جمعرات اور جمعہ کے فضائل

واضح ہے کہ جمعہ کو تمام ایام پر ایک خاص امتیاز اور شرف حاصل ہے۔ چنانچہ حضرت رسول اللہؐ کا فرمان ہے کہ شب جمعہ وجمعہ کی چوبیس ساعتیں ہیں اور ہر ایک ساعت میں خداوند عالم چھ لاکھ انسانوں کو جہنم سے آزاد کرتا ہے۔ امام جعفر صادق ؑ کا ارشاد ہے کہ زوال […]

شعر پڑھنا ترک کر دیں

شعر پڑھنا ترک کر دے کیونکہ صحیح حدیث میں امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ روزے کے ساتھ ، حرم میں ، احرام کی حالت میں اور شب جمعہ و روز جمعہ کوشعر پڑھنے مکروہ ہیں۔ راوی نے عرض کیا کہ شعر خواہ مبنی برحق ہی کیوں نہ ہو؟ فرمایا ہاں شعر اگر حق […]

مومنین کے حق میں دعا کریں

مومنین کے حق میں زیادہ سے زیادہ دعا کریں، جیسے جناب زہراؑ کیا کرتی تھیں نیز اگر مرحوم مومنین میں سے دس کیلئے مغفرت کی دعا کرے تو ﴿ایک روایت کے مطابق﴾ ایسے شخص کیلئے جنت واجب ہو جاتی ہے ?

انار کھائیں

انار کھائیں جیسا کہ امام جعفرصادقؑ ہر شب جمعہ انار تناول فرماتے تھے ، اگر سوتے وقت کھائیں تو﴿شاید﴾بہتر ہوگا جیسا کہ روایت میں ہے کہ جوشخص سوتے وقت انار کھائے توصبح تک اسکا جسم وجان امن میں رہے گا۔ مناسب ہو گا کہ انار کھاتے وقت کوئی رومال بچھا لے تاکہ دانے اکٹھے کرے […]

تسبیح و درود شب جمعہ

شب جمعہ کے اعمال بہت زیادہ ہیں اور یہاں ہم چند اعمال کے ذکر پر اکتفا کرتے ہیں روایت ہے کہ شب جمعہ رات کا نور اور روز جمعہ روشن ترین دن ہے لہذااس شب وروز میں بکثرت درود شریف اور مذکورہ ذکر کو پڑھیں سُبْحانَ اللهِ وَ اللهُ أَکْبَرُ وَ لَا اِلٰهَ اِلّا اللهُ […]

جمعرات کو دن کے آخری حصے کی استغفار

شیخ فرماتے ہیں جمعرات کو دن کے آخری حصے میں اس طرح استغفار کرنا مستحب ہے: أَسْتَغْفِرُ اللہَ الَّذِی لا إلہَ إلاَّ ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ اس خدا سے طالب مغفرت ہوں جسکے سوا کوئی معبود نہیں جو زندہ وپائندہ ہے وَأَتُوبُ إلَیْہِ تَوْبَةَ عَبْدٍ خاضِعٍ مِسْکِینٍ مُسْتَکِینٍ میں اسکے حضور ایسے بندے کی طرح توبہ […]

شب جمعہ مخصوص قرآنی سورتوں کی تلاوت کی فضیلت

دوم: شب جمعہ میں قرآن کی ان سورتوں کی تلاوت کرنا چاہیے کہ ان میں سے ہر ایک کے فوائد کثیر اور ثواب بہت زیادہ ہے: سورہ بنی اسرائیل، کہف، طٰس والی تین سورتیں ،الٓم سجدہ، یٰسں ، صٓ، احقاف، واقعہ ، حمٓ سجدہ، حٰمٓ دخان، طور، اقتربت اور جمعہ کی تلاوت کرے اگر وقت […]

شب جمعہ میں پڑھی جانے والی نمازیں

شب جمعہ میں پڑھی جانے والی بہت سی نمازیں ذکر ہوئی ہیں یہ دو رکعت نماز ہے اسکی ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد پندرہ مرتبہ سورہ زلزال پڑھی جاتی ہے، روایت ہے کہ اس نماز کو پڑھنے والا قبر کے عذاب اور قیامت کی ہولناکی سے محفوظ رہے گا نماز مغرب کی پہلی […]

نماز حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام

شیخؒ و سّیدؒ نے امام جعفر صادقؑ سے نقل کیا ہے کہ تم میں سے جو شخص چار رکعت نماز امیرالمؤمنینؑ پڑھے گا تو وہ گنا ہوں سے اس طرح پاک ہو جا ئیگا جیسے آج ہی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے اور اسکی تما م حاجتیں بھی پوری ہو جائیں گی اس […]

شب جمعہ میں پڑھی جانے والی دعائیں

شب جمعہ کی وہ دعائیں پڑھے جو وارد ہوئی ہیں انکی تعداد بہت زیادہ ہے یہاں ہم ان میں سے چند ایک کا تذکرہ کرتے ہیں۔ بہ سند صحیح امام جعفر صادقؑ سے منقول ہے کہ جو شخص شب جمعہ نافلہ مغرب کے آخری سجدے میں سات مرتبہ یہ دعا پڑھے تو اس عمل سے […]