یہ بڑی بابرکت رات ہے اور اس میں چند اعمال ہیں :
(۱)غسل کرے۔
(۲)زیارت امام حسین ؑ۔
(۳)سورہ انعام ، سورہ کہف اور سورہ یاسین کی تلاوت کرے اور سومرتبہ کہے:
اَسْتَغْفِرُ اللہَ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ
بخشش چاہتاہوں اللہ سے اس کے حضور توبہ کرتا ہوں
(۴)شیخ کلینی ؒ نے امام جعفر صادق ؑسے نقل کیا ہے کہ یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ ھٰذا شَھْرُ رَمَضانَ الَّذِی أَنْزَلْتَ فِیہِ الْقُرْآنَ وَقَدْ تَصَرَّمَ،
اے معبود! یہ ماہ رمضان المبارک ہے جس میں تو نے قرآن کریم نازل فرمایا اور وہ مہینہ ختم ہو گیا ہے
وَأَعُوذُ بِوَجْھِکَ الْکَرِیمِ یَا رَبِّ أَنْ یَطْلُعَ الْفَجْرُ مِنْ لَیْلَتِی ھٰذِہِ أَوْ یَتَصَرَّمَ شَھْرُ رَمَضانَ وَلَکَ قِبَلِی تَبِعَۃٌ أَوْ ذَنْبٌ تُرِیدُ أَنْ تُعَذِّبَنِی بِہِ یَوْمَ أَلْقاکَ
اور پناہ لیتا ہوں میں تیری ذات کریم کی اے پروردگار اس سے کہ آج کی رات ختم ہو اور صبح ہو جائے یا رمضان مبارک کا مہینہ گزر جائے اور مجھ پر تیری کوئی سزا باقی ہو یا کوئی گناہ ہو کہ تو مجھے اس پر عذاب دینا چاہتا ہو جس دن میں پیش ہوں گا۔
(۵)دعا یامدبر الامور۔۔۔۔.پڑھے کہ جو تئیسویں کی رات کے اعمال میں ذکر ہوئی ہے۔