• AA+ A++

شیخؒ و سیدؒ نے اس رات یہ دعا پڑھنے کا ذکر فرمایا ہے، جو امام زمانہ ؑکی زیارت کے مثل ہے اور وہ یہ ہے:

اَللّٰھُمَّ بِحَقِّ لَیْلَتِنا ھٰذِہِ وَمَوْلُودِھا، وَحُجَّتِکَ وَمَوْعُودِھَا، اَلَّتِی قَرَنْتَ إلٰی فَضْلِھا فَضْلاً، فَتَمَّتْ کَلِمَتُکَ صِدْقاً وَعَدْلاً

اے معبود! واسطہ ہماری اس رات کا اور اس کے مولود کا اور تیری حجت ؑ اور اس کے موعود ؑ کا جس کو تو نے فضیلت پر فضیلت عطا کی اور تیرا کلمہ صدق و عدل کے لحاظ سے پورا ہوگیا

لَا مُبَدِّلَ لِکَلِماتِکَ وَلَا مُعَقِّبَ لِآیاتِکَ نُورُکَ الْمُتَأَلِّقُ، وَضِیاؤُکَ الْمُشْرِقُ

تیرے کلموں کو بدلنے والا کوئی نہیں اورنہ کوئی تیری آیتوں کا مقابلہ کرنیوالا ہے وہ (مہدی موعودؑ ) تیرا نور تاباں اور جھلملاتی روشنی ہے

وَالْعَلَمُ النُّورُ فِی طَخْیاءِ الدَّیْجُورِ، الْغائِبُ الْمَسْتُورُ جَلَّ مَوْلِدُہُ، وَکَرُمَ مَحْتِدُہُ، وَالْمَلائِکَۃُ

وہ نور کا ستون، شان والی سیاہ رات کی تاریکی میں پنہاں و پوشیدہ ہے اس کی ولادت بلند مرتبہ ہے اس کی اصل، فرشتے ا س کے گواہ ہیں

وَاللّٰهُ ناصِرُهُ وَمُؤَيِّدُهُ ، إِذا آنَ مِيعادُهُ ، وَالْمَلائِكَةُ أَمْدادُهُ سَیْفُ اللہِ الَّذِی لَا یَنْبُو، وَنُورُہُ الَّذِی لَا یَخْبُو، وَذُو الْحِلْمِ الَّذِی لَا یَصْبُو 

اور اللہ ا سکا مدد گار و حامی ہے جب اس کے وعدے کا وقت آئے گا اور فرشتے اس کے معاون ہیں وہ خدا کی تلوار ہے جو کند نہیں ہوتی اور اس کا ایسا نور ہے جو ماند نہیں پڑتا وہ ایسا بردبار ہے جو حد سے نہیں نکلتا

مَدارُ الدَّھْرِ، وَنَوامِیسُ الْعَصْرِ، وَوُلاۃُ الْاَمْرِ، وَالْمُنَزَّلُ عَلَیْھِمْ مَا یَتَنَزَّلُ فِی لَیْلَةِ الْقَدْرِ، وَأَصْحابُ الْحَشْرِ وَالنَّشْرِ، تَراجِمَۃُ وَحْیِہِ، وَوُلاۃُ أَمْرِةِ وَنَھْیِہِ ۔

وہ ہر زمانے کا سہارا ہے یہ معصومینؑ ہر عہد کی عزت اور والیان امر ہیں جو کچھ شبِ قدر میں نازل کیا جاتا ہے انہی پر نازل ہوتا ہے وہی حشر و نشر میں ساتھ دینے والے اس کی وحی کے ترجمان اور اس کے امر و نہی کے نگران ہیں

اَللّٰھُمَّ فَصَلِّ عَلٰی خاتِمِھِمْ وَقائِمِھِمُ الْمَسْتُورِ عَنْ عَوالِمِھِمْ، اَللّٰھُمَّ وَأَدْرِکْ بِنا أَیَّامَہُ وَظُھُورَہُ وَقِیامَہُ، وَاجْعَلْنا مِنْ أَنْصارِہِ

اے معبود! پس ان کے خاتم اور ان کے قائم پر رحمت فرما جو اس کائنات سے پوشیدہ ہیں، اے معبود! ہمیں اس کا زمانہ اس کا ظہور اور قیام دیکھنا نصیب فرما اور ہمیں اس کے مددگاروں میں قرار دے

وَاقْرِنْ ثأْرَنا بِثَأْرِہِ، وَاکْتُبْنا فِی أَعْوانِہِ وَخُلَصائِہِوَأَحْیِنا فِی دَوْلَتِہِ ناعِمِینَ، وَبِصُحْبَتِہِ غانِمِینَ ، وَبِحَقِّہِ قائِمِینَ، وَمِنَ السُّوءِ سالِمِینَ، یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ

ہمارا اور اس کا انتقام ایک کردے اور ہمیں اس کے مددگاروں اور مخلصوں میں لکھ دے، ہمیں اسکی حکومت میں زندگی کی نعمت عطا کر اور اسکی صحبت سے بہرہ یاب فرما اسکے حق میں قیام کرنے والے اور برائی سے محفوظ رہنے کی توفیق دے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے

وَالْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعالَمِینَ، وَصَلَواتُہُ عَلٰی سَیِّدِنا مُحَمَّدٍ خاتَمِ النَّبِیِّینَ وَالْمُرْسَلِینَ وَعَلٰی أَھْلِ بَیْتِہِ الصَّادِقِینَ وَعِتْرَتِہِ النَّاطِقِینَ وَالْعَنْ جَمِیعَ الظَّالِمِینَ، وَاحْکُمْ بَیْنَنا وَ بَیْنَھُمْ یَا أَحْکَمَ الْحاکِمِینَ۔

اور حمد اللہ ہی کیلئے ہے جو جہانوں کا پروردگار ہے اور اسکی رحمتیں ہوں ہمارے سردار محمدؐ پر جو نبیوں اور رسولوں کے خاتم ہیں اور انکے اہل پر جو ہر حال میں سچ بولنے والے ہیں اور انکے اہل خاندان پر جو حق کے ترجمان ہیں اور لعنت کرتمام ظلم کرنے والوں پر اور فیصلہ کر ہمارے اور ان کے درمیان اے سب سے بڑھ کر فیصلہ کرنے والے۔

?