• AA+ A++

اَللّٰھُمَّ امْدُدْ لِی فِی عُمْرِی وَأَوْسِعْ لِی فِی رِزْقِی وَأَصِحَّ لِی جِسْمِی وَبَلِّغْنِی أَمَلِی،

اے اللہ! میری عمر دراز فرما، میرے رزق میں وسعت دے، میرے بدن کو تندرست رکھ اور میری آرزو پوری فرما

وَ إنْ کُنْتُ مِنَ الْاَشْقِیاءِ فَامْحُنِی مِنَ الْاَشْقِیاءِ وَاکْتُبْنِی مِنَ السُّعَداءِ

اور اگر میں بدبختوں میں سے ہوں تو میرا نام بدبختوں سے کاٹ دے اور میرا نام خوش بختوں میں لکھ دے

فَإنَّکَ قُلْتَ فِی کِتابِکَ الْمُنْزَلِ عَلٰی نَبِیِّکَ الْمُرْسَلِ صَلَواتُکَ عَلَیْہِ وَآلِہِ، یَمْحُوا اللہُ مَایَشاءُ وَیُثْبِتُ وَعِنْدَہُ ٲُمُّ الْکِتابِ ۔

کیونکہ تو نے اپنی اس کتاب میں فرمایا ہے جو تونے اپنے نبی مرسلؐ پر نازل کی کہ تیری رحمت ہو ان پر اور انکی آل ؑ پر یعنی خدا جو چاہے مٹا دیتا ہے اور جو چاہے لکھ دیتا ہے اور اسی کے پاس ام الکتاب ہے ۔

یہ دعا پڑھے :

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِیما تَقْضِی وَفِیما تُقَدِّرُ مِنَ الْاَمْرِ الْمَحْتُومِ وَفِیما تَفْرُقُ مِنَ الْاَمْرِ الْحَکِیمِ فِی لَیْلَةِ الْقَدْرِ مِنَ الْقَضاءِ الَّذِی لَا یُرَدُّ وَلَا یُبَدَّلُ

اے معبود! جن امور کا تو لیلۃ القدر میں فیصلہ کرتا ہے حتمی فیصلوں میں سے اور ان کو مقرر فرماتا ہے اور جن پر حکمت امور میں امتیازات دیتا ہے اور ایسی قضاءوقدر معین کرتا ہے جسکو رد یا تبدیل نہیں کیا جا سکتا

أَنْ تَکْتُبَنِی مِنْ حُجَّاجِ بَیْتِکَ الْحَرامِ فِی عامِی ھٰذا،

اس میں تو مجھے اس سال کے حجاج میں قرار دے

اَلْمَبْرُورِ حَجُّھُمُ، اَلْمَشْکُورِ سَعْیُھُمُ، اَلْمَغْفُورِ ذُنُوبُھُمُ، اَلْمُکَفَّرِ عَنْھُمْ سَیِّئاتُھُمْ،

کہ جن کا حج مقبول، جن کی سعی پسندیدہ، جن کے گناہ معاف، جن کی برائیاں مٹا دی گئی ہیں

وَاجْعَلْ فِیما تِقْضِی وَتُقَدِّرُ أَنْ تُطِیلَ عُمْرِی، وَتُوَسِّعَ لِی فِی رِزْقِی ۔

اور جن کا تو نے فیصلہ کیا اس میں میری عمر کو دراز اور میرے رزق کو وسیع قرار دے ۔

یہ دعا پڑھے جو کتاب اقبال میں ہے:

یَا باطِناً فِی ظُھُورِہِ ویَا ظاھِراً فِی بُطُونِہِ

اے وہ جو اپنے ظہور میں بھی باطن ہے اور اے وہ جو وہ باطن رہ کر بھی ظاہر ہے

وَیَا باطِناً لَیْسَ یَخْفَیٰ، وَیَا ظاھِراً لَیْسَ یُریٰ،

اے وہ باطن کہ جو پوشیدہ نہیں ہے اور وہ ظاہر جو نظر نہیں آتا

یَا مَوْصُوفاً لَا یَبْلُغُ بِکَیْنُونَتِہِ مَوْصُوفٌ وَلَا حَدٌّ مَحْدُودٌ،

اے وہ موصوف کہ توصیف جس کی حقیقت تک نہیں پہنچتی اور نہ اس کی حد مقرر کر سکتی ہے

وَیَا غائِباً غَیْرَ مَفْقُودٍ، وَیَا شاھِداً غَیْرَ مَشْھُودٍ، یُطْلَبُ فَیُصابُ،

اے وہ غائب جو گم نہیں ہے اور وہ حاضر جو دکھائی نہیں دیتا جسے ڈھونڈنے والا پالیتا ہے

وَلَمْ یَخْلُ مِنْہُ السَّماواتُ وَالْاَرْضُ وَمَا بَیْنَھُما طَرْفَةَ عَیْنٍ ،

اور اس کے وجود سے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے پل بھر کیلئے اس سے خالی نہیں ہے

لَا یُدْرَکُ بِکَیْفٍ، وَلَا یُؤَیَّنُ بِأَیْنٍ وَلَا بِحَیْثٍ،

اسکی کیفیت نہ کوئی جگہ ہے جہاں وہ ساکن ہو نہ کوئی سمت کہ جدھر وہ ہو

أَنْتَ نُورُ النُّورِ، وَرَبُّ الْاَرْبابِ، أَحَطْتَ بِجَمِیعِ الْاُمورِ،

تو نور کوروشن کرنے والا پالنے والوں کا پالنے والا اور تمام امور پر حاوی ہے

سُبحَانَ مَنْ لَیْسَ کَمِثِلہِ شَیْئٌ وَھُوَ السَّمیعُ البَصیرُ

پاک ہے وہ جس کی مانند کوئی چیز نہیں اور وہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے

سُبحَانَ مَنْ ھُوَ ھٰکَذَا وَلَا ھٰکَذا غَیْرُہ۔

پاک ہے وہ جو ایسا ہے اور اس کے سوا کوئی ایسا نہیں ہے۔

اس کے بعد جو چاہے دعا مانگے۔

?