• AA+ A++

نماز مغرب کے بعد اپنے ہاتھ بلند کرکے وہ دعا پڑھے جو امام جواد ؑ سے وارد ہے اور اقبال میں مذکور ہے اور وہ یہ ہے :

اَللّٰھُمَّ یَا مَنْ یَمْلِکُ التَّدْبِیرَ وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ،

اے معبود! اے وہ جو نظام عالم کا مالک ہے اور وہی ہے جو ہرچیز پرقدرت رکھتا ہے

یَا مَنْ یَعْلَمُ خائِنَةَ الْاَعْیُنِ وَمَا تُخْفِی الصُّدُورُ وَتُجِنُّ الضَّمِیرُ وَھُوَ اللَّطِیفُ الْخَبِیرُ،

اے وہ جو جانتا ہے آنکھوں کی خاینت کو سینوں میں چھپی ہوئی باتوں کواور باطن میں ٹھہری خواہشوں کو اور وہ باریک بین خبردار ہے

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنا مِمَّنْ نَویٰ فَعَمِلَ، وَلَا تَجْعَلْنا مِمَّنْ شَقِیَ فَکَسِلَ ، وَلَا مِمَّنْ ھُوَ عَلٰی غَیْرِ عَمَلٍ یَتَّکِلُ ۔

اے معبود! ہمیں ان لوگوں میں قرار دے جو نیت باندھتے، پھر عمل کرتے ہیں ہمیں بدبخت اور سست لوگوں میں سے نہ بنانہ ان میں سے جو بے عملی پر تکیہ کر کے بیٹھے رہتے ہیں

اَللّٰھُمَّ صَحِّحْ أَبْدانَنا مِنَ الْعِلَلِ، وَأَعِنّا عَلٰی مَا افْتَرَضْتَ عَلَیْنا مِنَ الْعَمَلِ،

اے معبود! ہمارے بدنوں کو بیماریوں سے بچائے رکھ اور جو اعمال تو نے ہم پر واجب کیے ہیں ان کی ادائیگی میں ہماری مدد فرما

حَتّٰی یَنْقَضِیَ عَنَّا شَھْرُکَ ہٰذَا وَقَدْ أَدَّیْنا مَفْرُوضَکَ فِیہِ عَلَیْنا ۔

یہاں تک کہ تیرا یہ مہینہ بیت جائے اور ہم نے اس ماہ میں تیرے واجبات ادا کر لیے ہوں جو ہم پر عائد تھے

اَللّٰھُمَّ أَعِنّا عَلٰی صِیامِہِ، وَوَفِّقْنا لِقِیامِہِ،

اے معبود! اس ماہ کے روزے رکھنے میں مدد فرما نمازیں پڑھنے کی توفیق دے

وَنَشِّطْنا فِیہِ لِلصَّلاةِ وَلَا تَحْجُبْنا مِنَ الْقِرائَةِ وَسَہِّلْ لَنا فِیہِ إیتاءَ الزَّکاةِ

اور نماز میں ہمیں سروردے ہمیں قرآن پڑھنے سے دور نہ رکھ اور اس ماہ میں زکوۃ دینا ہمارے لیے آسان قرار دے

اَللّٰھُمَّ لَا تُسَلِّطْ عَلَیْنا وَصَباً وَلَا تَعَباً وَلَا سَقَماً وَلَا عَطَباً۔

اے معبود! اس مہینے میں ہم پر تھکاوٹ، تنگی، بیماری اور بے ہمتی کو مسلط نہ ہونے دے

اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنا الْاِفْطارَ مِنْ رِزْقِکَ الْحَلالِ ۔

اے معبود! اس ماہ میں ہمیں اپنے رزق حلال سے افطاری نصیب فرما

اَللّٰھُمَّ سَہِّلْ لَنا فِیہِ مَا قَسَمْتَہُ مِنْ رِزْقِکَ،

اے معبود! اس ماہ میں وہ رزق ہمیں آسانی سے دے جو تو نے مقرر کر رکھا ہے

وَیَسِّرْ مَا قَدَّرْتَہُ مِنْ أَمْرِکَ،

اور جو امرتونے طے کیاہے وہ ہمارے لیے آسان بنا دے

وَاجْعَلْہُ حَلالاً طَیِّباً نَقِیَّاً مِنَ الْآثامِ، خالِصاً مِنَ الْاَصارِ وَالْاَجْرامِ۔

اور اس ماہ کو ہمارے لیے حلال، پاکیزہ اور پاک تر رکھ کہ اس میں ہم گناہوں ، سزائوں اور جرموں سے بچے رہیں

اَللّٰھُمَّ لَا تُطْعِمْنا إلَّا طَیِّباً غَیْرَ خَبِیثٍ وَلَا حَرامٍ،

اے معبود! اس مہینے میں ہمیں وہی غذا دے جو پاک وپاکیزہ ہو جس میں حرام نہ ملا ہو

وَاجْعَلْ رِزْقَکَ لَنا حَلالاً لَا یَشُوبُہُ دَنَسٌ وَلا أَسْقامٌ،

اور ہمارے لیے اپنا حلال رزق قرار دے جس میں بیماری وگندگی کاعنصر شامل نہ ہو

یَا مَنْ عِلْمُہُ بِالسِّرِّ کَعِلْمِہِ بِالْاِعْلانِ،

اے وہ ذات جس کاعلم پوشیدہ چیزوں کے بارے میں ایسا ہی ہے جیسااشیاءکے بارے باتوں میں ہے

یَا مُتَفَضِّلاً عَلٰی عِبادِہِ بِالْاِحْسانِ

اے اپنے بندوں پر احسان میں اضافہ کرنے والے

یَا مَنْ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ وَبِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیمٌ خَبِیرٌ

اے وہ کہ جو ہرچیزپر قدرت رکھتا ہے اور ہرچیز کے متعلق علم وخبر رکھتا ہے

أَلْھِمْنا ذِکْرَکَ، وَجَنِّبْنا عُسْرَکَ، وَأَنِلْنا یُسْرَکَ،

اپنے ذکر کی طرف ہماری رہنمائی فرما، ہمیں سختی سے بچائے رکھ اور آسانی سے ہمکنار کر دے

وَاھْدِنا لِلرَّشادِ، وَوَفِّقْنا لِلسَّدادِ،

ہمیں حق کی طرف لے چل اور راستی کی توفیق دے

وَاعْصِمْنا مِنَ الْبَلایا، وَصُنَّا مِنَ الْاَوْزارِ وَالْخَطایا،

ہمیں مصیبتوں سے محفوظ فرما اور ہم کو خطائوں اور غلطیوں سے بچائے رکھ

یَا مَنْ لَا یَغْفِرُ عَظِیمَ الذُّنُوبِ غَیْرُہُ وَلا یَکْشِفُ السُّوءَ إلَّا ھُوَ

اے وہ جس کے سوا کوئی گناہوں کا بخشنے والا نہیں اور نہ کوئی برائی کو دور کرنے والا ہے

یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ وَأَکْرَمَ الْاَکْرَمِینَ۔

اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے اور سب سے بڑھ کر عطاوبخشش کرنے والے

صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَأَھْلِ بَیْتِہِ الطَّیِّبِینَ،

حضرت محمدؐ پر اور ان کے اہلبیتؑ پر رحمت فرما جو پاکیزہ تر ہیں

وَاجْعَلْ صِیامَنا مَقْبُولاً، وَبِالْبِرِّ وَالتَّقْویٰ مَوْصُولاً،

ہمارے رمضان کے روزے قبول فرما اور ہمیں نیکی وپرہیزگاری کی منزل پرپہنچا

وَکَذٰلِکَ فَاجْعَلْ سَعْیَنا مَشْکُوراً، وَقِیامَنا مَبْرُوراً، وَقُرْآنَنا مَرْفُوعاً، وَدُعائَنا مَسْمُوعاً،

اور اسی طرح ہماری کوششوں کو پسندیدہ قرار دے ہماری نماز وقیام کومنظور فرماہماری تلاوتِ قرآن کو اوپر لے جا ہماری دعائیں قبول کر

وَاھْدِنا لِلْحُسْنیٰ، وَجَنِّبْنا الْعُسْریٰ، وَیَسِّرْنا لِلْیُسْریٰ،

اور ہمیں نیکی کی طرف لے چل ہمیں سختیوں سے بچا اور آسانیوں سے بہرہ ور فرما

وَأَعْلِ لَنَا الدَّرَجاتِ، وَضاعِفْ لَنَا الْحَسَناتِ،

ہمارے درجے بلند کر دے اور ہماری نیکیوں میں اضافہ فرما

وَاقْبَلْ مِنَّا الصَّوْمَ وَالصَّلاةَ، وَاسْمَعْ مِنَّا الدَّعَواتِ،

ہمارے روزوں اور نمازوں کو قبول فرما اور ہماری حاجتوں کو پورا فرما

وَاغْفِرْ لَنَا الْخَطِیئاتِ وَتَجاوَزْ عَنَّا السَّیِّئاتِ

ہماری خطائیں معاف فرما اور ہمارے گناہوں کو بخش دے

وَاجْعَلْنا مِنَ الْعامِلِینَ الْفَائِزِینَ وَلَا تَجْعَلْنا مِنَ الْمَغْضُوبِ عَلَیْھِمْ وَلَا الضَّالِّینَ،

ہمیں عمل کرنے والوں اور کامیاب ہونے والوں میں قرار دے اور ہمیں ان میں قرار نہ دے جن پر غضب ہوا نہ ان میں جو گمراہی میں پڑگئے

حَتّٰی یَنْقَضِیَ شَھْرُ رَمَضانَ عَنَّا وَقَدْ قَبِلْتَ فِیہِ صِیامَنا وَقِیامَنا،

یہاں تک کہ ہمارا یہ رمضان گزر جائے جب کہ تو نے اس میں ہمارے روزے اور ہماری نمازیں قبول کر لی ہوں

وَزَکَّیْتَ فِیہِ أَعْمالَنا، وَغَفَرْتَ فِیہِ ذُنُوبَنا، وَأَجْزَلْتَ فِیہِ مِنْ کُلِّ خَیْرٍ نَصِیبَنا،

اس میں ہمارے اعمال خالص کیے ہوں ہمارے گناہ بخش دیے ہوں اور اس ماہ میں ہمیں نیکیوں کا بڑا حصہ دیا ہو

فَإنَّکَ الْاِلٰہُ الْمُجِیبُ، وَالرَّبُّ الْقَرِیبُ، وَأَنْتَ بِکُلِّ شَیْئٍ مُحِیطٌ ۔

بے شک تو معبود ہے قبول کرنے والا اور تو رب ہے جو نزدیک ہے اور تونے ہر چیز کو گھیر رکھا ہے۔

?