سید ابن طاؤوس نے مہج الدعوات میں امام محمد باقرؑ سے نقل کیا ہے کہ جبرائیلؑ نے رسول اللہؐ سے عرض کیا کہ میں کسی پیغمبر کو آپ سے بڑھ کر دوست نہیں رکھتا پس آپ بکثرت یہ پڑھا کریں:
اَللّٰھُمَّ إنَّکَ تَریٰ وَلاَ تُریٰ وَأَنْتَ بِالْمَنْظَرِ الْأَعْلیٰ
اے معبود تو دیکھتا ہے اور تو دیکھا نہیں جاتا اور تو اعلیٰ مقام پر ہے
وَأَنَّ إلَیْکَ الْمُنْتَھَیٰ وَالرُّجْعیٰ وَأَنَّ لَکَ الاَخِرَةَ وَالاُولیٰ
اور بے شک انتہا اور بازگشت تیری ہی طرف ہے بے شک تیرے ہی لیے دنیا و آخرت ہے
وَأَنَّ لَکَ الْمَماتَ وَالْمَحْیَا وَرَبِّ أَعُوذُ بِکَ أَنْ ٲُذَلَّ أَوْ ٲُخْزی
بے شک تیرے ہاتھ میں ہی موت اور زندگی ہے اور اے پروردگار میں اپنی ذلت و رسوائی میں تیری ہی پناہ لیتا ہوں