• AA+ A++

ماہ رمضان کی چاند رات میں اپنی بیوی سے مجامعت کرے کہ یہ اس ماہ مبارک کی خصوصیت ہے ورنہ دیگر مہینوں کی پہلی رات میں جماع کرنا مکروہ ہے۔

ماہ رمضان کی شب اول میں غسل کرے کیونکہ روایت ہوئی ہے کہ جوشخص اس رات غسل کرے توآئندہ رمضان تک خارش وغیرہ سے محفوظ رہے گا۔

اس رات بہتی ہو ئی نہر میں غسل کرے اور تیس چلو پانی سر پر ڈالے تاکہ آنے والے رمضان تک باطنی پاکیزگی کا حامل رہے۔

رمضان المبارک کی شب اول میں امام حسینؑ کی ضریح مقدس کی زیارت کرے تاکہ اس کے گناہ جھڑ جائیں اور اس کو اس سال میں عمرہ وحج کرنیوالے تمام افراد جتنا ثواب حاصل ہو۔

اس رات سے ہزار رکعت نماز کی ابتداء کرے کہ جس کی ترکیب ان اعمال کی قسم دوم کے آخر میں ذکر ہوئی ہے ۔

اس رات دورکعت نماز پڑھے کہ ہررکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ انعام کی تلاوت کرے اور سوال کرے کہ خدا کفایت کرے اس کے لئے اور جس سے ڈرتا ہو اس سے محفوظ رکھے

دعا پڑھے

اَللَّھُمَّ اِنَّ ھٰذَاالشَّھْرَالْمُبَارَکَ

کہ جو ماہ شعبان کی آخری شب کے اعمال میں ذکر ہو چکی ہے۔

اس کتاب کے باب اول میں ذکر ہو چکا ہے کہ رمضان کی پہلی رات میں دعائے جوشن کبیر کا پڑھنا مستحب ہے:

دعائے حج پڑھے کہ جو اس مہینے کے مشترکہ اعمال میں ذکر ہو چکی ہے۔

صیحفہ کاملہ کی چوالیسویں دعا پڑھے:

وہ دعا پڑھے جو سید نے اقبال میں نقل فرمائی ہے اور وہ بہت طویل ہے اس کا پہلا جملہ یہ ہے:

اَللَّھُمَّ اِنَّ ھَذَا شَھْرُ رَمَضَانَ

اے معبود! بیشک یہ رمضان کا مہینہ ہے

?