ابن طاؤوس نے مہج الدعوات میں دومقامات پر یہ حرز امام زین العابدینؑ سے نقل کیا ہے:
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ
شروع خدا کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
یَا أَسْمَعَ السَّامِعِینَ، یَا أَبْصَرَ النَّاظِرِینَ، یَا أَسْرَعَ الْحاسِبِینَ
اے سننے والوں سے زیادہ سننے والے اے دیکھنے والوں سے زیادہ دیکھنے والے اے حساب کرنے والوں میں تیز تر
یَا أَحْکَمَ الْحاکِمِینَ، یَا خالِقَ الْمَخْلُوقِینَ، یَا رازِقَ الْمَرْزُوقِینَ
اے سب سے بڑے حاکم اے خلق شدہ چیزوں کے خالق اے رزق پانے والوں کے رازق
یَا ناصِرَ الْمَنْصُورِینَ، یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ، یَا دَلِیلَ الْمُتَحَیِّرِینَ، یَا غِیاثَ الْمُسْتَغِیثِینَ
اے مدد یافتہ لوگوں کے مددگار اے سب سے بڑھ کر رحم کرنے والے اے پریشان لوگوں کے رہنما اے فریادیوں کے فریاد رس
أَغِثْنِی یَا مالِکَ یَوْمِ الدِّینِ، إیَّاکَ نَعْبُدُ وَ إیَّاکَ نَسْتَعِینُ
میری فریاد رسی کر اے یوم جزا و سزا کے مالک ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں
یَا صَرِیخَ الْمَکْرُوبِینَ، یَا مُجِیبَ دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّینَ
اے دکھیاروں کے فریاد رس اے دعا قبول کرنے والے
أَنْتَ اللہُ رَبُّ الْعالَمِینَ أَنْتَ اللہُ لاَ إلہَ إلاَّ أَنْتَ الْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبِینُ الْکِبْرِیاءُ رِداؤُکَ
تو ہی وہ اللہ ہے جو عالمین کا پروردگار ہے تو ہی وہ اللہ ہے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو سچا اور حقیقی حکمران ہے کہ بڑائی تیرا لباس ہے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ الْمُصْطَفی وَعَلی عَلِیٍّ الْمُرْتَضی وَفاطِمَةَ الزَّھْراءِ
اے معبود محمد مصطفٰیؐ پر رحمت نازل فرما اور علیؑ مرتضیؑ پر رحمت نازل فرما اور فاطمہ زہراؑ
وَخَدِیجَةَ الْکُبْری، وَالْحَسَنِ الْمُجْتَبی، وَالْحُسَیْنِ الشَّھِیدِ بِکَرْبَلاءَ
اور خدیجۃؑ الکبریٰ پر اور حسنؑ مجتبٰی پر رحمت نازل فرما اور اس حسینؑ پر رحمت نازل فرما جو کربلا میں شہید ہوئے
وَعَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ زَیْنِ الْعابِدِینَ وَمُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْباقِرِ وَجَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ الصَّادِقِ
اور علیؑ ابن حسینؑ زین العابدینؑ اور محمد باقرؑ پر رحمت نازل فرما اور جعفر صادقؑ
وَمُوسَی بْنِ جَعْفَرٍ الْکَاظِمِ، وَعَلِیِّ بْنِ مُوسَی الرِّضا، وَمُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ التَّقِیِّ
اور موسی کاظمؑ پر رحمت نازل فرما اور علی رضاؑ اور محمد تقیؑ پر رحمت نازل فرما
وَعَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدٍ النَّقِیِّ وَالْحَسَنِ الْعَسْکَرِیِّ
اور علی نقیؑ اور حسن عسکریؑ پر رحمت نازل فرما
وَالْحُجَّةِ الْقائِمِ الْمَھْدِیِّ الْاِمامِ المُنْتَظَرِ صَلَواتُ اللہِ عَلَیْھِمْ أَجْمَعِینَ
اور حجۃ القائمؑ امام مہدیؑ پر رحمت نازل فرما خدا کی رحمتیں ہوں ان سب پر
اَللّٰھُمَّ والِ مَنْ وَالاھُمْ، وَعادِ مَنْ عادَاھُمْ
اے معبود دوست رکھ اسے جو انہیں دوست رکھے اور دشمنی رکھ اس سے جو ان سے دشمنی رکھے اور مدد کر
وَانْصُرْ مَنْ نَصَرَھُمْ، وَاخْذُلْ مَنْ خَذَلَھُمْ، وَالْعَنْ مَنْ ظَلَمَھُمْ
اس کی جو ان کی مدد کرے اور چھوڑ دے ان کو اور لعنت کر ان پر جو ظلم کرے
وَعَجِّلْ فَرَجَ آلِ مُحَمَّدٍ وَانْصُرْ شِیعَةَ آلِ مُحَمَّدٍ، وَارْزُقْنِی رُؤْیَةَ قائِمِ آلِ مُحَمَّدٍ
اور آلؑ محمدؑ کو کشادگی دینے میں جلدی کر اور آلؑ محمدؑ کے شیعوں کی مدد فرما اور مجھے قائم آلؑ محمدؑ کا دیدار نصیب فرما
وَاجْعَلْنِی مِنْ أَتْباعِہِ وَأَشْیاعِہِ وَالرَّاضِینَ بِفِعْلِہِ، بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ
اور مجھ کو ان کے پیروکاروں اوران کے مددگاروں اور ان کے کام سے خوش ہونے والوں میں قرار دے اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے