• AA+ A++

کفعمی نے مصباح میں ایک دعا نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدابن طاؤوس نے اس کو ظالم حاکم سے بچاؤ، دشمن کے غلبے، مصیبت کے آنے، فقر و تنگدستی اور تنگی سینہ کے خوف کے اوقات میں پڑھنے کیلئے ذکر کیا ہے اور یہ دعا صحیفہ سجادیہ میں سے ہے پس جب ان میں سے کسی بات کا خوف ہو تو اس دعا کو پڑھے اور وہ یہ ہے:

یَا مَنْ تُحَلُّ بِہِ عُقَدُ الْمَکارِہِ، وَیَا مَنْ یُفْثَٲُ بِہِ حَدُّ الشَّدائِدِ، وَیَا مَنْ یُلْتَمَسُ مِنْہُ الْمَخْرَجُ إلی رَوْحِ الْفَرَجِ،

اے وہ جس کے ذریعے دکھوں کی گرہیں کھلتی ہیں اے وہ جس کے وسیلے سے سختیوں کی باڑھ ٹوٹتی ہے اے وہ جس سے خوشی وکشائش کیطرف لے جانے کی خواہش کی جاتی ہے

 ذَلَّتْ لِقُدْرَتِکَ الصِّعابُ، وَتَسَبَّبَتْ بِلُطْفِکَ الْأَسْبابُ وَجَریٰ بِقُدْرَتِکَ الْقَضاءُ

تیری قدرت کے آگے مشکلات آسان ہوجاتی ہیں اور تیری مہربانی سے اسباب کا سلسلہ قائم ہے تری قدرت سے قضا جاری ہے

 وَمَضَتْ عَلی إرادَتِکَ الْأَشْیاءُ فَھِیَ بِمَشِیئَتِکَ دُونَ قَوْلِکَ مُؤْتَمِرَۃٌ وَبِإرادَتِکَ دُونَ نَھْیِکَ مُنْزَجِرَۃٌ

اور چیزیں تیرے ارادے کے مطابق رواں ہیں وہ بغیر کہے تیری مرضی کے ماتحت ہیں اور محض تیرے ارادے ہی سے رکی ہوئی ہیں اور پابند ہیں

أَنْتَ الْمَدْعُوُّ لِلْمُھِمَّاتِ، وَأَنْتَ الْمَفْزَعُ فِی الْمُلِمَّاتِ، لاَ یَنْدَفِعُ مِنْھَا إلاَّ ما دَفَعْتَ، وَلاَ یَنْکَشِفُ مِنْھَا إلاَّ ما کَشَفْتَ،

تو ہی ہے جسے مشکلوں میں پکارا جاتا ہے اور تو ہی حوادث زمانہ میں جائے پناہ ہے کوئی مصیبت نہیں ٹلتی مگر وہی جسے تو ٹالے اور کوئی مشکل حل نہیں ہوتی مگر وہی جسے تو حل کرے

 وَقَدْ نَزَلَ بِی یَا رَبِّ ما قَدْ تَکَٲَّدَنِی ثِقْلُہُ وَأَلَمَّ بِی ما قَدْ بَھَظَنِی حَمْلُہُ، وَبِقُدْرَتِکَ أَوْرَدْتَہُ عَلَیَّ

اے پروردگار مجھ پر ایسی سختی پڑی ہے جس کے بوجھ تلے دبا ہوا ہوں اور وہ آفت آئی ہے جو ناقابل برداشت ہے تو نے اپنی قدرت سے یہ مجھ پر وارد کی ہے

وَبِسُلْطانِکَ وَجَّھْتَہُ إلَیَّ فَلا مُصْدِرَ لِما أَوْرَدْتَ وَلاَ صارِفَ لِما وَجَّھْتَ، وَلاَ فاتِحَ لِما أَغْلَقْتَ،

اور تو نے اپنے حکم سے یہ مجھ پر ڈالی ہے پس کوئی اسے ہٹا نے والا نہیں جو تو وارد کرے اور جسے تو لائے کوئی اسے دور کرنے والا نہیں جسے تو بند کرے کوئی کھولنے والا نہیں

وَلاَ مُغْلِقَ لِما فَتَحْتَ، وَلاَ مُیَسِّرَ لِما عَسَّرْتَ، وَلاَ ناصِرَ لِمَنْ خَذَلْتَ،

جسے تو کھولے کوئی بند کرنے والا نہیں اور جسے تو تنگی دے کوئی آسانی کرنے والا نہیں

فَصَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَافْتَحْ لِی یَا رَبِّ بَابَ الْفَرَجِ بِطَوْلِکَ،

جسے تو چھوڑ ے کوئی اس کا ناصر نہیں پس محمد(ص) اور ان کی آل(ع) پر رحمت فرما اور اے پروردگار اپنی رحمت سے میرے لیے کشادگی کادروازہ کھول دے

وَاکْسِرْ عَنِّی سُلْطانَ الْھَمِّ بِحَوْلِکَ، وَأَنِلْنِی حُسْنَ النَّظَرِ فِیما شَکَوْتُ،

 اور اپنی قوت سے میرے فکر اندیشے کا زور توڑ دے میری شکایت کے بارے میں اپنی نظر کرم سے مجھے کامیابی دے

وَأَذِقْنِی حَلاوَةَ الصُّنْعِ فِیما سَأَلْتُ، وَھَبْ لِی مِنْ لَدُنْکَ رَحْمَةً وَفَرَجاً ھَنِیئاً،

اور میری حاجت روائی سے مجھے احسان کی مٹھاس چکھا دے اپنے حضورسے مجھ پر رحمت نازل فرما اور کشادگی کا لطف بخش دے

وَاجْعَلْ لِی مِنْ عِنْدِکَ مَخْرَجاً وَحِیّاً، وَلاَ تَشْغَلْنِی بِالْاِھْتِمامِ عَنْ تَعاھُدِ فُرُوضِکَ، وَاسْتِعْمالِ سُنَّتِکَ،

اور اپنی طرف سے میرے لیے چھٹکارے کی راہ جلدی سے نکال دے اور ان غموں کے باعث مجھے اپنے عائد کردہ فرائض کی ادائیگی اور مستحبات کی بجا آوری سے غافل نہ ہونے دے

 فَقَدْ ضِقْتُ لِما نَزَلَ بِی یَا رَبِّ ذَرْعاً، وَامْتَلْأَتُ بِحَمْلِ ما حَدَثَ عَلَیَّ ھَمّاً،

کیونکہ اے پروردگار میں اس مصیبت سے اکتا چکا ہوں اور ان حادثوں کے سبب میرا دل رنج اور غم سے بھر گیا ہے

 وَأَنْتَ الْقادِرُ عَلی کَشْفِ ما مُنِیتُ بِہِ، وَدَفْعِ ما وَقَعْتُ فِیہِ، فَافْعَلْ بِی ذلِکَ وَ إنْ لَمْ أَسْتَوْجِبْہُ مِنْکَ

اور تو ہی قادر ہے اس پر کہ جس دکھ میں پھنسا ہوں اسے دور کرے جس مصیبت میں مبتلا ہوں اس کو ٹال دے پس میرے لیے ایسا ہی کر اگرچہ تیری طرف سے میں اس لائق نہ بھی ہوں

  یَا ذَا الْعَرْشِ الْعَظِیمِ، وَذَا الْمَنِّ الْکَرِیمِ، فَأَنْتَ قادِرٌ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ، آمِینَ رَبَّ الْعالَمِینَ۔

اے عرش عظیم کے مالک اور اے صاحب احسان و کرم پس تو ہی توانا ہے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ایسا ہی ہو اے عالمین کے پروردگار۔

?