روز جمعہ کے اعمال

روزجمعہ کے اعمال بہت زیادہ ہیں اور یہاں ہم ان میں سے چند ایک کاتذکرہ کرتے ہیں جمعہ کے دن نمازِ صبح کی پہلی رکعت میں سورہ جمعہ اور دوسری رکعت میں سورہ توحید پڑھیں نماز صبح کے بعد کسی سے بات کرنے سے پہلے یہ دعا پڑ ھیں تا کہ اس جمعہ سے اگلے […]

نماز جمعہ کی تعقیبات

روایت میں آیا ہے کہ جوشخص جمعہ کے دن نمازِ صبح کے بعد طلوع آفتاب تک تعقیبات میں مشغول رہے تو جنت الفردوس میں اسکے ستر درجا ت بلند کیے جائیں گے۔ شیخ طوسیؒ سے روایت ہے کہ نماز جمعہ کی تعقیبات میں یہ دعا پڑھنا بہت بہتر ہے اَللّٰھُمَّ إنِّی تَعَمَّدْتُ إلَیْکَ بِحَاجَتِی، وَ […]

صلوات بعد نماز فجر و ظہر

روایت ہے کہ جو شخص روزِ جمعہ یا غیر جمعہ بعد نماز فجر و ظہر یہ صلوات پڑھے تو وہ مرنے سے پہلے حضر ت قائم ﴿عج﴾ کا دیدار کریگا۔ جو یہ صلوا ت سو مرتبہ پڑ ھے تو حق تعالیٰ اسکی ساٹھ حاجات پوری کر ے گا۔ تیس حاجات دنیا میں اورتیس حاجات آخر […]

روز جمعہ مخصوص قرآنی سورتوں اور آیات کی تلاوت

نماز فجر کے بعد سورہ رحمن پڑھیں اور فَبِاَیِّ اٰلآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ کے بعد ہر دفعہ کہیں: لاَ بِشَئ شیخ طو سیؒ کہتے ہیں، سنت ہے کہ روز جمعہ نمازِ فجر کے بعد سو مرتبہ درود پڑھیں اور سو مر تبہ استغفار کر یں نیز ان سورتوں﴿ نبا،ھود،کہف،صافات اور رحمن﴾ میں سے کسی ایک کی […]

جمعہ کے روز غسل کرنا

جمعہ کے روز غسل کرنا سنت موکدہ ہے روایت میں ہے کہ رسول اللہؐ نے امیرالمومنینؑ سے فرمایا: یا علیؑ! جمعہ کے دن غسل کیا کرو اگرچہ اس روز کی خوراک بیچ کر بھی پانی حاصل کرنا اور بھوکا رہنا پڑے کہ اس سے بڑی کوئی اور سنت نہیں ہے۔ امام جعفر صا دقؑ سے […]

مونچھیں اور ناخن کاٹیں

اس روز مونچھیں اور ناخن کا ٹنے کی بڑی فضیلت ہے اس سے رزق میں وسعت ہوگی آئندہ جمعہ تک گناہوں سے پاک رہے گا اور برص و دیوانگی اور جزام سے محفو ظ رہے گا ناخن کاٹتے وقت درج ذیل دعاپڑہے۔ نیز ناخن کاٹنے میں بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی سے شروع کرے اور […]

صدقہ دیں

صدقہ دیں کیونکہ روایت میں ہے کہ شب جمعہ و روز جمعہ میں دیا ہوا صدقہ عام دنوں کے صدقے سے ہزار گنا زیادہ شمار ہوتا ہے ?

اہل وعیال کیلئے اچھی چیزیں خریدیں

اہل وعیال کیلئے اچھی چیزیں یعنی گوشت اور پھل وغیرہ خریدکر لائے تاکہ وہ جمعہ کی آمد سے خوش و شادمان ہوں ?

ناشتے میں انار کھائیں

ناشتے میں انار کھائے اور قبل از زوال کاسنی﴿ایک قسم کی جڑی بوٹی ہے﴾ کے سات پتے کھائے اس ضمن میں امام موسی کاظم ؑ کا فرمان ہے کہ روز جمعہ ناشتے میں ایک انار کھانے سے چالیس دن تک دل نورانی رہے گا دو انار کھانے سے اسی ۸۰ دن اور تین انارکھانے سے […]

جمعہ کے دن ان کاموں سے دوری اختیار کریں

جمعہ کے دن سیر و سیاحت، لوگوں کے باغات اور زراعت میں تفریح، غلط قسم کے لوگوں سے ملنے جلنے، مسخرہ کرنے، لوگوں کی عیب جوئی کرنے، قہقہہ لگا کر ہنسنے، لغو باتوں اور اشعار اور دیگر ناروا کام کرنے والوں سے دوری اختیار کرے کہ جنکی خرابیاں بیان نہیں کی جاسکتیں بلکہ اسکے بجائے […]