اول:مشائخِ حدیث نے معتبر سند کے ساتھ امام جعفر صادق(ع) سے روایت کی ہے کہ ہر مسلمان پر واجب ہے کہ وہ طلوع آفتاب اور غروب آفتاب سے پہلے دس مرتبہ یہ دعا پڑھے: بعض روایات میں ہے کہ اگر یہ دعا وقت پر نہ پڑھ سکے تو اسکی قضا کرنا ضروری ہے
لاَ إلہَ إلاَّ اللہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، یُحْیِی وَیُمِیتُ
خدا کے سواء کوئی معبود نہیں وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ملک اسی کا ہے اور اسی کیلئے حمد ہے وہ زندہ کرتا ہے اور موت دیتا ہے
وَیُمِیتُ وَیُحْیِی، وَھُوَ حَیٌّ لاَ یَمُوتُ، بِیَدِہِ الْخَیْرُ، وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ۔
اور موت دیتا ہے اور زندہ کرتا ہے وہ زندہ ہے اسے موت نہیں آتی، بھلائی اسی کے ہاتھ میں ہے اوروہ ہر چیز پرقدرت رکھتا ہے
دوم: انہی حضرت(ع) کی معتبر روایات میں یہ بھی وارد ہوا ہے کہ طلوع وغروب سے پہلے دس مرتبہ یہ دعا پڑھیں:
أَعُوذُ بِاللہِ السَّمِیعِ الْعَلِیمِ مِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِینِ وَأَعُوذُ بِاللہِ أَنْ یَحْضُرُونَ، إنَّ اللهَ ھُوَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ۔
میں شیاطین کے وسوسوں سے سننے جاننے والے خدا کی پناہ کا طلبگار ہوں اورخدا کی پناہ چاہتا ہوں اس سے کہ وہ میرے قریب آئیں بے شک اللہ ہی سننے اور جاننے والا ہے۔
سوم: آنجناب سے منقول ہے کہ تمہارے لیے کیا رکاوٹ ہے کہ صبح اور شام یہ دعا پڑھ لیا کریں:
اَللّٰھُمَّ مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ وَالْاَبْصَارِ ثَبِّتْ قَلْبِی عَلَی دِینِکَ، وَلاَ تُزِغْ قَلْبِی بَعْدَ إذْ ھَدَیْتَنِی
اے دلوں اور آنکھوں کے منقلب کرنے والے خدائے پاک میرے دل کو اپنے دین پر جما دے اسکے بعد میرے دل کو ٹیڑھا نہ کر جب تو نے مجھے ہدایت دی ہے۔
وَھَبْ لِی مِنْ لَدُنْکَ رَحْمَةً إنَّکَ أَنْتَ الْوَہَّابُ، وَأَجِرْنِی مِنَ النَّارِ بِرَحْمَتِکَ
مجھ پر اپنی طرف سے رحمت نازل فرما اسمیں شک نہیں کہ تو بڑا ہی عطا کرنے والا ہے اور اپنی رحمت سے مجھے آگ سے بچا اور محفوظ رکھ
اَللّٰھُمَّ امْدُدْ لِی فِی عُمْرِی وَأَوْسِعْ عَلَیَّ فِی رِزْقِی، وَانْشُرْ عَلَیَّ رَحْمَتَکَ وَ إنْ کُنْتُ عِنْدَکَ فِی ٲُمِّ الْکِتابِ شَقِیّاً
اے اللہ میری عمر طویل کر دے میرے رزق میں وسعت پیدا کر دے اور مجھ پر اپنی رحمت کا سایہ فرما دے اور اگر میں لوح محفوظ میں تیرے نزدیک بدبخت ہوں۔
فَاجْعَلْنِی سَعِیداً، فَإنَّکَ تَمْحُو مَا تَشَاءُ وَتُثْبِتُ، وَعِنْدَکَ ٲُمُّ الْکِتابِ۔
تو مجھے نیک بخت بنا دے یقینا تو جو چاہے مٹاتا اور لکھتا ہے اور لوح محفوظ تیرے پاس ہے۔
چہارم:آنجناب سے مروی ہے کہ صبح شام یہ دعا پڑھے :
اَلْحَمْدُ للہِ الَّذِی یَفْعَلُ مَا یَشَاءُ، وَلاَ یَفْعَلُ مَا یَشَاءُ غَیْرہُ، الْحَمْدُ لِلہِ کَمَا یُحِبُّ اللہُ أَنْ یُحْمَدَ، الْحَمْدُ لِلہِ کَمَا ھُوَ أَھْلُہُ۔
ساری تعریف اس اللہ کیلئے ہے کہ جو وہ چاہے کرتا ہے اور اسکے سوا کوئی نہیں جو چاہے کر پائے ساری تعریف اللہ کیلئے ہے کہ جیسی تعریف وہ پسندکرتا ہے اور ساری تعریف اللہ کیلئے ہے جیسا کہ وہ اسکا اہل ہے
اَللّٰھُمَّ أَدْخِلْنِی فِی کُلِّ خَیْرٍ أَدْخَلْتَ فِیہِ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ، وَأَخْرِجْنِی مِنْ کُلِّ شَرٍّ أَخْرَجْتَ مِنْہُ مَحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ، صَلَّی اللہُ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ۔
اے معبود! مجھے ہر اس نیکی میں داخل فرما جس میں تو نے محمد(ص) وآل محمد(ص) کو داخل فرمایا ہے اور مجھے ہر اس برائی سے بچا کہ جس سے تونے محمد(ص) وآل محمد(ص) کو محفوظ ومامون رکھا خدا کی رحمت ہو محمد(ص) وآل محمد(ص) پر۔
سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ للہِ، وَلاَ إلہَ إلاَّ اللہُ، وَاللہُ أَکْبَرُ۔
اللہ پاک ہے ساری تعریفیں اسی کیلئے ہیں اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ ہی بزرگتر ہے۔