بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
شَھِدَ اللہُ أَنَّہُ لاَ إلہَ إلاَّ ھُوَ وَالْمَلائِکَۃُ وَٲُولُوا الْعِلْمِ قَائِماً بِالْقِسْطِ لاَ إلہَ إلاَّ ھُوَ الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ
خدا گواہ ہے کہ سوائے اسکے کوئی معبود نہیں نیز ملائکہ اور باانصاف صاحبان علم بھی اس پر گواہی دے رہے ہیں کہ سوائے اس کے کوئی معبود نہیں جو صاحب عزت حکمت والا ہے
إنَّ الدِّینَ عِنْدَ اللهِ الْاِسْلامُ
یقینا خدا کاپسندیدہ دین اسلام ہی ہے
وَأَنَا الْعَبْدُ الضَّعِیفُ الْمُذْنِبُ الْعاصِی الْمُحْتاجُ الْحَقِیرُ
اور میں جو ایک ناتواں گنہگار خطاکار حاجت مند اور بے مایہ بندہ ہوں
أَشْھَدُ لِمُنْعِمِی وَخالِقِی وَرازِقِی وَمُکْرِمِی کَما شَھِدَ لِذاتِہِ
میں اپنے منعم ، خالق ، رازق اور اپنے کرم فرما خدا کی گواہی دیتا ہوں، جیسے اس نے اپنی ذات کی گواہی دی ہے
وَشَھِدَتْ لَہُ الْمَلائِکَۃُ وَٲُولُوا الْعِلْمِ مِنْ عِبادِہِ، بِأَنَّہُ لاَ إلہَ إلاَّ ھُوَ ذُو النِّعَمِ وَالْاِحْسانِ، وَالْکَرَمِ وَالْاِمْتِنانِ
نیز ملائکہ اور صاحب علم بندوں نے بھی اسکی گواہی دی ہے کہ سوائے اسکے کوئی معبود نہیں جو نعمت، احسان و کرم اور عطا کا مالک ہے
قادِرٌ أَزَلِیٌّ، عالِمٌ أَبَدِیٌّ، حَیٌّ أَحَدِیٌّ، مَوْجُودٌ سَرْمَدِیٌّ، سَمِیعٌ بَصِیرٌ مُرِیدٌ کارِہٌ، مُدْرِکٌ صَمَدِیٌّ
اور وہ ہمیشہ سے صاحب قدرت اور دائمی صاحب علم ، زندہ ،یکتا اور ہمیشگی والا موجود ہے سننے والا دیکھنے والا ارادے والا ناپسند کرنے والا پا لینے والا بے نیاز ہے
یَسْتَحِقُّ ھَذِہِ الصِّفاتِ وَھُوَ عَلَی ما ھُوَ عَلَیْہِ فِی عِزِّ صِفاتِہِ، کَانَ قَوِیّاً قَبْلَ وُجُودِ الْقُدْرَةِ وَالْقُوَّةِ،
وہ ان صفات کا صحیح حقدار ہے اور وہ دیگر صفات کا بھی مالک ہے جو بہت بڑی صفات ہیں کہ قدرت اور قوت کے وجود میں آنے سے قبل وہ صاحب قوت تھا
وَکانَ عَلِیماً قَبْلَ إیجادِ الْعِلْمِ وَالْعِلَّةِ، لَمْ یَزَلْ سُلْطاناً إذْ لاَ مَمْلَکَةَ وَلاَ مالَ
اور وہ صاحب علم تھا علم اور دلیل کی ایجاد سے پہلے وہ مستقل سلطان تھا جب نہ کوئی ملک تھا اور نہ مال
وَلَمْ یَزَلْ سُبْحَاناً عَلی جَمِیعِ الْاَحْوالِ، وُجُودُہُ قَبْلَ الْقَبْلِ فِی أَزَلِ الاَزالِ، وَبَقاؤُہُ بَعْدَ الْبَعْدِ مِنْ غَیْرِ انْتِقالٍ وَلاَ زَوالٍ
وہ لا زوال پاکیزہ تھا ہر ہر حال میں کہ اس کا وجود قبل سے قبل اور ازلوں کے ازل سے ہے اور اس کی بقا بعد سے بعد ہے کہ جس میں نہ تبدیلی ہے نہ زوال
غَنِیٌّ فِی الْاَوَّلِ وَالاَخِرِ، مُسْتَغْنٍ فِی الْباطِنِ وَالظَّاھِرِ لاَ جَوْرَ فِی قَضِیَّتِہِ، ولاَ مَیْلَ فِی مَشِیئَتِہِ
وہ اول و آخر سے بے نیاز اور ظاہر و باطن میں بے پرواہ ہے اسکے فیصلے میں ظلم نہیں اور اسکی مرضی میں طرفداری نہیں ہے
وَلاَ ظُلْمَ فِی تَقْدِیرِہِ وَلاَ مَھْرَبَ مِنْ حُکُومَتِہِ وَلاَ مَلْجَأَ مِنْ سَطَواتِہِ وَلاَ مَنْجیً مِنْ نَقِماتِہِ
اسکی تقدیر میں ستم نہیں اور اسکی حکومت سے فرار ممکن نہیں اسکا قہر آئے تو کوئی پناہ نہیں اور وہ عذاب کرے تو نجات نہیں
سَبَقَتْ رَحْمَتُہُ غَضَبَہُ وَلاَ یَفُوتُہُ أَحَدٌ إذا طَلَبَہُ أَزاحَ الْعِلَلَ فِی التَّکْلِیفِ، وَسَوَّی التَّوْفِیقَ بَیْنَ الضَّعِیفِ وَالشَّرِیفِ
اسکی رحمت ،غضب سے پہلے ہے جسے وہ طلب کرے وہ فرار نہیں کرسکتا اس نے فریضوں میں اضداد دور کر دیں اور توفیق دینے میں ادنیٰ و اعلیٰ میں برابری رکھی ہے
مَکَّنَ أَداءَ الْمَأْمُورِ، وَسَھَّلَ سَبِیلَ اجْتِنابِ الْمَحْظُورِ، لَمْ یُکَلِّفِ الطَّاعَةَ إلاَّ دُونَ الْوُسْعِ وَالطَّاقَةِ
حکم کردہ باتوں پر عمل کو ممکن اور گناہ سے بچنے کا راستہ آسان کردیا ہے اس نے وسعت و طاقت سے کمتر فریضے عائد کیئے ہیں
سُبْحانَہُ مَا أَبْیَنَ کَرَمَہُ وَأَعْلَی شَأْنَہُ سُبْحانَہُ مَا أَجَلَّ نَیْلَہُ وَأَعْظَمَ إحْسانَہُ
پاک ہے وہ جسکا کرم کتنا واضح اور شان کتنی بلند ہے پاک ہے وہ کہ جسکا نام کتنا عمدہ اور احسان کتنا بڑا ہے
بَعَثَ الْاَنْبِیاءَ لِیُبَیِّنَ عَدْلَہُ، وَنَصَبَ الْاَوْصِیاءَ لِیُظْھِرَ طَوْلَہُ وَفَضْلَہُ،
اس نے اپنے عدل کی تشریح کیلئے انبیاء بھیجے اور اپنے فضل و کرم کے اظہار کی خاطر اوصیاء کو مامور فرمایا
وَجَعَلَنا مِنْ ٲُمَّةِ سَیِّدِ الْاَنْبِیاءِ وَخَیْرِ الْاَوْلِیاءِ وَأَفْضَلِ الْاَصْفِیاءِ وَأَعْلَی الْاَزْکِیاءِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہِ وَسَلَّمَ،
اور ہمیں نبیوں کے سردار ولیوں میں بہتر برگزیدوں میں سب سے افضل اور پاکبازوں میں سب سے بلند حضرت محمدؐ کی امت میں قرار دیا
آمَنَّا بِہِ وَ بِما دَعانا إلَیْہِ، وَبِالْقُرْآنِ الَّذِی أَنْزَلَہُ عَلَیْہِ وَبِوَصِیِّہِ الَّذِی نَصَبَہُ یَوْمَ الْغَدِیرِ وَأَشارَ بِقَوْلِہِ ھَذا عَلِیٌّ إلَیْہِ،
ہم ان پر ایمان لائے اور ان کے پیغام پر اور قرآن پر جو ان پر نازل ہوا اور انکے جانشین پر جسے انہوں نے یوم غدیر مقرر کیا اور اپنی زبان سے فرمایا کہ یہ ہے علیؑ جو میرا وصی ہے
وَأَشْھَدُ أَنَّ الْاَئِمَّةَ الْاَبْرارَ وَالْخُلَفاءَ الْاَخْیارَ بَعْدَ الرَّسُولِ الْمُخْتارِ عَلِیٌّ قامِعُ الْکُفّارِ
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت رسولٔ کے بعد نیکوکار امامؑ اور بہترین جانشین ہیں جن میں علیؑ ہی کافروں کو ختم کرنے والے ہیں
وَمِنْ بَعْدِہِ سَیِّدُ أَوْلادِہِ الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ ثُمَّ أَخُوہُ السِّبْطُ التَّابِعُ لِمَرْضاةِ اللهِ الْحُسَیْنُ
اور انکے بعد انکی اولاد کے سردار حسنؑ بن علیؑ پھر انکے بھائی نواسہ رسولؐ، اللہ کی رضاؤں کے طلبگار حسینؑ ہیں
ثُمَّ الْعابِدُ عَلِیٌّ ثُمَّ الْباقِرُ مُحَمَّدٌ ثُمَّ الصّادِقُ جَعْفَرٌ، ثُمَّ الْکَاظِمُ مُوسی ثُمَّ الرِّضا عَلِیٌّ، ثُمَّ التَّقِیُّ مُحَمَّدٌ،
پھر علیؑ بن الحسینؑ پھر محمد باقرؑ پھر جعفر صادقؑ، پھر موسیٰ کاظمؑ پھر علی رضاؑ پھر محمد تقیؑ ہیں
ثُمَّ النَّقِیُّ عَلِیٌّ، ثُمَّ الزَّکِیُّ الْعَسْکَرِیُّ الْحَسَنُ ثُمَّ الْحُجَّۃُ الْخَلَفُ الْقائِمُ الْمُنْتَظَرُ الْمَھْدِیُّ الْمُرْجَی الَّذِی بِبَقائِہِ بَقِیَتِ الدُّنْیا،
انکے بعد علی نقیؑ ہیں پھر حسن عسکری زکیؑ ہیں پھر حضرت حجت خلف قائم المنتظر مہدیؑ امیدگاہ خلق ہیں جنکی بقائ سے دنیا قائم ہے
وَبِیُمْنِہِ رُزِقَ الْوَری، وَبِوُجُودِہِ ثَبَتَتِ الْاَرْضُ وَالسَّماءُ وَبِہِ یَمْلاُءُ اللہُ الْاَرْضَ قِسْطاً وَعَدْلاً بَعْدَما مُلِئَتْ ظُلْماً وَجَوْراً
اور انکی برکت سے مخلوق کو روزی ملتی ہے اور انکے وجود سے زمین و آسمان کھڑے ہیں اور انکے ذریعے اللہ تعالیٰ زمین کو عدل وانصاف سے بھر دیگا جب کہ وہ ظلم و جور سے بھر چکی ہوگی
وَأَشْھَدُ أَنَّ أَقْوالَھُمْ حُجَّۃٌ وَامْتِثالَھُمْ فَرِیضَۃٌ وَطاعَتَھُمْ مَفْرُوضَۃٌ وَمَوَدَّتَھُمْ لازِمَۃٌ مَقْضِیَّۃٌ وَالْاِقْتِداءَ بِھِمْ مُنْجِیَۃٌ وَمُخالَفَتَھُمْ مُرْدِیَۃٌ
میں گواہی دیتا ہوں کہ ان آئمہ کے اقوال حجت، ان پر عمل کرنا واجب اور انکی پیروی فرض ہے اور ان سے محبت رکھنا ضروری و لازم ہے انکی اطاعت باعث نجات اور ان سے مخالفت وجہ تباہی ہے
وَھُمْ سَاداتُ أَھْلِ الْجَنَّةِ أَجْمَعِینَ، وَشُفَعاءُ یَوْمِ الدِّینِ، وَأَئِمَّۃُ أَھْلِ الْاَرْضِ عَلَی الْیَقِینِ وَأَفْضَلُ الْاَوْصِیاءِ الْمَرْضِیِّینَ
اور وہ سب کے سب اہل جنت کے سردار ہیں قیامت میں شفاعت کرنے والے اور یقینی طور پر اہل زمین کے امامؑ ہیں وہ پسندیدہ اوصیاء میں سے افضل ہیں
وَأَشْھَدُ أَنَّ الْمَوْتَ حَقٌّ وَمُسائَلَةَ الْقَبْرِ حَقٌّ وَالْبَعْثَ حَقٌّ وَالنُّشُورَ حَقٌّ، وَالصِّراطَ حَقٌّ، وَالْمِیزانَ حَقٌّ
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ موت حق ہے قبر میں سوال و جواب حق ہیں دوبارہ اٹھنا حق ہے قیامت میں حاضری حق ہے صراط سے گزرنا حق ہے میزان عمل حق ہے
وَالْحِسابَ حَقٌّ، وَالْکِتابَ حَقٌّ، وَالْجَنَّةَ حَقٌّ وَالنَّارَ حَقٌّ وَأَنَّ السَّاعَةَ آتِیَۃٌ لاَ رَیْبَ فِیھَا، وَأَنَّ اللهَ یَبْعَثُ مَنْ فِی الْقُبُورِ
حساب حق ہے اور کتاب حق ہے، اسی طرح جنت حق ہے اور جہنم حق ہے نیز قیامت آنے والی ہے اس میں کوئی شک نہیں اور اللہ انہیں ضرور اٹھائے گا جو قبروں میں ہیں
اَللّٰھُمَّ فَضْلُکَ رَجَائِی، وَکَرَمُکَ وَرَحْمَتُکَ أَمَلِی، لاَ عَمَلَ لِی أَسْتَحِقُّ بِہِ الْجَنَّةَ
اے معبود! تیرا فضل میرا سہارا اور تیری رحمت و بخشش میری امید ہے میرا کوئی ایسا عمل نہیں جس سے میں جنت کا حقدا ر بنوں
وَلاَ طاعَةَ لِی أَسْتَوْجِبُ بِھَا الرِّضْوانَ إلاَّ أَنِّی اعْتَقَدْتُ تَوْحِیدَکَ وَعَدْلَکَ
اور نہ عبادت ہے کہ جو تیری خوشنودی کا باعث ہو سوائے اسکے کہ میں تیری توحید و عدل پر اعتقاد رکھتا ہوں
وَارْتَجَیْتُ إحْسانَکَ وَفَضْلَکَ وَتَشَفَّعْتُ إلَیْکَ بِالنَّبِیِّ وَآلِہِ مِنْ أَحِبَّتِکَ وَأَنْتَ أَکْرَمُ الاْکْرَمِینَ وَأَرْحَمُ الرَّاحِمِینَ
اور تیرے فضل و احسان کی امید رکھتا ہوں اور تیرے حضور تیرے نبیؐ اور انکی آلؑ کی شفاعت لایا ہوں جو تیرے محبوب ہیں اور تو سب سے زیادہ کرم کرنے والا اور سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے
وَصَلَّی اللہُ عَلی نَبِیِّنا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ أَجْمَعِینَ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ وَسَلَّمَ تَسْلِیماً کَثِیراً کَثِیراً
اور ہمارے نبی محمدؐ پر اور انکی ساری آلؑ پر خدا کی رحمت ہو جو پاک و پاکیزہ ہیں اور ان پر سلام ہو سلامِ خاص زیادہ بہت زیادہ
وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إلاَّ بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ اَللّٰھُمَّ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ
اور نہیں کوئی طاقت و قوت مگر وہ جو بلند وبرتر خدا سے ملتی ہے اے معبود اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
إنِّی أَوْدَعْتُکَ یَقِینِی ھَذَا وَثَباتَ دِینِی وَأَنْتَ خَیْرُ مُسْتَوْدَعٍ، وَقَدْ أَمَرْتَنا بِحِفْظِ الْوَدائِعِ فَرُدَّہُ عَلَیَّ وَقْتَ حُضُورِ مَوْتِی بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ
بے شک میں اپنا یہ عقیدہ اوردین میں ثابت قدمی تیرے سپرد کرتا ہوں اور تو بہترین امانتدار ہے اور تو نے ہمیں امانتوں کی حفاظت کا حکم دیا ہےپس اپنی رحمت سے میرا یہ عقیدہ بوقت مرگ مجھے یاد دلادینا واسطہ تجھے تیری رحمت کا اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
مؤلف کہتے ہیں اسکے ساتھ معصومینؑ سے یہ الفاظ بھی مروی ہیں:
اَلَّھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْعَدِیْلَةِ عِنْدَ الْمَوْتِ
اے معبود وقت مرگ اس عقیدے سے پلٹنے سے، میں تیری پناہ طلب کرتا ہوں
عدیلہ موت سے مراد موت کے وقت حق سے باطل کی طرف پھر جانا ہے، اسکی صورت یہ ہے کہ جان کنی کے وقت شیطان شک میں ڈال کر گمراہ کردیتا ہے اور یوں انسان ایمان چھوڑ بیٹھتا ہے یہی وجہ ہے کہ دعاؤں میں ایسی صورت حال سے پناہ طلب کی گئی ہے۔ فخر المحققین نے فرمایا ہے کہ جو شخص موت کے وقت اس خطرے سے محفوظ رہنا چاہتا ہے اسے ایمان اور اصول دین کی دلیلیں ذہن نشین کیے رکھنا چاہئیں اور پھر انکو بطور امانت خدا کی بارگاہ میں پیش کردینا چاہیئے تاکہ موت کی گھڑی میں یہ امانت اسے واپس مل جائے۔ اسکا طریقہ یہ ہے کہ عقائد حقّہ کو دہرانے کے بعد کہیں:
اَللّٰھُمَّ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ، إنِّی قَدْ أَوْدَعْتُکَ یَقِینِی ھَذَا وَثَباتَ دِینِی
اے معبود اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے بے شک میں اپنا یہ عقیدہ اور دین میں اپنی ثابت قدمی تیرے سپرد کرتا ہوں
وَأَنْتَ خَیْرُ مُسْتَوْدَعٍ، وَقَدْ أَمَرْتَنا بِحِفْظِ الْوَدائِعِ، فَرُدَّہُ عَلَیَّ وَقْتَ حُضُورِ مَوْتِی
اور تو بہترین امانتدار ہے اور تو نے ہمیں امانتوں کی حفاظت کا حکم دیا ہے پس اپنی رحمت سے میرا یہ عقیدہ وقت مرگ مجھے یاد دلادینا
پس ان بزرگوار کے فرمان کے مطابق اس دعا عدیلہ کا پڑھنا اور اسکے مطالب کو وقتِ مرگ دل میں رکھنا، حق سے پھرجانے کے خطرے کو روکنا ہے۔ اب رہی یہ بات کہ آیا یہ دعا منقول ہے یا خود علمائے کرام نے اسے مرتب کیا ہے؟ اس بارے میں عرض ہے کہ علم حدیث کے ماہر اور اخبار ائمہ کے جمع کرنے والے اجل عالم، محدث ناقد و بابصیرت اور ہمارے استاد محدث اعظم الحاج مولانا میرزا حسین نوری ﴿خدا انکے مرقد کو روشن کرے۔﴾ کا فرمان ہے کہ معروف دعائے عدیلہ بعض علماء کی وضع کردہ ہے، یہ کسی امام ؑ سے نقل نہیں ہوئی اور نہ ہی یہ حدیث کی کتابوں میں پائی جائی ہے۔ لیکن واضح رہے کہ شیخ طوسیؒ نے محمد بن سلیمان دیلمی سے روایت کی ہے کہ میں نے امام جعفر صادقؑ کی خدمت میں عرض کیا کہ بعض شیعہ بھائیوں کا کہنا ہے کہ ایمان کی دو قسمیں ہیں، یعنی ایک محکم و ثابت اور دوسرا عارضی و امانتی جو زائل ہوسکتا ہے۔ پس آپ مجھے کوئی ایسی دعا تعلیم فرمائیں کہ جسکے پڑھنے سے میرا ایمان قائم و ثابت رہے اور زائل نہ ہونے پائے۔ اس پر آپؑ نے فرمایا کہ ہر واجب نماز کے بعد یہ دعا پڑھا کرو
رَضِیتُ بِاللہِ رَبّاً وَبِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ نَبِیّاً
میں راضی ہوں اس پر کہ اللہ میرا رب اور حضرت محمد میرے نبی ہیں
وَبِالْاِسْلامِ دِیناً، وَبِالْقُرْآنِ کِتاباً وَبِالْکَعْبَةِ قِبْلَةً
اسلام میرا دین ہے، قرآن میری کتاب ہے، کعبہ میرا قبلہ ہے
ِوَبِعَلِیٍّ وَلِیّاً وَ إماماً وَبِالْحَسَنِ والحُسینِ و عَلی ابنِ الحُسین
اور راضی ہوں اس پر کہ علیؑ میرے مولا اور امام ہیں نیز حسن ؑ و حسین ؑ، علی ؑ ابن حسین ؑ
و مُحمَّدِ بنِ علیِِ و جَعفرِ ابنِ مُحمَّدِِ وَمُوسَی بْنِ جَعْفَرٍ وَعَلِیِّ بْنِ مُوسی
محمدؑ ابن علی ؑ، جعفر ؑ ابن محمدؑ ، موسیٰ ؑ ابن جعفرؑ ، علی ؑ ابن موسیٰ ؑ
وَمُحَمَّد بْنِ عَلِیٍّ وَعلی بن مُحَمَّدِ وَالْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ وَالْحُجَّةِ بْنِ الْحَسَنِ صَلَواتُ اللهِ عَلَیْھِمْ أَئِمَّةً
محمد ؑ ابن علیؑ ، علی ؑ ابن محمدؑ ، حسن ؑ ابن علی ؑ، اور حجتؑ بن حسنؑ کہ ان پر اللہ کی رحمتیں ہوں میرے امام ہیں
اَللّٰھُمَّ إنِّی رَضِیتُ بِھِمْ أَئِمَّةً فَارْضِنِی لَھُمْ إنَّکَ عَلی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ۔
اے معبود میں راضی ہوں کہ وہ میرے امام ؑ ہیں پس انہیں مجھ سے راضی فرمادے بے شک توہر چیز پرقادر ہے