سید ابن طاؤوسؒ مہج الدعوات میں کہتے ہیں کہ ایک روایت میں آیا ہے کہ ایک شخص بڑی مدت سے شام میں قید تھا اس نے عالم خواب میں سیدہ فاطمہؑ کو دیکھا کہ فرماتی ہیں:اس دعا کو پڑھو اور پھر اسے یہ دعا تعلیم فرمائی پس جب اس نے یہ دعا پڑھی تو اسکو قید سے رہائی مل گئی اور وہ اپنے گھر لوٹ آیا، وہ دعا یہ ہے :
اللّٰهُمَّ بِحَقِّ الْعَرْشِ وَمَنْ عَلاهُ، وَبِحَقِّ الْوَحْىِ وَمَنْ أَوْحاهُ،
اے معبود واسطہ ہے عرش کا اور جو کچھ اس پر ہے واسطہ ہے وحی کا اور جس نے وحی کی واسطہ ہے پیغمبرؐ کا اور جس پیغمبرؐ نے خبر دی ہے
وَبِحَقِّ النَّبِيِّ وَمَنْ نَبَّأَهُ، وَبِحَقِّ الْبَيْتِ وَمَنْ بَناهُ، يَا سامِعَ كُلِّ صَوْتٍ، يَا جامِعَ كُلِّ فَوْتٍ،
واسطہ ہے کعبے کا اور اسے تعمیر کرنے والے کا اے ہر آواز کے سننے والے اے ہرگمشدہ کو لانے والے
يَا بارِئَ النُّفُوسِ بَعْدَ الْمَوْتِ، صَلِّ عَلىٰ مُحَمَّدٍ وَأَهْلِ بَيْتِهِ،
اے موت کے بعد نفسوں کو پیدا کرنے والے محمدؐ اور ان کے اہل بیتؑ پر رحمت نازل فرما
وَآتِنا وَجَمِيعَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِناتِ فِى مَشارِقِ الْأَرْضِ وَمَغارِبِها فَرَجاً مِنْ عِنْدِكَ عاجِلاً،
اور ہمیں اور سب مومنین و مومنات کو زمین کے ہر مشرق اور ہر مغرب میں کشادگی وفراخی عطا فرما اپنی جناب سے جلد تر واسطے سے
بِشَهادَةِ أَنْ لَاإِلٰهَ إِلّا اللهُ، وَأَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَعَلىٰ ذُرِّيَّتِهِ الطَّيِّبِينَ الطَّاهِرِينَ، وَسَلَّمَ تَسْلَِيماً كَثِيراً.
اس گواہی کے ساتھ کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمدؐ تیرے بندے اور تیرے رسولؐ ہیں رحمت ہو خدا کی ان پر ان کی آلؑ اور اولاد پر جو پاک ہیں طاہرہیں اور سلام ہو ان پر بہت بہت سلام