• AA+ A++

نماز فجر کے بعد سورہ رحمن پڑھیں اور

فَبِاَیِّ اٰلآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ

کے بعد ہر دفعہ کہیں:

لاَ بِشَئ

شیخ طو سیؒ کہتے ہیں، سنت ہے کہ روز جمعہ نمازِ فجر کے بعد سو مرتبہ درود پڑھیں اور سو مر تبہ استغفار کر یں نیز ان سورتوں﴿ نبا،ھود،کہف،صافات اور رحمن﴾ میں سے کسی ایک کی تلاوت کریں

سورہ احقاف اور سورہ مومنون پڑھیں جیسا کہ امام جعفر صادقؑ سے مروی ہے کہ جو شخص ہر شبِ جمعہ یا روزِ جمعہ سورہ احقاف پڑھے گا تو وہ دنیا میں خوف و خطر سے محفو ظ رہے گااور قیامت میں فزع اکبر ﴿بڑی ہولناکی﴾سے امن میں ہو گا۔ نیز فرمایا کہ جو شخص ہر جمعہ کو پابندی سے سورہ مومنون پڑھے تو اسکے اعمال کا خاتمہ خیر و نیکی پر ہوگا اور اسکا فردوس بریں میں انبیاء و مرسلین کیساتھ قیام ہوگا

طلوع آفتا ب سے قبل دس مرتبہ سورہ کافرون پڑھیں اور پھر دعا کریں تو وہ قبول ہوگی اور روایت میں ہے کہ امام زین العابدینؑ صبحِ جمعہ سے ظہر تک آیت الکرسی پڑھا کرتے تھے اور جب نمازوں سے فارغ ہوتے تو بعد میں سورہ قدر کی تلاوت شروع کرتے تھے۔ واضح رہے کہ جمعہ کے دن آیت الکرسی ﴿علی التنزیل﴾ پڑھنے کی بڑی فضیلت بیان ہوئی ہے۔ علامہ مجلسی نے فرمایا ہے کہ علی ابن ابراہیم اور کلینی کی روایت کے مطابق علی التنزیل آیۃ الکرسی اس طرح ہے

اللہُ لاَ إلَہَ إلاَّ ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ لاَتَأْخُذُہُ سِنَۃٌ وَلاَنَوْمٌ لَہُ مَا فِی السَّمٰوَاتِ وَمَا فِی الأَرْضِ

پھر ان الفاظ کی تلا وت کر یں:

وَمَابَیْنَھُمَا وَمَا تَحْتَ ثَریٰ عَالِمُ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَةِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اور جو زمین اور آسمان کے درمیان ہے اور جو تحت الثریٰ میں ہے وہ پوشیدہ اور ظاہر ہے وہ آگاہ ہے وہ رحمن اور رحیم ہے

اس کے بعد

مَنْ ذَالَّذِی (سے) ھُمْ فِیْھَاخٰلِدُوْنَ

تک آیت الکرسی کو تمام کرے اور اسکے بعد کہیں:

وَالْحَمْدُ للہِ رَبِّ الْعالَمِیْنَ

?