یہ دعا پڑھے کہ رسولؐ اکرم اس رات یہ دعا پڑھتے تھے۔
اَللّٰھُمَّ اقْسِمْ لَنا مِنْ خَشْیَتِکَ مَا یَحُولُ بَیْنَنا وَبَیْنَ مَعْصِیَتِکَ،
اے معبود! ہمیں اپنے خوف کا اتنا حصہ دے جو ہمارے اور ہماری طرف سے تیری نافرمانی کے درمیان رکاوٹ بن جائے
وَمِنْ طاعَتِکَ مَا تُبَلِّغُنا بِہِ رِضْوانَکَ،
اور فرمانبرداری سے اتنا حصہ دے کہ اس سے ہم تیری خوشنودی حاصل کرسکیں
وَمِنَ الْیَقِینِ مَا یَھُونُ عَلَیْنا بِہِ مُصِیباتُ الدُّنْیا ۔
اور اتنا یقین عطا کر کہ جس کی بدولت دنیا کی تکلیفیں ہمیں سبک معلوم ہوں
اَللّٰھُمَّ أَمْتِعْنا بِاَسْماعِنا وَأَبْصارِنا وَقُوَّتِنا مَا أَحْیَیْتَنا وَاجْعَلْہُ الْوارِثَ مِنَّا،
اے معبود! جب تک تو ہمیں زندہ رکھے ہمیں ہمارے کانوں ، آنکھوں اور قوت سے مستفید فرما اور اس قائمؑ کو ہمارا وارث بنا
وَاجْعَلْ ثأْرَنا عَلٰی مَنْ ظَلَمَنا، وَانْصُرْنا عَلٰی مَنْ عادانا،
اور ان سے بدلہ لینے والا قرار دے جنہوں نے ہم پر ظلم کیا ہمارے دشمنوں کے خلاف ہماری مدد فرما
وَلَاتَجْعَلْ مُصِیبَتَنا فِی دِینِنا،وَلَاتَجْعَلِ الدُّنْیا أَکْبَرَ ھَمِّنا وَلَامَبْلَغَ عِلْمِنا،
اور ہمارے دین میں ہمارے لیے کوئی مصیبت نہ لا اور ہماری ہمت اور ہمارے علم کے لیے دنیا کو بڑا مقصد قرار نہ دے
وَلَاتُسَلِّطْ عَلَیْنا مَنْ لَایَرْحَمُنا، بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ ۔
اور ہم پر اس شخص کو غالب نہ کر جو ہم پر رحم نہ کرے واسطہ تیری رحمت کا اے سب سے زیادہ رحم والے۔
یہ دعا جامع و کامل ہے۔ پس اسے دیگر اوقات میں بھی پڑھیں ۔ جیسا کہ عوالی اللئالی میں مذکور ہے کہ رسولؐ اللہ یہ دعا ہمیشہ پڑھا کرتے تھے۔
وہ صلوٰت پڑھے جو ہر روز بوقت زوال پڑھا جاتا ہے۔