• AA+ A++

اَللّٰھُمَّ إنِّی أسْألُکَ الْاَمانَ یَوْمَ لَایَنْفَعُ مالٌ وَلَابَنُونَ إلَّامَنْ ٲَتَی اللہَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ

خدایا! میں اس دن تیری پناہ چاہتا ہوں کہ جس میں مال وفرزند کام نہ آئیں گے سوائے اسکے جو خدا کے حضور پاک دل لے کے آئے

وَأسْألُکَ الْاَمانَ یَوْمَ یَعَضُّ الظَّالِمُ عَلٰی یَدَیْہِ یَقُولُ یَالَیْتَنِی اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِیلاً

میں اس روز پناہ چاہتا ہوں جب ظالم اپنے ہاتھوں کو چباتے ہوئے کہے گا ہائے افسوس کہ میں نے رسول(ص) کا راستہ اختیار کیا ہوتا

وأسْألُکَ الْاَمانَ یَوْمَ یُعْرَفُ الْمُجْرِمُونَ بِسِیْماھُمْ فَیُؤْخَذُ بِالنَّواصِی وَالْاَقْدامِ

میں اس روز تیری پناہ چاہتا ہوں جب گناہگار اپنے چہروں سے پہچانے جائیں گے اور ان کو بالوں اور پیروں کی طرف سے پکڑا جائے گا

وَأسْألُکَ الْاَمانَ یَوْمَ لَایَجْزِیْ والِدٌ عَنْ وَلَدِہِ وَلَا مَوْلُودٌ ھُوَ جازٍ عَنْ والِدِہِ شَیْئاً إنَّ وَعْدَ اﷲِ حَقٌّ
میں اس روز تیری پناہ چاہتا ہوں جس میں باپ بیٹے کے جرم کی اور بیٹا باپ کے جرم کی سزا نہ پائے گا بے شک خدا کا وعدہ حق ہے
وأسْألُکَ الْاَمانَ یَوْمَ لَایَنْفَعُ الظَّالِمِینَ مَعْذِرَتُھُمْ وَلَھُمُ اللَّعْنَۃُ وَلَھُمْ سُوْءُ الدَّارِ
میں اس روز تیری پناہ چاہتاہوں جس میں ظالموں کا عذر ان کے کام نہ آئے گا اور ان کے لیے لعنت اور برا ٹھکانہ ہوگا
وأسْألُکَ الْاَمانَ یَوْمَ لَاتَمْلِکُ نَفْسٌ لِنَفْسٍ شَیْئاً وَالْاَمْرُ یَوْمَئِذٍ لِلہِ
میں اس روز تیری پناہ چاہتا ہوں جب کوئی کسی کے کام نہ آئے گا اور اس دن سب کچھ خدا کے ہاتھ میں ہوگا
وأسْألُکَ الْاَمانَ یَوْمَ یَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ ٲَخِیہِ وَٲُمِّہِ وَٲَبِیہِ وَصاحِبَتِہِ وَبَنِیہِ لِکُلِّ امْرِیٍٔ مِنْھُمْ یَوْمَئِذٍ شَٲْنٌ یُغْنِیہِ
میں اس روز تیری پناہ چاہتا ہوں جب انسان اپنے بھائی اپنی ماں اپنے باپ اپنی بیوی اور بیٹے سے دور بھاگے گا کیونکہ اس دن ہر آدمی کو اپنی ہی فکر ہوگی
وَأسْألُکَ الْاَمانَ یَوْمَ یَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْیَفْتَدِی مِنْ عَذابِ یَوْمَئِذٍ بِبَنِیہِ وَصاحِبَتِہِ وَٲَخِیہِ وَفَصِیلَتِہِ الَّتِی تُؤْوِیہِ وَمَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیعاً ثُمَّ یُنْجِیہِ کَلَّا إنَّھا لَظیٰ نَزَّاعَةً لِلشَّویٰ
میں اس روز تیری پناہ چاہتا ہوں جس میں مجرم چاہے گا کہ آج کے عذاب سے بچنے کیلئے وہ آگے کردے اپنے بیٹے کو اپنی بیوی کو اپنے بھائی کو اور اپنے عزیزوں کو جو اس کی پناہ بنیں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ دے ڈالے اور نجات حاصل کرے لیکن یہ نہ ہوگا وہ شعلہ ہے سیخ سے کباب کو گرادینے والا
مَوْلایَ یَامَوْلایَ ٲَنْتَ الْمَوْلیٰ وَٲَنَا الْعَبْدُ وَھَلْ یَرْحَمُ الْعَبْدَ إِلَّا الْمَوْلیٰ
میرے مولیٰ تو مولیٰ ہے اور میں بندہ ہوں بندے پر مولیٰ کے علاوہ کون رحم کرے گا
مَوْلایَ یَا مَوْلایَ ٲَنْتَ الْمالِکُ وَٲَنَاالْمَمْلُوکُ وَھَلْ یَرْحَمُ الْمَمْلُوکَ إِلَّا الْمالِکُ
میرے آقا تو میرا مالک ہے اور میں تیرا غلام ہوں غلام پر سوائے اس کے مالک کے کون رحم کرے گا
مَوْلایَ یَا مَوْلایَ ٲَنْتَ الْعَزِیزُ وَٲَنَا الذَّلِیلُ وَھَلْ یَرْحَمُ الذَّلِیلَ إِلَّا الْعَزِیزُ
میرے سردار اے میرے سردار تو صاحب عزت ہے اور میں پست ہوں پست پر صاحب عزت کے علاوہ کون رحم کرے گا
مَوْلایَ یَا مَوْلایَ ٲَنْتَ الْخالِقُ وَٲَنَا الْمَخْلُوقُ وَھَلْ یَرْحَمُ الْمَخْلُوقَ إِلَّا الْخالِقُ
میرے حاکم اے میرے حاکم تو میرا خالق ہے اور میں تیری مخلوق ہوں مخلوق پر اس کے خالق کے سوا کون رحم کرے گا
مَوْلایَ یَا مَوْلایَ ٲَنْتَ الْعَظِیمُ وَٲَنَا الْحَقِیرُ وَھَلْ یَرْحَمُ الْحَقِیرَ إِلَّا الْعَظِیمُ 
میرے مالک اے میرے مالک تو عظمت والا ہے اور میں ناچیز ہوں ایک ناچیر پر سوائے عظمت والے کے کون رحم کرے گا
مَوْلایَ یَا مَوْلایَ ٲَنْتَ الْقَوِیُّ وَٲَنَا الضَّعِیفُ وَھَلْ یَرْحَمُ الضَّعِیفَ إِلَّا الْقَوِیُّ
میرے مددگار اے میرے مددگار توصاحب قوت ہے اور میں ناتواں ہوں ایک ناتواں پر سوائے صاحب قوت کے کون رحم کرے گا
مَوْلایَ یَا مَوْلایَ ٲَنْتَ الْغَنِیُّ وَٲَ نَا الْفَقِیرُ وَھَلْ یَرْحَمُ الْفَقِیرَ إِلَّا الْغَنِیُّ
میرے سرپرست اے میرے سرپرست تو بے نیاز ہے اور میں نیاز مند ہوں ایک نیاز مند پر سوائے بے نیاز کے کون رحم کرے گا
مَوْلایَ یَا مَوْلایَ ٲَنْتَ الْمُعْطِی وَٲَنَا السَّائِلُ وَھَلْ یَرْحَمُ السَّائِلَ إِلَّا الْمُعْطِی
میرے آقا اے میرے آقا تو عطا کرنے والا ہے اور میں سوالی ہوں ایک سوالی پر سوائے عطا وبخشش والے کے کون رحم کرے گا
مَوْلایَ یَا مَوْلایَ ٲَنْتَ الْحَیُّ وَٲَنَا الْمَیِّتُ وَھَلْ یَرْحَمُ الْمَیِّتَ إِلَّا الْحَیُّ
میرے سردار اے میرے سردار تو زندہ رہنے والا ہے اور میں مرجانے والاہوں ایک مرجانے والے پر سوائے زندہ رہنے والے کے کون رحم کرے گا
مَوْلایَ یَا مَوْلایَ ٲَنْتَ الْباقِی وَٲَنَا الْفانِی وَھَلْ یَرْحَمُ الْفانِیَ إِلَّا الْباقِی
میرے آقا تو باقی رہنے والا اور میں فنا ہونے والا ہوں فنا ہونے والے پر سوائے باقی رہنے والے کے کون رحم کرے گا
مَوْلایَ یَا مَوْلایَ ٲَنْتَ الدَّائِمُ وَٲَنَا الزَّائِلُ وَھَلْ یَرْحَمُ الزَّائِلَ إِلَّا الدَّائِمُ
میرے مالک اے میرے مالک تو ہمشہ رہنے والا ہے اور میں مٹ جانے والا ہوں مٹ جانے والے پر سوائے ہمیشہ رہنے والے کے کون رحم کرے گا
مَوْلایَ یَا مَوْلایَ ٲَنْتَ الرَّازِقُ وَٲَنَا الْمَرْزُوقُ وَھَلْ یَرْحَمُ الْمَرْزُوقَ إِلَّا الرَّازِقُ
میرے مالک اے میرے مالک تو رزق دینے والا اور میں رزق لینے والا ہوں رزق لینے والے پر سوائے رزق دینے والے کے سوا کون رحم کرے گا
مَوْلایَ یَا مَوْلایَ ٲَنْتَ الْجَوادُ وَٲَنَا الْبَخِیلُ وَھَلْ یَرْحَمُ الْبَخِیلَ اِلَّا الْجَوادُ
میرے حاکم اے میرے حاکم تو سخاوت کرنے والا ہے اور میں بخیل ہوں بخیل پر سخاوت کرنے والے کے سوا کون رحم کرے گا
مَوْلایَ یَامَوْلایَ ٲَنْتَ الْمُعافِی وَٲَنَا الْمُبْتَلیٰ وَھَلْ یَرْحَمُ الْمُبْتَلیٰ إِلَّا الْمُعافِی
میرے سردار اے میرے سردار تو بچانے والا ہے اور میں گرفتارِ بلا ہوں ایک گرفتار بلا پر سوائے بچانے والے کے کون رحم کرے گا
مَوْلایَ یَا مَوْلایَ ٲَنْتَ الْکَبِیرُ وَٲَنَا الصَّغِیرُ وَھَلْ یَرْحَمُ الصَّغِیرَ إِلَّا الْکَبِیرُ
میرے مولیٰ اے میرے مولیٰ تو بزرگی کا مالک ہے اور میں کمترین ہوں ایک کمترین پر سوائے بزرگی کے مالک کے کون رحم کرے گا
مَوْلایَ یَا مَوْلایَ ٲَنْتَ الْھادِی وَٲَنَا الضَّالُّ وَھَلْ یَرْحَمُ الضَّالَّ إِلَّا الْھادِی
میرے مددگار اے میرے مددگار تو راہنما ہے اور میں گمراہ ہوں ایک گمراہ پر سوائے راہنما کے کون رحم کریگا
مَوْلایَ یَا مَوْلایَ ٲَنْتَ الرَّحْمٰنُ وَ ٲَنَا الْمَرْحُومُ وَھَلْ یَرْحَمُ الْمَرْحُومَ إِلَّا الرَّحْمٰنُ
میرے سرپرست اے میرے سرپرست تو بہت رحم کرنے والا ہے اور میں قابل رحم ہوں ایک قابل رحم پرسوائے بہت رحم کرنے والے کے کون رحم کریگا
مَوْلایَ یَا مَوْلایَ ٲَنْتَ السُّلْطانُ وَٲَنَا الْمُمْتَحَنُ وَھَلْ یَرْحَمُ الْمُمْتَحَنَ إِلَّا السُّلْطانُ
میرے مولااے میرے مولا تو بادشاہ ہے اور میں مصیبت زدہ ہوں ایک مصیبت زدہ پر سوائے بادشاہ کے کون رحم کرے گا
مَوْلایَ یَا مَوْلایَ ٲَنْتَ الدَّلِیلُ وَٲَنَا الْمُتَحَیِّرُ وَھَلْ یَرْحَمُ الْمُتَحَیِّرَ إِلَّا الدَّلِیلُ
میرے آقااے میرے آقا تو راہنما ہے اور میں سرگرداں ہوں ایک سرگرداں پر سوائے راہنما کے کون رحم کریگا
مَوْلایَ یَا مَوْلایَ ٲَنْتَ الْغَفُورُ وَٲَنَا الْمُذْنِبُ وَھَلْ یَرْحَمُ الْمُذْنِبَ إِلَّا الْغَفُورُ
میرے سردار اے میرے سردارتو بہت بخشنے والا ہے اور میں گناہگار ہوں ایک گناہگار پر سوائے بخشنے والے کے کون رحم کریگا
مَوْلایَ یَا مَوْلایَ ٲَنْتَ الْغالِبُ وَٲَنَا الْمَغْلُوبُ وَھَلْ یَرْحَمُ الْمَغْلُوبَ إِلَّا الْغالِبُ
میرے مالک اے میرے مالک تو بالادست ہے اور میں زیردست ہوں ایک زیر دست پر سوائے بالادست کے کون رحم کریگا
مَوْلایَ یَا مَوْلایَ ٲَنْتَ الرَّبُّ وَٲَنَا الْمَرْبُوبُ وَھَلْ یَرْحَمُ الْمَرْبُوبَ إِلَّا الرَّبُّ
میرے حاکم اے میرے حاکم تو پروردگارہے اور میں پروردہ ہوں اک پروردہ پر سوائے پروردگار کے کون رحم کرے گا
مَوْلایَ یَا مَوْلایَ ٲَنْتَ الْمُتَکَبِّرُ وَٲَنَا الْخاشِعُ وَھَلْ یَرْحَمُ الْخاشِعَ إِلَّا الْمُتَکَبِّرُ
میرے والی اے میرے والی توصاحب کبریائی ہے اور میں عاجزی کرنے والا ہوں عاجزی کرنے والے پر سوائے صاحب کبریائی کے کون رحم کرے گا
مَوْلایَ یَا مَوْلایَ اِرْحَمْنِی بِرَحْمَتِکَ، وَارْضَ عَنِّی بِجُودِکَ وَکَرَمِکَ وَفَضْلِکَ
میرے مولا اے میرے مولا مجھ پر رحم کر اپنی رحمت سے اور مجھ سے راضی ہو اپنی عطا اور سخاوت کے ساتھ اور اپنے فضل کے اے صاحب عطا صاحب مروت صاحب سخاوت صاحب
یَا ذَا الْجُودِ وَالْاِحْسانِ وَالطَّوْلِ وَالْاِمْتِنانِ بِرَحْمَتِکَ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔
احسان اپنی رحمت کے واسطے سے اے سب سے زیادہ رحم والے۔

?