سید ابن طاؤوس نے مہج الدعوات میں امیرالمومنینؑ سے روایت کی ہے، کہ آپ نے فرمایا: رسول اللہؐ نے مجھے یہ دعا تعلیم فرمائی اور یہ حکم بھی دیا کہ میں تنگی و فراخی میں اس دعا کو پڑھتا رہوں اور اپنے جانشین کو اسکی تعلیم دوں اور تا دم آخر اسے ترک نہ کروں پھر فرمایا: کہ اے علیؑ ہر مرد مؤمن صبح و شام یہ دعا پڑھے کیونکہ یہ عرش الٰہی کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے، تب ابی بن کعب نے عرض کی کہ یا رسول اللہؐ اس دعا کی فضیلت بیان فرمائیں آنحضرتؐ نے اسکا اجر وثواب اور بہت سے فضائل بیان فرمائے۔ پس جو شخص ان سے آگاہ ہونا چاہے وہ مہج الدعوات کی طرف رجوع کرے:
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
الْحَمْدُلِلہِ الَّذِی لاَ إلہَ إلاَّ ھُوَ الْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبِینُ، الْمُدَبِّرُ بِلا وَزِیرٍ وَلاَ خَلْقٍ مِنْ عِبادِہِ یَسْتَشِیرُ،
ساری تعریف خدا کیلئے ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ بادشاہ حق ظاہر بظاہر ہے وہ بغیر وزیر کے اور مخلوق میں سے کسی کے مشورے کے بغیر نظم قائم کرنیوالا خدا ہے
الْاَوَّلُ غَیْرُ مَوْصُوفٍ، وَالْباقِی بَعْدَ فَناءِ الْخَلْقِ
وہ ایسا اول ہے جسکا بیان نہیں ہوسکتا اور مخلوق کی فنا کے بعد باقی رہنے والا ہے
الْعَظِیمُ الرُّبُوبِیَّةِ، نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرَضِینَ وَفاطِرُھُما وَمُبْتَدِعُھُما، بِغَیْرِ عَمَدٍ خَلَقَھُما وَفَتَقَھُما فَتْقاً
وہ ہے بڑا پالنے والا آسمانوں اور زمینوں کو روشن کرنے والا انکا پیدا کرنیوالا اور انہیں بغیرستون کے بنانے والا ہے اس نے ان دونوں کو پیدا کیا اور الگ الگ رکھا
فَقامَتِ السَّمَاوَاتُ طائِعاتٍ بِأَمْرِہِ، وَاسْتَقَرَّتِ الْأَرَضُونَ بِأَوْتادِھا فَوْقَ الْماءِ
پس آسمان اسکی اطاعت کرتے ہوئے اسکے حکم پر کھڑے ہوگئے اور زمینیں اپنی میخوں کے سہارے پانی کے اوپر ٹھہرگئی
ثُمَّ عَلا رَبُّنا فِی السَّمَاوَاتِ الْعُلی، الرَّحْمنُ علَی الْعَرْشِ اسْتَوی
پھر ہمارا پروردگار اونچے آسمانوں پر مسلط ہوگیا وہی رحمن ہر بلندی پر حاوی ہوگیا
لَہُ ما فِی السَّمَاوَاتِ وَما فِی الْاَرْضِ وَما بَیْنَھُما وَما تَحْتَ الثَّری
جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے جو کچھ انکے درمیان اور جو کچھ زیر زمین موجود ہے اسی کا ہے
فَأَنَا أَشْھَدُ بِأَنَّکَ أَنْتَ اللہُ لاَ رافِعَ لِما وَضَعْتَ وَلاَ واضِعَ لِما رَفَعْتَ وَلاَ مُعِزَّ لِمَنْ أَذْلَلْتَ،
پس میں گواہی دیتا ہوں کہ تو ہی اللہ ہے جسے تو بلند کرے اسے کوئی پست کرنے والا نہیں ہے جسے تو پست کرے اسے کوئی بلند کرنے والا نہیں ہے جسے تو ذلیل کرے اسے کوئی عزت دینے والا نہیں ہے
وَلاَ مُذِلَّ لِمَنْ أَعْزَزْتَ وَلاَ مانِعَ لِما أَعْطَیْتَ، وَلاَ مُعْطِیَ لِما مَنَعْتَ
اور جسے تو عزت دے اسے کوئی ذلیل کرنے والا نہیں اور جس سے تو روک لے اس کو کوئی عطا کرنے والا نہیں ہے جسے تو عطا کرے اس سے کوئی روکنے والا نہیں ہے
وَأَنْتَ اللہُ لاَ إلہَ إلاَّ أَنْتَ کُنْتَ إذْ لَمْ تَکُنْ سَماءٌ مَبْنِیَّۃٌ، وَلاَ أَرْضٌ مَدْحِیَّۃٌ،
اور تو ہی اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے تو موجود تھا جب آسمان بلند نہیں کیا گیا تھا اور نہ زمین بچھائی گئی تھی
وَلاَ شَمْسٌ مُضِیئَۃٌ، وَلاَ لَیْلٌ مُظْلِمٌ، وَلاَ نَھَارٌ مُضِیئٌ
اور نہ سورج چمکایا گیا تھا نہ تاریک رات اور نہ روشن دن پیدا ہوا تھا
وَلاَ بَحْرٌ لُجِّیٌّ، وَلاَ جَبَلٌ راسٍ، وَلاَ نَجْمٌ سارٍ، وَلاَ قَمَرٌ مُنِیرٌ، وَلاَ رِیحٌ تَھُبُّ
نہ سمندر موجزن تھا نہ کوئی اونچا پہاڑ تھا نہ چلتا ہوا ستارہ تھا اور نہ چمکتا ہواچاند اور نہ چلتی ہوئی ہوا تھی
وَلاَ سَحَابٌ یَسْکُبُ، وَلاَ بَرْقٌ یَلْمَعُ، وَلاَ رَعْدٌ یُسَبِّحُ، وَلاَ رُوحٌ تَنَفَّسُ، وَلاَ طَائِرٌ یَطِیرُ
نہ ہی برسنے والا بادل تھا نہ چمکنے والی بجلی اور نہ کڑکنے والے بادل نہ سانس لینے والی روح اور نہ اڑنے والا پرندہ تھا
وَلاَ نَارٌ تَتَوَقَّدُ، وَلاَ ماءٌ یَطَّرِدُ، کُنْتَ قَبْلَ کُلِّ شَیْئٍ وَکَوَّنْتَ کُلَّ شَیْئٍ
نہ جلتی ہوئی آگ اور نہ بہتا ہوا پانی پس توہر چیز سے پہلے تھا اور تو نے ہر چیز کو بنایا
وَقَدَرْتَ عَلی کُلِّ شَیْئٍ، وَابْتَدَعْتَ کُلَّ شَیْئٍ، وَأَغْنَیْتَ وَأَفْقَرْتَ، وَأَمَتَّ وَأَحْیَیْتَ، وَأَضْحَکْتَ وَأَبْکَیْتَ
توہی ہر شیئ پر قادر و قدیر ہے تو نے ہر چیز کو ایجاد کیا اور انہیں بے حاجت اور محتاج بناتا ہے انہیں موت اور حیات دیتا ہے ہے ہنساتا ہے اور رلاتا ہے
وَعَلَی الْعَرْشِ اسْتَوَیْتَ، فَتَبارَکْتَ یَا اللہُ وَتَعالَیْتَ، أَنْتَ اللہُ الَّذِی لاَ إلہَ إلاَّ أَنْتَ الْخَلاَّقُ الْمُعِینُ
اور تو عرش پر حاوی ہے پس تو بابرکت ہے اے اللہ تو بلند ہے تو وہ اللہ ہے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پیدا کرنے والا مدد دینے والا ہے
أَمْرُکَ غالِبٌ وَعِلْمُکَ نافِذٌ، وَکَیْدُکَ غَرِیبٌ، وَوَعْدُکَ صَادِقٌ، وَقَوْلُکَ حَقٌّ، وَحُکْمُکَ عَدْلٌ، وَکَلامُکَ ھُدیً وَوَحْیُکَ نُورٌ وَرَحْمَتُکَ واسِعَۃٌ
تیرا حکم غالب تیرا علم گہرا اور تیری تدبیر عجیب ہے تیرا وعدہ سچا اور تیرا قول حق ہے اور تیرا فیصلہ عادلانہ اور تیرا کلام ہدایت والا ہے تیری وحی نور اور تیری رحمت وسیع ہے
وَعَفْوُکَ عَظِیمٌ، وَفَضْلُکَ کَثِیرٌ، وَعَطاؤُکَ جَزِیلٌ، وَحَبْلُکَ مَتِینٌ وَ إمْکانُکَ عَتِیدٌ، وَجَارُکَ عَزِیزٌ، وَبَٲسُکَ شَدِیدٌ، وَمَکْرُکَ مَکِیدٌ،
تیری بخشش عظیم تیرا فضل کثیر اور تیری عطا بہت بڑی ہے تیری رسی مضبوط اور تیری قدرت آمادہ ہے تیری پناہ لینے والا قوی تیرا حملہ سخت اور تیری تجویز پیچ دار ہے
أَنْتَ یَا رَبِّ مَوْضِعُ کُلِّ شَکْوی، وَحاضِرُ کُلِّ مَلاَءِِ، وَشاھِدُ کُلِّ نَجْوی،
اے پروردگار تو ہر شکایت کے پہنچنے کی جگہ ہر جماعت میں موجود اور ہر سرگوشی کا گواہ ہے
مُنْتَہی کُلِّ حاجَةٍ، مُفَرِّجُ کُلِّ حُزْنٍ، غِنیٰ کُلِّ مِسْکِینٍ، حِصْنُ کُلِّ ھَارِبٍ، أَمانُ کُلِّ خَائِفٍ
تو ہر حاجت کی پناہ ہر غم کو دور کرنے والا ہر بے چارے کا سرمایہ ہر بھاگنے والے کیلئے قلعہ ہر ڈرنے والے کیلئے جائے امن
حِرْزُ الضُّعَفاءِ، کَنْزُ الْفُقَرَاءِ، مُفَرِّجُ الْغَمَّاءِ، مُعِینُ الصَّالِحِینَ
کمزوروں کی ڈھال فقیروں کا خزانہ غموں کو مٹانے والا اور نیکوکاروں کا مددگار ہے
ذلِکَ اللہُ رَبُّنا لاَ إلہَ إلاَّ ھُوَ
یہی اللہ ہمارا رب ہے جسکے سوا کوئی معبود نہیں
تَکْفِی مِنْ عِبادِکَ مَنْ تَوَکَّلَ عَلَیْکَ، وَ أَنْتَ جَارُ مَنْ لاذَ بِکَ وَتَضَرَّعَ إلَیْکَ عِصْمَۃُ مَنِ اعْتَصَمَ بِکَ ناصِرُ مَنِ انْتَصَرَ بِکَ
تو اپنے ان بندوں کیلئے کافی ہے جو تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں تو اسکی پناہ ہے جو تیری پناہ چاہے اورجو تجھ سے فریاد کرے اسکا مددگار جو تجھ سے مدد مانگے اسکا ناصر ہے جو تیری نصرت چاہے
تَغْفِرُ الذُّنُوبَ لِمَنِ اسْتَغْفَرَکَ جَبَّارُ الْجَبَابِرَةِ عَظِیمُ الْعُظَمَاءِ کَبِیرُ الْکُبَراءِ سَیِّدُ السَّادَاتِ مَوْلَی الْمَوَالِی صَرِیخُ المُسْتَصْرِخِینَ مُنَفِّسٌ عَنِ الْمَکْرُوبِینَ، مُجِیبُ دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّینَ، أَسْمَعُ السَّامِعِینَ، أَبْصَرُ النَّاظِرِینَ،
تو اسکے گناہ بخش دیتا ہے جو تجھ سے بخشش طلب کرے اسے معاف کر دیتا ہے تو جابروں پر غالب بزرگوں کا بزرگ بڑوں کا بڑا سرداروں کا سردار آقاؤں کا آقا داد خواہوں کا دادرس مصیبت زدوں کا غمگسار بے قراروں کی دعا قبول کرنے والا سننے والوں میں زیادہ سننے والا دیکھنے والوں میں زیادہ دیکھنے والا
أَحْکَمُ الْحَاکِمِینَ، أَسْرَعُ الْحَاسِبِینَ، أَرْحَمُ الرَّاحِمِینَ، خَیْرُ الْغَافِرِینَ، قَاضِی حَوائِجِ الْمُؤْمِنِینَ، مُغِیثُ الصَّالِحِینَ
حاکموں میں زیادہ حکم کرنیوالا جلد حساب کرنے والا رحم کرنے والوں میں زیادہ رحم والا بخشنے والوں میں سب سے بہتر مومنوں کی حاجات برلانے والا نیکوکاروں کا فریاد رس
أَنْتَ اللہُ لاَ إلہَ إلاَّ أَنْتَ رَبُّ الْعالَمِینَ
تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو عالموں کا رب ہے
أَنْتَ الْخالِقُ وَأَنَا الْمَخْلُوقُ، وَأَنْتَ الْمَالِکُ وَأَنَا الْمَمْلُوکُ، وَأَنْتَ الرَّبُّ وَأَنَا الْعَبْدُ
تو خالق ہے اور میں مخلوق ہوں تو مالک ہے اور میں مملوک ہوں تو پروردگار ہے اور میں تیرا بندہ ہوں
وَ أَنْتَ الْقَوِیُّ وَأَنَا الضَّعِیفُ، وَأَنْتَ الْعَزِیزُ وَأَنَا الذَّلِیلُ، وَأَنْتَ الْغَنیُّ أَنَا الْفَقِیرُ
تو قوت والا ہے اور میں کمزور ہوں تو عزت والا ہے اور میں ذلیل ہوں تو بے حاجت ہے اور میں محتاج ہوں
وَأَنْتَ السَّیِّدُ وَأَنَا الْعَبْدُ وَأَنْتَ الْغافِرُ وَأَنَا الْمُسِیئُ وَأَنْتَ الْعَالِمُ وَأَنَا الْجَاھِلُ
تو آقا ہے اور میں غلام ہوں تو بخشنے والا ہے اور میں گنہگار ہوں تو علم والا ہے اور میں نادان ہوں
وَأَنْتَ الْحَلِیمُ وَأَنَا الْعَجُولُ وَأَنْتَ الرَّحْمنُ وَأَنَا الْمَرْحُومُ وَأَنْتَ الْمُعافِی وَأَنَا الْمُبْتَلی وَأَنْتَ الْمُجِیبُ وَأَنَا الْمُضْطَرُّ
تو بردبار ہے اور میں جلد باز ہوں تو رحم کرنے والا ہے اور میں رحم کیا ہوا تو عافیت دینے والا اور میں پھنسا ہوا ہوں تو دعا قبول کرنیوالا اور میں بے قرار ہوں
وَأَنَا أَشْھَدُ بِأَنَّکَ أَنْتَ اللہُ لاَ إلہَ إلاَّ أَنْتَ، الْمُعْطِی عِبادَکَ بِلا سُؤالٍ
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک توہی معبود ہے تو جو اپنے بندوں کو بن مانگے عطا کرتا ہے
وَأَشْھَدُ بِأَنَّکَ أَنْتَ اللہُ الْواحِدُ الْاَحَدُ الْمُتَفَرِّدُ الصَّمَدُ الْفَرْدُ وَ إلَیْکَ الْمَصِیرُ
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ یقینا توہی خدائے یگانہ یکتا بے مثل بے نیاز بے مثال ہے اور تیری ہی طرف واپسی ہے
وَصَلَّی اللہُ عَلی مُحَمَّدٍ وَأَھْلِ بَیْتِہِ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ
اور خدا حضرت محمدؐ پر اور ان کے اہلبیتؑ پر رحمت فرمائے جو پاک و پاکیزہ ہیں
وَاغْفِرْلِی ذُنُوبِی، وَاسْتُرْ عَلَیَّ عُیُوبِی، وَافْتَحْ لِی مِنْ لَدُنْکَ رَحْمَةً وَرِزْقاً وَاسِعاً یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ
اور میرے گناہ معاف فرما دے اور میرے عیبوں کو چھپائے رکھ اور میرے لیے اپنی طرف سے در رحمت اور کشادہ اور رزق کے دروازے کھول دے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
وَالْحَمْدُلِلہِ رَبِّ الْعالَمِینَ، وَحَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیلُ، وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إلاَّ بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ۔
اور سب تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں جو عالمین کا رب ہے اور کافی ہے ہمارے لیے ایک اللہ جو بہترین کارساز ہے اور نہیں کوئی طاقت و قوت مگر وہ جو خدائے بلند و برتر سے ملتی ہے