مخصوص نمازیں
اس رات کی مخصوص نمازیں پڑھے جو کئی ایک ہیں ، ان میں سے ایک وہ نماز ہے جو ابو یحییٰ صنعانی نے حضرت امام محمد باقر ؑاور حضرت امام جعفر صادق ؑسے نیز دیگر تیس معتبر اشخاص نے بھی ان سے روایت کی ہے کہ فرمایا:
پندرہ شعبان کی رات چار رکعت نماز بجا لائے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سو مرتبہ سورہ توحید پڑھے اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد کہے:
اَللّٰھُمَّ إنِّی إلَیْکَ فَقِیرٌ، وَمِنْ عَذابِکَ خائِفٌ مُسْتَجِیرٌ۔
اے معبود! میں تیرا محتاج ہوں اور تیرے عذاب سے خوف کھاتا ہوں اور اس سے پناہ ڈھونڈتا ہوں
اَللّٰھُمَّ لَاتُبَدِّلِ اسْمِی وَلَاتُغَیِّرْ جِسْمِی، وَلَاتَجْھَدْ بَلائِی، وَلَاتُشْمِتْ بِی أَعْدائِی
اے معبود! میرا نام تبدیل نہ کر اور میرے جسم کو دگرگوں نہ فرما میری آزمائش کو سخت نہ بنا اور میرے دشمنوں کو مجھ پر خوشی نہ دے
أَعُوذُ بِعَفْوِکَ مِنْ عِقابِکَ، وَأَعُوذُ بِرَحْمَتِکَ مِنْ عَذابِکَ، وَأَعُوذُ بِرِضاکَ مِنْ سَخَطِکَ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنْکَ،
میں پناہ لیتا ہوں تیرے عفو کی، تیرے عذاب سے میں پناہ لیتا ہوں تیری رحمت کی، تیری سزا سے میں پناہ لیتا ہوں تیری رضا کی، تیری ناراضگی سے اور چاہتا ہوں تجھ سے تیرے ہی ذریعے سے
جَلَّ ثَناؤُکَ، أَنْتَ کَما أَثْنَیْتَ عَلٰی نَفْسِکَ، وَفَوْقَ مَا یَقُولُ الْقائِلُونَ۔
کہ تیری تعریف روشن ہے جیسا کہ تو نے خود ہی اپنی تعریف کی ہے جو تعریف کرنے والوں کے قول سے بلند تر ہے۔
یاد رہے کہ اس رات سو رکعت نماز بجا لانے کی بڑی فضیلت وارد ہوئی ہے۔ اس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد دس مرتبہ سورہ توحید پڑھے۔ اس کے علاوہ چھ رکعت نماز ادا کرے کہ جس میں سورہ الحمد، سورہ یٰسین، سورہ ملک اور سورہ توحید پڑھی جاتی ہے اور اس کی ترکیب ماہ رجب کے اعمال میں بیان ہوچکی ہے۔