• AA+ A++

روزجمعہ کے اعمال بہت زیادہ ہیں اور یہاں ہم ان میں سے چند ایک کاتذکرہ کرتے ہیں

جمعہ کے دن نمازِ صبح کی پہلی رکعت میں سورہ جمعہ اور دوسری رکعت میں سورہ توحید پڑھیں

نماز صبح کے بعد کسی سے بات کرنے سے پہلے یہ دعا پڑ ھیں تا کہ اس جمعہ سے اگلے جمعہ تک اسکے گنا ہوں کا کفارہ ہو جا ئے

اَللّٰھُمَّ مَا قُلْتُ فِی جُمُعَتِی ھٰذِہِ مِنْ قَوْلٍ أَوْ حَلَفْتُ فِیھا مِنْ حَلْفٍ أَوْ نَذَرْتُ فِیھا مِنْ نَذْرٍ

اے معبود میں نے اپنے اس جمعہ کے روز جو بات کہی یا اس میں کسی بات پر قسم کھائی ہے یا کسی طرح کی نذر و منت مانی ہے

فَمَشِیْئَتُکَ بَیْنَ یَدَیْ ذلِکَ کُلِّہِ فَمَا شِئْتَ مِنْہُ أَنْ یَکُونَ کَانَ، وَمَا لَمْ تَشَأْ مِنْہُ لَمْ یَکُنْ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِی وَ تَجاوَزْ عَنِّی

تو یہ سب کچھ تیری مرضی کے تابع ہے پس ان میں سے جسکے پورا ہو نے میں تیری مصلحت ہے اسے پورا فرما اور جسے تو نہ چاہے پورا نہ کر اے معبود مجھے بخش دے اور مجھ سے در گزر فرما

اَللّٰھُمَّ مَنْ صَلَّیْتَ عَلَیْہِ فَصَلاَتِی عَلَیْہِ وَمَنْ لَعَنْتَ فَلَعْنَتِی عَلَیْہِ

اے معبود جس پر تو رحمت کرے میں اس پر رحمت کا طالب ہوں اور جس پر تو لعنت کرے میری بھی اس پر لعنت ہے

ہر ماہ کم ازکم ایک مرتبہ یہ عمل کرنا ضر وری ہے

?