• AA+ A++

شیخ کفعمی نے بلدالامین میں ایک دعا امام سجادؑ سے نقل کی اور کہا ہے کہ یہ دعا آنجنابؑ سے مقاتل بن سلمان نے روایت کی اورساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ اگر کوئی شخص اس دعا کو سومرتبہ پڑھے اور اس کی دعا قبول نہ ہو تو مقاتل پر لعنت بھیجے اور وہ دعا یہ ہے :

إلھِی کَیْفَ أَدْعُوکَ وَأَنَا أَنَا وَکَیْفَ أَقْطَعُ رَجائِی مِنْکَ وَأَنْتَ أَنْتَ

میرے معبود میں تجھے کیسے پکاروں اور میں تو میں ہوں اور کیونکر تجھ سے اپنی امید توڑوں جبکہ تو تو ہی ہے

 إلھِی إذا لَمْ أَسْأَلْکَ فَتُعْطِیَنِی فَمَنْ ذَا الَّذِی أَسْأَلُہُ فَیُعْطِیَنِی

میرے معبود جب میں تجھ سے نہ مانگوں کہ تو مجھے عطا کرتا ہے اور کون ہے جس سے مانگوں تو وہ مجھے دے گا

إلھِی إذا لَمْ أَدْعُکَ فَتَسْتَجِیبَ لِی فَمَنْ ذَا الَّذِی أَدْعُوہُ فَیَسْتَجِیبُ لِی

میرے معبود جب میں تجھ سے دعا نہ کروں تو میری دعا قبول فرماتا ہے اور کون ہے جس سے دعا کروں تو وہ میری دعاقبول کرے گا

إلھِی إذا لَمْ أَتَضَرَّعْ إلَیْکَ فَتَرْحَمُنِی، فَمَنْ ذَا الَّذِی أَتَضَرَّعُ إلَیْہِ فَیَرْحَمُنِی

میرے معبود جب میں تیرے حضور زاری نہ کروں تب بھی تو مجھ پر رحم کرتا ہے اور کون ہے جس کے آگے زاری کروں تو وہ مجھ پر رحم کرے گا

إلھِی فَکَما فَلَقْتَ الْبَحْرَ لِمُوسیٰ وَنَجَّیْتَہُ

میرے معبود جیسے تونے دریا کو شگافتہ کیا موسٰیؑ کیلیے اور انہیں نجات دی تھی

أَسْأَلُکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَأَنْ تُنَجِّیَنِی مِمَّا أَنَا فِیہِ وَتُفَرِّجَ عَنِّی فَرَجاً عاجِلاً غَیْرَ آجِلٍ

تو میں بھی تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمدؐ وآلؑ محمد پر رحمت نازل فرما اور مجھے نجات دے اس مشکل سے جس میں گرفتار ہوں اور مجھے کشادگی عطا فرماجلد تر کہ اس میں دیر نہ ہو

بِفَضْلِکَ وَرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ

اپنے فضل سے اور اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے

?