• AA+ A++

مہج الدعوات میں کہا گیاہے کہ یہ بھی حضرت حجت القائم ﴿عج﴾ہی کی دعا ہے:

إلھِی بِحَقِّ مَنْ نَاجَاکَ، وَبِحَقِّ مَنْ دَعَاکَ فِی الْبَرِّ وَالْبَحْرِ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ

میرے معبود اس کا واسطہ جو تجھ سے راز کہتا ہے اور اس کاواسطہ جو تجھے صحرا و دریا میں پکارتا ہے محمد (ص) اور ان کی آل پر درود بھیج

وَتَفَضَّلْ عَلی فُقَراءِ الْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِناتِ بِالْغَناءِ وَالثَّرْوَةِ، وَعَلی مَرْضَیٰ الْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِناتِ بِالشِّفاءِ وَالصِّحَّةِ،

اور مفلس مومنین ومومنات کو مال و ثروت عطا کربیمار مومن مردوں اور مومن عورتوں کو صحت و تندرستی عطا فرما

 وَعَلی أَحْیاءِ الْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِناتِ بِاللُّطْفِ وَالْکَرَم وَعَلی أَمْواتِ الْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِناتِ بِالْمَغْفِرَةِ وَالرَّحْمَةِ،

اور زندہ مومن مردوں اور مومن عورتوں پر اپنا لطف و کرم اور فروانی فرما اور مرحوم مومن مردوں اور مومن عورتوں پر بخشش اور مہربانی عطا فرما

 وَعَلی غُرَبَاءِ الْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِناتِ بِالرَّدِّ إلی أَوْطانِھِمْ سالِمِینَ غانِمِینَ بِمُحَمَّدٍ وَآلِہِ أَجْمَعِینَ۔

اور مسافر مومن مردوں اور مومن عورتوں کو صحت وسلامتی اور مال کے ساتھ اپنے گھروں میں پہنچا دے تجھے واسطہ ہے محمد (ص) اوران کی تمام آل(ع) پاک کا۔

?