّ الْحَمْدِ، وَلَکَ الْحَمْدُ قَدِیمَ الْحَمْدِ
تیرے لیے حمد ہے کہ تو حمد کا آغازکرنے والا ہے تیرے لیے حمد ہے کہ تو خریدار حمد ہے تیرے لیے حمد ہے تونگہبان حمد ہے تیرے لیے حمد ہے کہ تو قدیمی حمد والا ہے
وَلَکَ الْحَمْدُ صَادِقَ الْوَعْدِ وَفِیَّ الْعَھْدِ عَزِیزَ الْجُنْدِ قَائِمَ الْمَجْدِ وَلَکَ الْحَمْدُ رَفِیعَ الدَّرَجاتِ
اور تیرے لیے حمد ہے کہ تو وعدے میں سچا عہد کا پکا ہے توانا لشکر والا پائدار بزرگی والا اور تیرے لیے حمد ہے کہ تو اونچے درجات والا ہے
مُجِیبَ الدَّعَوَاتِ، مُنْزِلَ الاٰیَاتِ مِنْ فَوْقِ سَبْعِ سَمَاوَاتٍ، عَظِیمَ الْبَرَکاتِ
دعائیں قبول کرنے والا ہے ساتوں آسمانوں سے بلند تر مقام سے آیات نازل کرنے والا ہے بڑی برکتوں والا ہے
مُخْرِجَ النُّورِ مِنَ الظُّلُماتِ، وَمُخْرِجَ مَنْ فِی الظُّلُماتِ إلَی النُّورِ
نور کو تاریکیوں سے نکالنے والا تاریکیوں میں پڑے کو روشنی کی طرف لانے والا
مُبَدِّلَ السَّیِّئٰاتِ حَسَنَاتٍ وَّجاعِلَ الْحَسَنَاتِ دَرَجَاتٍ
گناہوں کو نیکیوں میں بدلنے والا اور نیکیوں کو بلند مراتب میں بدلنے والاہے
اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ غَافِرَ الذَّنْبِ، وَقَابِلَ التَّوْبِ، شَدِیدَ الْعِقابِ ذَا الطَّوْلِ
اے معبود تیرے لیے حمد ہے کہ تو گناہ معاف کرنے والا توبہ قبول کرنے والا سخت عذاب دینے والا اور عطا کرنے والا ہے
لاَ إلٰہَ إلاَّ أَنْتَ إلَیْکَ الْمَصِیرُ
تیرے سوا کوئی معبود نہیں بازگشت تیری ہی طرف ہے
اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ فِی اللَّیْلِ إذَا یَغْشیٰ، وَلَکَ الْحَمْدُ فِی النَّھَارِ إذا تَجَلّیٰ
اے معبود تیرے لیے حمد ہے رات میں جب وہ چھا جائے تیرے لیے حمد ہے دن میں جب وہ روشن ہو جائے
وَلَکَ الْحَمْدُ فِی الاٰخِرَةِ وَالاُولیٰ، وَلَکَ الْحَمْدُ عَدَدَ کُلِّ نَجْمٍ وَمَلَکٍ فِی السَّمَآءِ
تیرے لیے حمد ہے دنیا اور آخرت میں، تیرے لیے حمد ہے آسمان کے ستاروں اور فرشتوں کی تعداد کے برابر
وَلَکَ الْحَمْدُ عَدَدَ الثَّرَیٰ وَالْحَصیٰ وَالنَّوَیٰ
تیرے لیے حمد ہے خاک اور ریت کے ذروں اور پھلوں کی گٹھلیوں کی تعداد کے برابر
وَلَکَ الْحَمْدُ عَدَدَ ما فِی جَوِّ السَّمَآءِ
تیرے لیے حمد ہے فضاء آسمان میں موجود چیزوں کی تعداد کے برابر
وَلَکَ الْحَمْدُ عَدَدَ ما فِی جَوْفِ الْاَرْضِ
تیرے لیے حمد ہے تہ زمین میں موجود چیزوں کی تعداد کے برابر
وَلَکَ الْحَمْدُ عَدَدَ أَوْزَانِ مِیَاہِ الْبِحَارِ
تیرے لیے حمد ہے سمندروں کے پانی کے وزن کے برابر
وَلَکَ الْحَمْدُ عَدَدَ أَوْرَاقِ الاَشْجارِ
تیرے لیے حمد ہے درختوں کے پتوں کی تعداد کے برابر
وَلَکَ الْحَمْدُ عَدَدَ ما عَلٰی وَجْہِ الاَرْضِ
تیرے لیے حمد ہے زمین پر موجود چیزوں کی تعداد کے برابر
وَلَکَ الْحَمْدُ عَدَدَ مَآ أَحْصیٰ کِتَابُکَ
تیرے لیے حمد ہے تیری کتاب میں موجود تعداد کے برابر
وَلَکَ الْحَمْدُ عَدَدَ ما أَحاطَ بِہِ عِلْمُکَ
تیرے لیے حمد ہے تیرے علم میں موجود تعداد کے برابر
وَلَکَ الْحَمْدُ عَدَدَ الِانْسِ وَالْجِنِّ وَالْھَوَآمِّ وَالطَّیْرِ وَالْبَھَآئِمِ وَالسِّبَاعِ
تیرے لیے حمد ہے انسانوں، جنوں، حشرات، پرندوں، چرندوں اور درندوں کی تعداد کے برابر
حَمْداً کَثِیراً طَیِّباً مُبارَکاً فِیہِ کَما تُحِبُّ رَبَّنَا وَتَرْضیٰ
بہت زیادہ پاک اور بابرکت حمد اے پروردگار تجھے پسند اور جس پر تو راضی ہو
وَکَما یَنْبَغِی لِکَرَمِ وَجْھِکَ وَعِزِّ جَلالِکَ
اور جیسی حمد تیری شان کرم اور تیری جلالت ذات کے لائق ہے
پھر دس مرتبہ کہیں
لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لاٰشَریٰکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ الْلَطِیْفُ الْخَبِیرُ
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا ہے جس کا کوئی ثانی نہیں اس کیلئے ملک ہے اسی کیلئے حمد ہے اور وہ باریک بین خبر دار ہے
پھر دس مرتبہ
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہُ لَاشَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِی وَیُمیِتُ وَیُمِیتُ وَ یُحْییٖ وَھُوَ حَیٌ لَّایَمُوتُ بَیِدہِ الْخَیْرُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِ شَیئٍ قَدِیرٌ
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا ہے جسکا کوئی ثا نی نہیں اسی کیلئے ملک اور اسی کے لیے حمد ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے، مارتا اور زندہ کرتا ہے اوروہ زندہ ہے جسے مو ت نہیں اسی کے ہاتھ میں خیر ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
پھر دس مرتبہ
اَسْتَغْفِرُاللہَ الَّذِی لَّااِلٰہَ اِلاَّ ھُوَالْحَیُ الْقَیُومُ وَاَتُوبُ اِلَیْہ
میں اللہ سے بخشش چاہتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ زندہ و پائندہ ہے اور اسی کے حضور توبہ کرتا ہوں
پھر دس مرتبہ
یَااَللہُ یَااَللہُ یااللہ یااللہ
اے اللہ اے اللہ اے اللہ
دس مرتبہ
یَارَحْمٰنُ یَارَحْمٰنُ
اے رحمت کرنے والے اے رحمت کرنے والے
پھر دس مرتبہ
یَارَحِیْمُ یَارَحِیْمُ
اے مہربان اے مہربان
پھر دس مرتبہ
یَا بَدِیْعَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ
اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے
پھر دس مرتبہ
یَا ذَالْجَلٰالِ وَالْاِکْرَامِ
اے صاحب جلا لت و بزرگی
پھر دس مرتبہ
یَا حَنّٰانُ یَامَنّٰانُ
اے مہربانی کرنے والے ، اے احسان کرنے والے
پھر دس مرتبہ
یَاحَیُّ یَا قَیُّوْمُ
اے ز ندہ و پا ئندہ
پھر دس مرتبہ
یَاحَیُّ لَااِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ
اے زندہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں
پھر دس مرتبہ
یَااَللہُ یَا لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ
اے اللہ اے وہ کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں
پھر دس مرتبہ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے
پھر دس مرتبہ
اَللّٰھُمَّ اِفْعَلْ بِیْ مَآاَنْتَ اَھْلُہُ
اے معبود میرے ساتھ وہ برتاؤ کر جس کا تو اہل ہے
پھر دس مرتبہ
اٰمِیْنَ اٰمِیْنَ
ایسا ہی ہوایسا ہی ہو
پھر دس مرتبہ
قُلْ ھُوَ اللہُ اَحَدٌ
کہو ﴿اے نبی﴾ اللہ ایک ہے
پڑھیں پھر کہیں
اَللّٰھُمَّ اِصْنَعْ بِیْ مَآ اَنْتَ اَھْلُہُ وَلَاتَصْنَعْ بِیْ مَآ اَنَا اَھْلُہُ فَاِنَّکَ اَھْلُ التَّقْویٰ وَاَھْلُ الْمَغْفِرَةِ وَاَنَا اَھْلُ الذُّنُوْبِ وَالْخَطَایٰا فَارْحَمْنِیْ یَامَوْلَایَ وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ
اے معبود میرے ساتھ وہ سلوک کر جس کا تو اہل ہے اور مجھ سے وہ نہ کر جس کا میں اہل ہوں بیشک تو بچانے والا اور بخشنے والا ہے اور میں گناہ کرنے والا اور خطائیں کرنے والا ہوں پس رحم کر مجھ پر اے میرے مولا
پھر دس مرتبہ
لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّ ةَ اِلاَّ بِاللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی الْحَیِّ اَلَّذِیْ لاٰیَمُوْتُ وَالْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ یَکُنْ لَّہُ شَرِیْکٌ فِیْ الْمُلْکِ وَلَمْ یَکُنْ لَّہ، وَلِیٌّ مِنَ الذُّلِّ وَکَبِّرْہُ تَکْبِیْرًا
اور تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے کوئی طاقت وقوت نہیں سواے اسکے جو اللہ کیطرف سے ہے بھرو سہ ر کھتا ہوں اس زندہ پر جسے مو ت نہیں اور حمد ہے اس اللہ کیلئے جس نے کسی کو بیٹا نہیں بنا یا اور نہ کوئی اسکی حکو مت میں شریک ہے اور نہ کوئی اس کا مدد گا ر ہے بو جہ اسکے عجز کے اور اس کی بڑا ئی بیان کرتے ر ہا کرو۔