• AA+ A++

غسل و شب بیداری

غسل کرنا کہ جس سے گناہ کم ہوجاتے ہیں ۔

نماز اور دعا و استغفار کے لیے شب بیداری کرے کہ امام زین العابدین ؑکا فرمان ہے، کہ جو شخص اس رات بیدار رہے تو اس کے دل کو اس دن موت نہیں آئے گی۔ جس دن لوگوں کے قلوب مردہ ہوجائیں گے۔

زیارتِ امام حسینؑ 

اس رات کا سب سے بہترین عمل امام حسین ؑکی زیارت ہے کہ جس سے گناہ معاف ہوتے ہیں جو شخص یہ چاہتا ہے کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں کی ارواح اس سے مصافحہ کریں تو وہ کبھی اس رات یہ زیارت ترک نہ کرے۔ حضرت ؑ کی چھوٹی سے چھوٹی زیارت بھی ہے کہ اپنے گھر کی چھت پر جائے اپنے دائیں بائیں نظر کرے۔ پھر اپنا سر آسمان کی طرف بلند کرکے یہ کلمات کہے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا اَبَا عَبْدِ اللہِ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَ رَحْمَۃُ اللہِ وَ بَرَکَاتُہُ

سلام ہو آپ پر اے ابوعبداؑ للہ سلام ہو آپ پر اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں

کوئی شخص جہاں بھی اور جب بھی امام حسین ؑکی یہ مختصر زیارت پڑھے تو امید ہے کہ اس کو حج و عمرہ کا ثواب ملے ۔

دعائے کمیل

اس رات دعاء کمیل پڑھنے کی بھی روایت ہوئی ہے ۔یہ دعامخصوص دعاؤں کی فہرست میں موجود ہے ۔

نماز جعفر طیارؒ

اس رات نماز جعفر طیار ؑ بجا لائے، جو شیخ نے امام علی رضا ؑسے روایت کی ہے۔

تسبیحات سو مرتبہ

یہ تسبیحات سو مرتبہ پڑھے تا کہ حق تعالی ٰ اس کے پچھلے گناہ معاف کردے اور دنیا وآخرت کی حاجات پوری فرما دے:

سُبْحَانَ اللہِ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہِ وَ اللہُ اَکْبَرُ وَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ

اللہ پاک تر ہے اور حمد اللہ ہی کی ہے اللہ بزرگتر ہے اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں

?