ماہ رمضان کی ہر رات یہ دعا پڑھنے کی خاص تاکید ہے۔
اَللّٰھُمَّ إنِّی أَفْتَتِحُ الثناء بِحَمْدِکَ وَأَنْتَ مُسَدِّدٌ لِلصَّوابِ بِمَنِّکَ
اے معبود! تیری حمد کے ذریعے تیری تعریف کا آغاز کرتا ہوں اور تو اپنے احسان سے راہ راست دکھانے والا ہے
وَأَیْقَنْتُ أَنَّکَ أَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِینَ فِی مَوْضِعِ الْعَفْوِ وَالرَّحْمَةِ
اور مجھے یقین ہے کہ تو معافی دینے مہربانی کرنے کے مقام پر سب سے بڑھ کر رحم و کرم کرنے والا ہے
وَأَشَدُّ الْمُعاقِبِینَ فِی مَوْضِعِ النَّکالِ وَالنَّقِمَةِ،
اور شکنجہ و عذاب کے موقع پر سب سے سخت عذاب دینے والا ہے
وَأَعْظَمُ الْمُتَجَبِّرِینَ فِی مَوْضِعِ الکبریاء وَالْعَظَمَةِ۔
اور بڑائی اور بزرگی کے مقام پر تو تمام قاہروں اور جابروں سے بڑھا ہوا ہے۔
اَللّٰھُمَّ أَذِنْتَ لِی فِی دُعائِکَ وَمَسْأَلَتِکَ فَاسْمَعْ یَا سَمِیعُ مِدْحَتِی، وَأَجِبْ یَا رَحِیمُ دَعْوَتِی، وَأَقِلْ یَا غَفُورُعَثْرَتِی،
اے اللہ ! تو نے مجھے اجازت دے رکھی ہے کہ تجھ سے دعا و سوال کروں پس اے سننے والے اپنی یہ تعریف سن، اور اے مہربان میری دعا قبول فرما، اور اے بخشنے والےمیری خطا معاف کر
فَکَمْ یَا إلٰھِی مِنْ کُرْبَةٍ قَدْ فَرَّجْتَھا، وَھُمُومٍ قَدْ کَشَفْتَھا، وَعَثْرَةٍ قَدْ أَقَلْتَھَا وَرَحْمَةٍ قَدْ نَشَرْتَھا وَحَلْقَةِ بَلَاءِِ قَدْ فَکَکْتَھَا
پس اے میرے معبود ! کتنی ہی مصیبتوں کو تو نے دور کیا اور کتنے ہی اندیشوں کو ہٹایا اور خطاؤں سے در گزر کی اور رحمت کو عام کیا اور بلاؤں کے گھیرے کو توڑا اور رہائی دی
اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِی لَمْ یَتَّخِذْ صاحِبَةً وَلَا وَلَداً، وَلَمْ یَکُنْ لَہُ شَرِیکٌ فِی الْمُلْکِ، وَلَمْ یَکُنْ لَہُ وَ لِیٌّ مِنَ الذُّلِّ، وَکَبِّرْہُ تَکْبِیراً۔
حمد اس اللہ کیلئے ہے جس نے نہ کسی کو اپنی زوجہ بنایا اور نہ کسی کواپنا بیٹا بنایا نہ ہی سلطنت میں اس کا کوئی شریک ہے اور نہ وہ عاجز ہے کہ کوئی اس کا سر پرست ہو اس کی بڑائی بیان کرو بہت بڑائی
اَلْحَمْدُ لِلہِ بِجَمِیعِ مَحامِدِہِ کُلِّھَا عَلٰی جَمِیعِ نِعَمِہِ کُلِّھَا
حمد اللہ ہی کیلئے ہے اس کی تمام خوبیوں اور اس کی ساری نعمتوں کے ساتھ
اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِی لَا مُضادَّ لَہُ فِی مُلْکِہِ، وَلَا مُنازِعَ لَہُ فِی أَمْرِہِ۔
حمد اس اللہ کیلئے ہے جس کی حکومت میں اس کا کوئی مخالف نہیں نہ اس کے حکم میں کوئی رکاوٹ ڈالنے والا ہے
اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِی لَاشَرِیکَ لَہُ فِی خَلْقِہِ، وَلَاشَبِیہَ لَہُ فِی عَظَمَتِہِ۔
حمد اس اللہ کیلئے ہے جس کی آفرینش میں کوئی اس کا شریک نہیں اور اسکی بڑائی میں کوئی اس جیسا نہیں
اَلْحَمْدُ لِلہِ الْفاشِی فِی الْخَلْقِ أَمْرُہُ وَحَمْدُہُ، اَلظَّاھِرِ بِالْکَرَمِ مَجْدُہُ، اَلْباسِطِ بِالْجُودِ یَدَہُ،
حمد اس اللہ کیلئے ہے کہ جسکا حکم اور حمد خلق میں آشکار ہے اس کی شان اس کی بخشش کے ساتھ ظاہر ہے بن مانگے دینے میں اس کا ہاتھ کھلا ہے
اَلَّذِی لَاتَنْقُصُ خَزائِنُہُ، وَلَاتَزِیدُہُ کَثْرَۃُ الْعَطاءِ إلَّا جُوداً وَکَرَماً، إنَّہُ ھُوَ الْعَزِیزُ الْوَہَّابُ۔
وہی ہے جس کے خزانہ نے کم نہیں ہوتے اور کثرت کے ساتھ عطا کرنے سے اس کی بخشش اور سخاوت میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ وہ زبردست عطا کرنے والا ہے
اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ قَلِیلاً مِنْ کَثِیرٍ، مَعَ حاجَةٍ بِی إلَیْہِ عَظِیمَةٍ وَغِناکَ عَنْہُ قَدِیمٌ وَھُوَ عِنْدِی کَثِیرٌ، وَھُوَ عَلَیْکَ سَھْلٌ یَسِیرٌ۔
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے بہت میں سے تھوڑے کا جبکہ مجھے اس کی بہت زیادہ حاجت ہے اور تو ہمیشہ اس سے بے نیاز ہے وہ نعمت میرے لیئے بہت بڑی ہے اور تیرے لئے اس کا دینا آسان ہے
اَللّٰھُمَّ إنَّ عَفْوَکَ عَنْ ذَنْبِی، وَتَجاوُزَکَ عَنْ خَطِیئَتِی، وَصَفْحَکَ عَنْ ظُلْمِی، وَسَتْرَکَ عَلٰی قَبِیحِ عَمَلِی، وَحِلْمَکَ عَنْ کَثِیرِ جُرْمِی
اے معبود! بے شک تیرا میرے گناہ کو معاف کرنا، اور میری خطا سے تیری در گزر میرے ستم سے تیری چشم پوشی، اور میرے برے عمل کی پردہ پوشی، اور میرے بہت سے جرائم پر تیری بردباری ہے
عِنْدَ مَا کانَ مِنْ خَطَإی وَعَمْدِی أَطْمَعَنِی فِی أَنْ أَسْأَلَکَ مَا لَا أَسْتَوْجِبُہُ مِنْکَ
جبکہ ان میں سے بعض بھول کر اور بعض میں نے جان بوجھ کر کئے ہیں تب بھی اس سے مجھے طمع ہوئی کہ میں تجھ سے وہ مانگوں جس کا میں حقدار نہیں
اَلَّذِی رَزَقْتَنِی مِنْ رَحْمَتِکَ وَأَرَیْتَنِی مِنْ قُدْرَتِکَ وَعَرَّفْتَنِی مِنْ إجابَتِکَ
چنانچہ تو نے اپنی رحمت سے مجھے روزی دی اور اپنی قدرت کے کرشمے دکھائے اور اپنی قبولیت کی پہچان کرائی
فَصِرْتُ أَدْعُوکَ آمِناً وَأَسْأَلُکَ مُسْتَأْنِساً، لَاخائِفاً وَلَاوَجِلاً، مُدِلاًّ عَلَیْکَ فِیما قَصَدْتُ فِیہِ إلَیْکَ،
پس اب میں با امن ہوکر تجھے پکارتا ہوں اور تجھ سے سوال کرتا ہوں الفت سے، نہ ڈرتے اور گھبراتے ہوئے اور مجھے ناز ہے کہ اس بارے میں تیری بارگاہ میں آیا ہوں
فَإنْ أَبْطَأَ عَنِّی عَتَبْتُ بِجَھْلِی عَلَیْکَ وَلَعَلَّ الَّذِی أَبْطَأَ عَنِّی ھُوَ خَیْرٌ لِی، لِعِلْمِکَ بِعاقِبَةِ الْاُمُورِ،
پس اگر تو نے قبولیت میں دیر کی تو میں بوجہ نادانی تجھ سے شکوہ کروں گا اگر چہ وہ تاخیر کاموں کے نتائج سے متعلق تیرے علم میں میرے لیے بہتری کی حامل ہو
فَلَمْ أَرَ مَوْلیً کَرِیماً أَصْبَرَ عَلٰی عَبْدٍ لَئِیمٍ مِنْکَ عَلَیَّ، یَا رَبِّ، إنَّکَ تَدْعُونِی فَٲُوَلِّی عَنْکَ
پس میں نے تیرے سوا کوئی مولا نہیں دیکھا جو میرے جیسے پست بندے پر مہربان و صابر ہو۔اے پروردگار! تو مجھے پکارتا ہے تو میں تجھ سے منہ موڑتا ہوں
وَتَتَحَبَّبُ إلَیَّ فأَتَبَغَّضُ إلَیْکَ، وَتَتَوَدَّدُ إلَیَّ فَلَا أَقْبَلُ مِنْکَ کَأَنَّ لِیَ التَّطَوُّلَ عَلَیْکَ
تو مجھ سے محبت کرتا ہے میں تجھ سے خفگی کرتا ہوں اور تو میرے ساتھ الفت کرتا ہے میں بے رخی کرتا ہوں جیسے کہ میرا تجھ پر کوئی احسان رہا ہو
فَلَمْ یَمْنَعْکَ ذٰلِکَ مِنَ الرَّحْمَةِ لِی وَالْاِحْسانِ إلَیَّ وَالتَّفَضُّلِ عَلَیَّ بِجُودِکَ وَکَرَمِکَ
تو بھی میرا یہ طرز عمل تجھے مجھ پر رحمت فرمانے اور مجھ پر اپنی عطا و بخشش کیساتھ فضل و احسان کرنے سے باز نہیں رکھتا
فَارْحَمْ عَبْدَکَ الْجاھِلَ وَجُدْ عَلَیْہِ بِفَضْلِ إحْسانِکَ إنَّکَ جَوادٌ کَرِیمٌ۔
پس اپنے اس نادان بندے پر رحم کر اور اس پر اپنے فضل و احسان سے سخاوت فرما بے شک تو بہت دینے والا سخی ہے
الْحَمْدُ لِلہِ مالِکِ الْمُلْکِ، مُجْرِی الْفُلْکِ، مُسَخِّرِ الرِّیاحِ، فالِقِ الْاِصْباحِ، دَیَّانِ الدِّینِ، رَبِّ الْعالَمِینَ۔
حمد ہے اس اللہ کے لیے جو سلطنت کا مالک کشتی کو رواں کرنیوالا ہواؤں کو قابو رکھنے والا صبح کو روشن کرنے والا او رقیامت میں جزا دینے والا جہانوں کا پروردگار ہے
اَلْحَمْدُ لِلہِ عَلٰی حِلْمِہِ بَعْدَ عِلْمِہِ، وَالْحَمْدُ لِلہِ عَلٰی عَفْوِہِ بَعْدَ قُدْرَتِہِ،
حمد ہے اللہ کی کہ جانتے ہوئے بھی بردباری سے کام لیتا ہے اورحمد ہے اس اللہ کی جو قوت کے باوجود معاف کرتا ہے
وَالْحَمْدُ لِلہِ عَلٰی طُولِ أَناتِہِ فِی غَضَبِہِ، وَھُوَ قادِرٌ عَلٰی مَا یُرِیدُ۔
اور حمد ہے اس اللہ کی جو حالت غضب میں بھی بڑا بردبار ہے اور وہ جو چاہے اسے کرگزرنے کی طاقت رکھتا ہے
الْحَمْدُ لِلہِ خالِقِ الْخَلْقِ، باسِطِ الرِّزْقِ، فالِقِ الْاِصْباحِ، ذِی الْجَلالِ وَالْاِکْرامِ وَالْفَضْلِ وَالْاِنْعامِ
حمد ہے اس اللہ کی جو مخلوق کو پیدا کرنیوالا روزی کشادہ کرنیوالا صبح کو روشنی بخشنے والا صاحب جلالت و کرم اور فضل و نعمت کا مالک ہے
اَلَّذِی بَعُدَ فَلا یُریٰ، وَقَرُبَ فَشَھِدَ النَّجْویٰ، تَبارَکَ وَتَعالٰی
جو ایسا دور ہے کہ نظر نہیں آتا اور اتنا قریب ہے کہ سرگوشی کو بھی جانتا ہے وہ مبارک اور برتر ہے
اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِی لَیْسَ لَہُ مُنازِعٌ یُعادِلُہُ، وَلَا شَبِیہٌ یُشاکِلُہُ، وَلَا ظَھِیرٌ یُعاضِدُہُ،
حمد ہے اس اللہ کی جس کا ہمسر نہیں جو اس سے جھگڑا کرے نہ کوئی اس جیسا ہے کہ اس کاہمشکل ہو نہ کوئی اس کا مددگار و ہمکار ہے
قَھَرَ بِعِزَّتِہِ الْاَعِزَّاءَ، وَتَواضَعَ لِعَظَمَتِہِ الْعُظَماءُ، فَبَلَغَ بِقُدْرَتِہِ مَا یَشاءُ۔
وہ اپنی عزت میں سب عزت والوں پر غالب ہے اور سبھی عظمت والے اس کی عظمت کے آگے جھکتے ہیں وہ جو چاہے اس پر قادر ہے
اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِی یُجِیبُنِی حِینَ ٲُنادِیہِ، وَیَسْتُرُ عَلَیَّ کُلَّ عَوْرَةٍ وَأَنَا أَعْصِیہِ، وَیُعَظِّمُ النِّعْمَةَ عَلَیَّ فَلَا ٲُجازِیہِ
حمد ہے اللہ کی جسے پکارتا ہوں تو وہ جواب دیتا ہے اور میری برائی کی پردہ پوشی کرتا ہے میں اسکی نافرمانی کرتا ہوں تو بھی مجھے بڑی بڑی نعمتیں دیتا ہے کہ جن کا بدلہ میں اسے نہیں دیتا
فَکَمْ مِنْ مَوْھِبَةٍ ھَنِیئةٍ قَدْ أَعْطانِی، وَعَظِیمَةٍ مَخُوفَةٍ قَدْ کَفانِی، وَ بَھْجَةٍ مُونِقَةٍ قَدْ أَرانِی فَٲُثْنِی عَلَیْہِ حامِداً، وَ أَذْکُرُہُ مُسَبِّحاً۔
پس اس نے مجھ پر کتنی ہی خوشگوار عنایتیں اوربخششیں کی ہیں کتنی ہی خطرناک آفتوں سے مجھے بچالیا ہے کئی حیرت انگیز خوشیاں مجھے دکھائی ہیں پس ان پر اس کی حمد و ثنا کرتا ہوں اور لگاتار اس کا نام لیتا ہوں
اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِی لَا یُھْتَکُ حِجابُہُ وَلَا یُغْلَقُ بابُہُ، وَلَا یُرَدُّ سائِلُہُ، وَلَا یُخَیَّبُ آمِلُہُ،
حمد ہے اللہ کی جس کا پردہ ہٹایا نہیں جاسکتا اس کا در رحمت بند نہیں ہوتا اس کا سائل خالی نہیں جاتا اور اس کا امیدوار مایوس نہیں ہوتا
اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِی یُؤْمِنُ الْخائِفِینَ، وَیُنَجِّی الصَّالِحِینَ، وَیَرْفَعُ الْمُسْتَضْعَفِینَ، وَیَضَعُ الْمُسْتَکْبِرِینَ، وَیُھْلِکُ مُلُوکاً وَیَسْتَخْلِفُ آخَرِینَ،
حمد ہے اللہ کی جو ڈرنے والوں کو پناہ دیتا ہے نیکوکاروں کو نجات دیتا ہے لوگوں کے دبائے ہوؤں کو ابھارتا ہے، اور بڑا بننے والوں کو نیچا دکھاتا ہے بادشاہوں کو تباہ کرتا اور ان کی جگہ دوسروں کو لے آتا ہے۔
وَالْحَمْدُ لِلہِ قاصِمِ الْجَبَّارِینَ، مُبِیرِ الظَّالِمِینَ، مُدْرِکِ الْھَارِبِینَ، نَکالِ الظَّالِمِینَ صَرِیخِ الْمُسْتَصْرِخِینَ، مَوْضِعِ حاجاتِ الطَّالِبِینَ، مُعْتَمَدِ الْمُؤْمِنِینَ
حمد ہے اللہ کی کہ وہ دھونسیوں کا زور توڑنے والا، ظالموں کو برباد کرنے والا، فریادیوں کو پہنچنے والا، اور بے انصافوں کو سزا دینے والا ہے وہ دادخواہوں کا دادرس، حاجات طلب کرنے والوں کا ٹھکانہ اور مومنوں کی ٹیک ہے
اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِی مِنْ خَشْیَتِہِ تَرْعُدُ السَّماءُ وَسُکَّانُھَا، وَتَرْجُفُ الْاَرْضُ وَعُمَّارُھا وَتَمُوجُ الْبِحارُ وَمَنْ یَسْبَحُ فِی غَمَراتِھا
حمد ہے اس اللہ کی جس کے خوف سے آسمان اور آسمان والے لرزتے ہیں زمین اور اس کے آبادکار دہل جاتے ہیں اور سمندر لرزتے ہیں اور وہ جو انکے پانیوں میں تیرتے ہیں
اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِی ھَدانا لِھٰذا وَمَا کُنَّا لِنَھْتَدِیَ لَوْلَا أَنْ ھَدَانَا اللہُ۔
حمد ہے اللہ کی جس نے ہمیں یہ راہ ہدایت دکھائی اور ہم ہرگز ہدایت نہ پاسکتے اگر اللہ تعالیٰ ہمیں ہدایت نہ فرماتا
اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِی یَخْلُقُ وَلَمْ یُخْلَقْ، وَیَرْزُقُ وَلَا یُرْزَقُ، وَیُطْعِمُ وَلَا یُطْعَمُ
حمد ہے اس اللہ کی جو خلق کرتا ہے اور وہ مخلوق نہیں وہ رزق دیتا ہے اور وہ مرزوق نہیں وہ کھانا کھلاتا ہے اور کھاتا نہیں
وَیُمِیتُ الْاَحْیاءَ وَیُحْیِی الْمَوْتٰی وَھُوَ حَیٌّ لَا یَمُوتُ، بِیَدِہِ الْخَیْرُ، وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ۔
وہ زندوں کو مارتاہے اور مردوں کو زندہ کرتا ہے وہ ایسا زندہ ہے جسے موت نہیں بھلائی اسیکے ہاتھ میں ہے اور وہ ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُولِکَ وَأَمِینِکَ وَصَفِیِّکَ وَحَبِیبِکَ وَخِیَرَتِکَ مِنْ خَلْقِکَ وَحافِظِ سِرِّکَ، وَمُبَلِّغِ رِسالاتِکَ،
اے معبود! اپنی حضرت محمدؐ پر رحمت نازل فرما جو تیرے بندے، تیرے رسولؐ، تیرے امانتدار تیرے برگزیدہ تیرے حبیب اور تیری مخلوق میں سے تیرے پسندیدہ ہیں تیرے راز کے پاسدار ہیں اور تیرے پیغاموں کے پہنچانے والے ہیں
أَفْضَلَ وَأَحْسَنَ وَأَجْمَلَ وَأَکْمَلَ وَأَزْکیٰ وَأَنْمیٰ وَأَطْیَبَ وَأَطْھَرَ وَأَسْنیٰ
ان پر رحمت کر بہترین نیکوترین زیباترین کامل ترین روئیدہ ترین پاکیزہ ترین شفاف ترین روشن ترین
وَأَکْثَرَ مَا صَلَّیْتَ وَبارَکْتَ وَتَرَحَّمْتَ وَتَحَنَّنْتَ وَسَلَّمْتَ عَلٰی أَحَدٍ مِنْ عِبادِکَ وَأَنْبِیائِکَ وَرُسُلِکَ وَصِفْوَتِکَ وَأَھْلِ الْکَرامَةِ عَلَیْکَ مِنْ خَلْقِکَ۔
اور تو نے جو بہت رحمت کی برکت دی نوازش کی مہربانی کی اور درود بھیجا اپنے بندوں میں اپنے نبیوں اپنے رسولوں اور اپنے برگزیدوں میں سے کسی ایک پر اور جو تیرے ہاں بزرگی والے ہیں تیری مخلوق میں سے۔
اَللّٰھُمَّ وَصَلِّ عَلٰی عَلِیٍّ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ، وَوَصِیِّ رَسُولِ رَبِّ الْعالَمِینَ،
اے معبود! امیرالمومنین علیؑ پر رحمت فرما جو جہانوں کے پروردگار کے رسولؐ کے وصی ہیں
عَبْدِکَ وَ وَلِیِّکَ وَأَخِی رَسُولِکَ وَحُجَّتِکَ عَلَی خَلْقِکَ، وَآیَتِکَ الْکُبْریٰ، وَالنَّبَاِ الْعَظِیمِ،
تیرے بندے تیرے ولی تیرے رسولؐ کے بھائی تیری مخلوق پر تیری حجت تیری بہت بڑی نشانی اور بہت نبأ عظیم ہیں
وَصَلِّ عَلَی الصِّدِّیقَةِ الطَّاھِرَةِ، فاطِمَةَ سَیِّدَةِ نِساءِ الْعالَمِینَ
اور صدیقہ طاہرہ فاطمہؑ پر رحمت فرما جو تمام جہانوں کی عورتوں کی سردار ہیں
وَصَلِّ عَلٰی سِبْطَیِ الرَّحْمَةِ وَ إمامَیِ الْھُدیٰ، اَلْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ، سَیِّدَیْ شَبابِ أَھْلِ الْجَنَّةِ،
اور نبیؐ رحمت کے دو نواسوں اور ہدایت والے دو ائمہؑ حسنؑ و حسینؑ پر رحمت فرما جو جنت کے جوانوں کے سید و سردار ہیں۔
وَصَلِّ عَلٰی أَئِمَّةِ الْمُسْلِمِینَ، عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ، وَمُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ، وَجَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَمُوسَی بْنِ جَعْفَرٍ، وَعَلِیِّ بْنِ مُوسیٰ، وَمُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ،
اور مسلمانوں کے ائمہؑ پر رحمت فرما کہ وہ علی زین العابدینؑ محمد الباقرؑ جعفر الصادقؑ موسیٰ الکاظمؑ علی الرضاؑ محمد تقی الجوادؑ
وَعَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدٍ، وَالْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ، وَالْخَلَفِ الْھَادِی الْمَھْدِیِّ حُجَجِکَ عَلٰی عِبادِکَ، وَٲُمَنائِکَ فِی بِلادِکَ، صَلاةً کَثِیرَةً دائِمَةً۔
علی نقیؑ الہادیؑ حسن العسکریؑ اور بہترین سپوت ہادی المہدیؑ ہیں جو تیرے بندوں پر تیری حجتیں اور تیرے شہروں میں تیرے امین ہیں ان پر رحمت فرما بہت بہت ہمیشہ ہمیشہ
اَللّٰھُمَّ وَصَلِّ عَلٰی وَلیِّ أَمْرِکَ الْقائِمِ الْمُؤَمَّلِ، وَالْعَدْلِ الْمُنْتَظَرِ وَحُفَّہُ بِمَلائِکَتِکَ الْمُقَرَّبِینَ، وَأَیِّدْہُ بِرُوحِ الْقُدُسِ، یَا رَبَّ الْعالَمِینَ۔
اے معبود اپنے ولی امر پر رحمت فرما کہ جو قائم، امیدگاہ، عادل اور منتظر ہے اسکے گرد اپنے مقرب فرشتوں کا گھیرا لگادے اور روح القدس کے ذریعے اسکی تائید فرما اے جہانوں کے پروردگار
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ الدَّاعِیَ إلٰی کِتابِکَ، وَالْقائِمَ بِدِینِکَ، اِسْتَخْلِفْہُ فِی الْاَرْضِ، کَمَا اسْتَخْلَفْتَ الَّذِینَ مِنْ قَبْلِہِ،
اے معبود! اسے اپنی کتاب کی طرف دعوت دینے والا اور اپنے دین کیلئے قائم قرار دے اسے زمین میں اپنا خلیفہ بنا جیسے ان کو خلیفہ بنایا جو اس سے پہلے ہو گزرے ہیں
مَکِّنْ لَہُ دِینَہُ الَّذِی ارْتَضَیْتَہُ لَہُ، أَبْدِلْہُ مِنْ بَعْدِ خَوْفِہِ أَمْناً یَعْبُدُکَ لَایُشْرِکُ بِکَ شَیْئاً۔
اپنے پسندیدہ دین کو اس کیلئے پائیدار بنادے اسکے خوف کے بعد اسے امن دے کہ وہ تیرا عبادت گزار ہے کسی کو تیرا شریک نہیں بناتا۔
اَللّٰھُمَّ أَعِزَّہُ وَأَعْزِزْ بِہِ، وَانْصُرْہُ وَانْتَصِرْ بِہِ، وَانْصُرْہُ نَصْراً عَزِیزاً، وَافْتَحْ لَہُ فَتْحاً یَسِیراً، وَاجْعَلْ لَہُ مِنْ لَدُنْکَ سُلْطاناً نَصِیراً۔
اے معبود! اسے معزز فرما اور اس کے ذریعے مجھے عزت دے، اسکی مدد کر اور اس کے ذریعے میری مدد فرما اسے باعزت مدد دے اور اسے آسانی کے ساتھ فتح دے اور اسے اپنی طرف سے قوت والا مددگار عطا فرما۔
اَللّٰھُمَّ أَظْھِرْ بِہِ دِینَکَ وَسُنَّةَ نَبِیِّکَ، حَتّٰی لَایَسْتَخْفِیَ بِشَیْئٍ مِنَ الْحَقِّ مَخافَةَ أَحَدٍ مِنَ الْخَلْقِ۔
اے معبود! اس کے ذریعے اپنے دین اور اپنے نبیؐ کی سنت کو ظاہر فرما یہاں تک کہ حق میں سے کوئی چیز مخلوق کے خوف سے مخفی و پوشیدہ نہ رہ جائے
اَللّٰھُمَّ إنَّا نَرْغَبُ إلَیْکَ فِی دَوْلَةٍ کَرِیمَةٍ، تُعِزُّ بِھَا الْاِسْلامَ وَأَھْلَہُ وَتُذِلُّ بِھَا النِّفاقَ وَأَھْلَہُ،
اے معبود! ہم ایسی برکت والی حکومت کی خاطر تیری طرف رغبت رکھتے ہیں جس سے تو اسلام و اہل اسلام کو قوت دے اور نفاق و اہل نفاق کو ذلیل کرے
وَتَجْعَلُنا فِیھَا مِنَ الدُّعاةِ إلٰی طاعَتِکَ، وَالْقادَةِ إلٰی سَبِیلِکَ، وَتَرْزُقُنا بِھَا کَرامَةَ الدُّنْیا وَالْاَخِرَةِ
اور اس حکومت میں ہمیں اپنی اطاعت کیطرف بلانے والے اور اپنے راستے کیطرف رہنمائی کرنے والے قرار دے اور اس کے ذریعے ہمیں دنیا و آخرت کی عزت دے
اَللّٰھُمَّ مَا عَرَّفْتَنا مِنَ الْحَقِّ فَحَمِّلْناہُ، وَمَا قَصُرْنا عَنْہُ فَبَلِّغْناہُ
اے معبود! جس حق کی تو نے ہمیں معرفت کرائی اسکے تحمل کی توفیق دے اور جس سے ہم قاصر رہے اس تک پہنچادے
اَللّٰھُمَّ الْمُمْ بِہِ شَعَثَنا، وَاشْعَبْ بِہِ صَدْعَنا، وَارْتُقْ بِہِ فَتْقَنا، وَکَثِّرْ بِہِ قِلَّتَنا،
اے معبود اسکے ذریعے ہم بکھروں کو جمع کردے اسکے ذریعے ہمارے جھگڑے ختم کر اور ان کے ذریعے ہماری پریشانی دور فرما اسکے ذریعے ہماری قلت کوکثرت سے
وَأَعْزِزْ بِہِ ذِلَّتَنا، وَأَغْنِ بِہِ عائِلَنا وَاقْضِ بِہِ عَنْ مُغْرَمِنا، وَاجْبُرْ بِہِ فَقْرَنا، وَسُدَّ بِہِ خَلَّتَنا،
اور ذلت کو عزت میں بدل دے اسکے ذریعے ہمیں نادار سے تونگر بنا اور اس کے ذریعے ہمارے قرض ادا کر دے اور اسکے ذریعے ہمارا فقر دور فرما دے اور اس کے ذریعے ہماری حاجتیں پوری کر دے
وَیَسِّرْ بِہِ عُسْرَنا، وَبَیِّضْ بِہِ وُجُوھَنا، وَفُکَّ بِہِ أَسْرَنا، وَأَنْجِحْ بِہِ طَلِبَتَنا، وَأَنْجِزْ بِہِ مَواعِیدَنا،
اور اس کے ذریعے تنگی کو آسانی میں بدل دے اور اس کے ذریعے ہمارے چہرے روشن کر اور اس کے ذریعے ہمارے قیدیوں کو رہائی دے اس کے ذریعے ہماری حاجات برلا اور اس کے ذریعے ہمارے وعدے نبھا دے
وَاسْتَجِبْ بِہِ دَعْوَتَنا، وَأَعْطِنا بِہِ سُؤْلَنا، وَبَلِّغْنا بِہِ مِنَ الدُّنْیا وَالْاَخِرَةِ آمالَنا، وَأَعْطِنا بِہِ فَوْقَ رَغْبَتِنا،
اسکے ذریعے ہماری دعائیں قبول فرما اور اس کے ذریعے ہمارے سوال پورے کر دے اس کے ذریعے دنیا و آخرت میں ہماری امیدیں پوری فرمااور ہمیں ہماری درخواست سے زیادہ عطا کر
یَا خَیْرَ الْمَسْؤُولِینَ، وَأَوْسَعَ الْمُعْطِینَ، اِشْفِ بِہِ صُدُورَنا، وَأَذْھِبْ بِہِ غَیْظَ قُلُوبِنا، وَاھْدِنا بِہِ لِمَا اخْتُلِفَ فِیہِ مِنَ الْحَقِّ بِإذْنِکَ،
اے سوال کئے جانے والوں میں بہترین۔اور اے سب سے زیادہ عطا کرنے والے اس کے ذریعے ہمارے سینوں کو شفا دے اور ہمارے دلوں سے بغض و کینہ مٹا دے جس حق میں ہمارا اختلاف ہے اپنے حکم سے اس کے ذریعے ہمیں ہدایت فرما
إنَّکَ تَھْدِی مَنْ تَشاءُ إلٰی صِراطٍ مُسْتَقِیمٍ، وَانْصُرْنا بِہِ عَلٰی عَدُوِّکَ وَعَدُوِّنا إلٰہَ الْحَقِّ آمِینَ۔
بے شک تو جسے چاہے سیدھے راستے کی طرف لے جاتا ہے اس کے ذریعے اپنے اور ہمارے دشمن پر ہمیں غلبہ عطا فرما اے سچے خدا ایسا ہی ہو۔
اَللّٰھُمَّ إنَّا نَشْکُو إلَیْکَ فَقْدَ نَبِیِّنا، صَلَواتُکَ عَلَیْہِ وَآلِہِ، وَغَیْبَةَ وَلِیِّنا، وَکَثْرَةَ عَدُوِّنا، وَقِلَّةَ عَدَدِنا، وَشِدَّةَ الْفِتَنِ بِنا، وَتَظاھُرَ الزَّمانِ عَلَیْنا،
اے معبود ! ہم شکایت کرتے ہیں تجھ سے اپنے نبی ؐ کے اٹھ جانے کی کہ ان پر اور ان کی آلؑ پر تیری رحمت ہو اور اپنے ولی کی پوشیدگی کی اور شاکی ہیں دشمنوں کی کثرت اور اپنی قلت تعداد اور فتنوں کی سختی اور حوادث زمانہ کی یلغار کی شکایت کرتے ہیں
فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ، وَأَعِنَّا عَلٰی ذٰلِکَ بِفَتْحٍ مِنْکَ تُعَجِّلُہُ، وَبِضُرٍّ تَکْشِفُہُ، وَنَصْرٍ تُعِزُّہُ،
پس محمد اور ان کی آل ؑ پر رحمت فرما اور ہماری مدد فرما ان پر فتح کے ساتھ اور اس میں جلدی کر کے تکلیف دور کردے نصرت سے عزت عطا کر
وَسُلْطانِ حَقٍّ تُظْھِرُہُ، وَرَحْمَةٍ مِنْکَ تُجَلِّلُناھَا، وَعافِیَةٍ مِنْکَ تُلْبِسُناھَا، بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔
حق کے غلبے کا اظہار فرما ایسی رحمت فرما جو ہم پر سایہ کرے اور امن عطا کر جو ہمیں محفوظ بنا دے رحمت فرما اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔