کتاب المتہجد میں ہے کہ نماز ظہر کی تعقیبات کے حوالے سے یہ دعا پڑھیں:
لَا إِلٰہَ إِلَّا اللہُ الْعَظِیمُ الْحَلِیمُ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیمُ الْحَمْدُللہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ
خدائے عظیم و حلیم کے سوا کوئی معبود نہیں، رب عرش بریں کے سوا کوئی سزاوارِ عبادت نہیں۔ تمام حمد عالمین کے پالنے والے خدا ہی کیلئے ہے
اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِکَ وَعَزائِمَ مَغْفِرَتِکَ وَالْغَنِیمَةَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ وَالسَّلامَةَ مِنْ کُلِّ إثْمٍ
اے خدا میں تجھ سے تیری رحمت اور یقینی مغفرت کے اسباب کا سوال کرتا ہوں ،ہر نیکی سے حصہ پانے اور ہر گناہ سے بچاؤ کا طلب گار ہوں
اَللّٰھُمَّ لَاتَدَعْ لِی ذَنْباً إِلَّا غَفَرْتَہُ، وَلَاھَمَّاً إِلَّا فَرَّجْتَہُ وَلَاسُقْماً إِلَّا شَفَیْتَہُ، وَلَاعَیْباً إِلَّاسَتَرْتَہُ، وَلَا رِزْقاً إِلَّا بَسَطْتَہُ
اے معبود! میرے ذمہ کوئی ایسا گناہ نہ چھوڑ جسے تو معاف نہ کرے۔ کوئی غم نہ دے جسے تو دور نہ کر دے، بیماری نہ دے مگر وہ جس سے شفا عطا کردے۔ عیب نہ لگا مگر وہ جسے تو پوشیدہ رکھے، رزق نہ دے مگر وہ جس میں فراخی عطا کرے،
وَلَاخَوْفاً إِلَّا آمَنْتَہُ، وَلاَسُوءََ إِلَّا صَرَفْتَہُ، وَلَاحاجَةً ھِیَ لَکَ رِضاً وَ لِیَ فِیھا صَلاحٌ إِلَّا قَضَیْتَھا یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ، آمِینَ رَبَّ الْعالَمِینَ
خوف نہ ہومگر جس سے تو امن عطا کرے، برائی نہ آئے مگر وہ جسے تو ہٹا دے، کوئی حاجت نہ ہو مگر جسے تو پورا فرمائے اور اس میں تیری رضا اور میری بہتری ہو۔ اے سب سے زیادہ رحم کرنیوالے۔ آمین اے عالمین کے پالنے والے
پھر دس مرتبہ یہ کہیں:
بِاللہِ اعْتَصَمْتُ، وَبِاللہِ أَثِقُ، وَعَلٰی اللہِ أَتَوَکَّلُ
اللہ ہی سے متوسل ہوتا ہوں، اللہ ہی پر اعتماد ہے اور اللہ ہی پر بھروسہ کرتا ہوں
اس کے بعد یہ کہیں:
اَللّٰھُمَّ إنْ عَظُمَتْ ذُنُوبِی فَأَنْتَ أَعْظَمُ، وَ إنْ کَبُرَ تَفْرِیطِی فَأَنْتَ أَکْبَرُ، وَ إنْ دامَ بُخْلِی فَأَنْتَ أَجْوَدُ
اے معبود! اگر میرا گناہ بڑا ہے تو تیری ذات سب سے بلند ہے۔ اگر میری کوتاہی بڑی ہے تو تیری ذات بزرگ تر ہے اور اگر میرا بخل دائمی ہے تو، تو زیادہ دینے والا ہے
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِی عَظِیمَ ذُنُوبِی بِعَظِیمِ عَفْوِکَ، وَکَثِیرَ تَفْرِیطِی بِظَاھِرِ کَرَمِکَ وَاقْمَعْ بُخْلِی بِفَضْلِ جُودِکَ
اے اللہ! اپنے عظیم عفو سے میرے بڑے گناہ بخش دے، اپنے لطف وکرم سے میری بہت سی کوتاہیاں معاف کر دے اور اپنے فضل اورعطا سے میرا بخل دور کردے۔
اَللّٰھُمَّ مَا بِنَا مِنْ نِعْمَةٍ فَمِنْکَ لاَ إِلٰہَ إلاَّ أَنْتَ أَسْتَغْفِرُکَ وَأَتُوبُ إلَیْکَ
یا خدایا! ہمارے پاس جو نعمت ہے وہ تیری طرف سے ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں ۔میں تجھ سے بخشش چاہتا اور تیرے حضور توبہ کرتا ہوں