• AA+ A++

اس میں بعض قرآنی آیات اور چند مختصر و مفید دعائیں مذکور ہیں جو میں نے معتبر کتب سے منتخب کی ہیں ۔ان میں اول یہ قرآنی آیات ہیں کہ جنہیں سید اجل سید علی خاں شیرازی (رح) نے کتاب کلم طیب میں نقل کیا ہے کہ اسم اعظم لفظ اللہ سے شروع اور لفظ ھُوَ پر ختم ہوتاہے اس میں اسم کے حروف بلا نقطہ کے ہیں اور اس پر اعراب لگائیں یا نہ لگائیں، اسکی قرائت میں کوئی فرق نہیں پڑتا اوروہ قرآن کریم کی پانچ سورتوں یعنی سورہ بقرہ ، آل عمران ، نساء ، طٰہٰ اور تغابن کی پانچ آیتوں میں موجود ہے۔ شیخ مغربی کافرمان ہے کہ جو شخص روزانہ گیارہ مرتبہ ان آیات کے پڑھنے کو اپنا ورد بنا لے تواسکی ہر چھوٹی بڑی مشکل بہت جلد آسان ہو جائے گی اور وہ پانچ آیات یہ ہیں :

۱۔اللہُ لاَ إلہَ إلاَّ ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ

اللہ وہ ہے کہ جسکے سوا کوئی معبود نہیں وہ زندہ وقائم ہے

یہ آیت الکرسی ہے اسے تا آخر پڑھنا چاہیئے:

۲اللہُ لاَ إلہَ إلاَّ ھُوَالْحَیُّ الْقَیُّومُ نَزَّل عَلَیْکَ الْکِتَابَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقاً لِمَا بَیْنَ یَدَیْہِ وَأَنْزَلَ التَّوْرَاةَ وَالاِنْجِیلَ مِنْ قَبْلُ ھُدَیً لِلنَّاسِ وَأَنْزَلَ الْفُرْقانَ۔

اللہ وہ ہے کہ جسکے سوا کوئی معبود نہیں وہ زندہ و قائم ہے اس نے تم پر کتاب برحق نازل کی جواپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور اس نے انسانوں کی ہدایت کے لیے توریت و انجیل نازل کی اور اسی نے قرآن اتارا ہے

۳ اللہُ لاَ إلہَ إلاَّ ھُوَ لَیَجْمَعَنَّکُمْ إلی یَوْمِ الْقِیَامَةِ لاَرَیْبَ فِیہِ وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللهِ حَدِیثاً

اللہ وہ ہے کہ جسکے سوا کوئی معبود نہیں وہ ضرورتم سب کو قیامت کے دن اکٹھا کرے گا اس میں شک نہیں بات کہنے میں اللہ تعالیٰ سے زیادہ سچا کون ہے

۴ اللہُ لاَ إلہَ إلاَّ ھُوَ لَہُ الْاَسْماءُ الْحُسْنَی

اللہ وہ ہے کہ جسکے سوا کوئی معبود نہیں اسی کے لیے اچھے اچھے نام ہیں۔

۵ اللہُ لاَ إلہَ إلاَّ ھُوَ وَعَلَی اللهِ فَلْیَتَوَکَّلِ الْمُؤْمِنُونَ۔

اللہ وہ ہے کہ جسکے سوا کوئی معبود نہیں اور مومن تو اللہ ہی پر بھروسہ کرتے ہیں۔

?