• AA+ A++

علماءکا فرمان ہے کہ ماہ رمضان میں حضورؐ پرہر روز یہ صلٰوۃ پڑھے:

إنَّ اللہَ وَمَلائِکَتَہُ یُصَلُّونَ عَلٰی النَّبِیِّ یَا أَیُّھَا الَّذِینَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوا تَسْلِیماً،

بے شک اللہ اوراس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں نبیؐ پاک پر تو اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو تم بھی ان پر درود بھیجو اور سلام جو سلام کا حق ہے

لَبَّیْکَ یَا رَبِّ وَسَعْدَیْکَ وَسُبْحانَکَ

حاضر ہوں اے پروردگار تیرے سامنے اور تو سعادت کامالک اور پاک تر ہے

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَبارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ کَما صَلَّیْتَ وَبارَکْتَ عَلٰی إبْراھِیمَ وَآلِ إبْراھِیمَ إنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ،

اے معبود! محمدؐ و آل محمدؐ پر درود بھیج اور محمدؐ و آل محمدؐ پر برکت نازل فرما جیسا کہ تو نے جناب ابراہیمؑ اور آل ابراہیمؑ پر درود بھیجا اور برکت نازل کی بے شک تو تعریف و بزرگی والا ہے

اَللّٰھُمَّ ارْحَمْ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ کَما رَحِمْتَ إبْراھِیمَ وَآلَ إبْراھِیمَ إنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ

اے اللہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحم فرما جیسا کہ تو نے ابراہیمؑ و آل ابراہیمؑ پر رحم فرمایا بے شک تو تعریف و بزرگی والا ہے

اَللّٰھُمَّ سَلِّمْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ کَما سَلَّمْتَ عَلٰی نُوحٍ فِی الْعالَمِینَ

اے اللہ! محمدؐ وآل محمدؐ پر سلام بھیج جیسا کہ تو نے عالمین میں حضرت نوحؑ پر سلام بھیجا

اَللّٰھُمَّ امْنُنْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ کَما مَنَنْتَ عَلٰی مُوسی وَھَارُونَ.

اے اللہ! محمدؐ و آل محمدؐ پر احسان فرما جیسا کہ تو نے موسیٰؑ و ہارونؑ پر احسان فرمایا

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ کَما شَرَّفْتَنا بِہِ

اے اللہ محمدؐ وآل محمدؐ پر درود بھیج جیسا کہ تونے ہمیں اس سے مشرف کیا

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ کَما ھَدَیْتَنا بِہِ۔

اے اللہ! محمدؐ وا ٓل محمدؐ پر درود بھیج جیسا کہ تو نے ہمیں ان کے ذریعے ہدایت دی

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَابْعَثْہُ مَقاماً مَحْمُوداً یَغْبِطُہُ بِہِ الْاَوَّلُونَ وَالْآخِرُونَ

اے اللہ! محمدؐ و آل محمدؐ پر درود بھیج اور آنحضرتؐ کو مقام محمود پر سرفراز فرما کہ اس سے پہلے پچھلے ان پر رشک کرنے لگ جائیں ۔

عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ السَّلَامُ کُلَّما طَلَعَتْ شَمْسٌ أَوْ غَرَبَتْ،

محمدؐ اور ان کی آلؑ پر سلام ہو جب تک سورج کا طلوع و غروب ہو

عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ السَّلَامُ کُلَّما طَرَفَتْ عَیْنٌ أَوْ بَرَقَتْ

محمدؐ اور ان کی آلؑ پر سلام ہو جب تک آنکھ جھپکتی یا کھلتی رہے

عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ السَّلَامُ کُلَّما ذُکِرَ السَّلَامُ،

محمدؐ اور ان کی آلؑ پر سلام ہو جب تک سلام کیا جاتا رہے

عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ السَّلَامُ کُلَّما سَبَّحَ اللہَ مَلَکٌ أَوْ قَدَّسَہُ،

محمدؐ اور ان کی آلؑ پر سلام ہو جب تک فرشتے اللہ کی تسبیح و تقدیس کرتے رہیں

اَلسَّلَامُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ فِی الْاَوَّلِینَ، وَاَلسَّلَامُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ فِی الْآخِرِینَ، وَالسَّلَامُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ فِی الدُّنْیا وَالْآخِرَةِ۔

محمدؐ اور ان کی آلؑ پر سلام ہو اولین میں اور محمدؐ اور ان کی آلؑ پر سلام ہو آخرین میں اور محمدؐ اور ان کی آلؑ پر سلام ہو دنیا اور آخرت میں۔

اَللّٰھُمَّ رَبَّ الْبَلَدِ الْحَرامِ، وَرَبَّ الرُّکْنِ وَالْمَقامِ، وَرَبَّ الْحِلِّ وَالْحَرامِ أَبْلِغْ مُحَمَّداً نَبِیَّکَ عَنَّا السَّلامَ۔

اے اللہ! اے حرمت والے شہر مکہ کے رب اے رکن اور مقام کے رب اور اے حل و حرام کے رب اپنے نبی محمدؐ کے حضور ہمارا سلام پہنچادے

اَللّٰھُمَّ أَعْطِ مُحَمَّداً مِنَ الْبَهاءِ وَالنَّضْرَةِ وَالسُّرُورِ وَالْکَرامَةِ وَالْغِبْطَةِ وَالْوَسِیلَةِ وَالْمَنْزِلَةِ وَالْمَقامِ وَالشَّرَفِ وَالرِّفْعَةِ وَالشَّفاعَةِ عِنْدَکَ یَوْمَ الْقِیامَةِ أَفْضَلَ ما تُعْطِی أَحَداً مِنْ خَلْقِکَ،

اے اللہ! محمدؐ کو تابش، تازگی، شادمانی، بزرگواری، فضیلت، وسیلہ، بلندی، مرتبہ، عزت، برتری اور قیامت میں اپنے حضور شفاعت کرنے کا حق عطا فرما اس سے زیادہ جو تو نے مخلوق میں سے کسی کو دیا

وَأَعْطِ مُحَمَّداً فَوْقَ مَا تُعْطِی الْخَلائِقَ مِنَ الْخَیْرِ أَضْعافاً کَثِیرَةً لَايُحْصِيها غَیْرُکَ،

اور عطا فرما محمدؐ کو اس سے فوقیت جو بھلائی تو نے مخلوق کو دی ہے آنحضرتؐ کو کئی گنا زیادہ دے جسے بجز تیرے کوئی شمار نہ کرسکے

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ أَطْیَبَ وَأَطْھَرَ وَأَزْکیٰ وَأَنْمیٰ وَأَفْضَلَ مَا صَلَّیْتَ عَلٰی أَحَدٍ مِنَ الْاَوَّلِینَ وَالْآخِرِینَ وَعَلٰی أَحَدٍ مِنْ خَلْقِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ،

اے اللہ! محمدؐ و آل محمدؐ پر درود بھیج پاک تر پاکیزہ تر عمدہ بہترین اور زیادہ اس سے جو درود تو نے اگلے پچھلے لوگوں میں کسی پر بھیجا اور اپنی مخلوق میں سے کسی پر بھیجا ہے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی عَلِیٍّ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ وَوالِ مَنْ والاهُ وَعادِ مَنْ عاداهُ، وَضاعِفِ الْعَذابَ عَلٰی مَنْ شَرِکَ فِی دَمِہِ،

اے اللہ! امیرالمومنین حضرت علیؑ پر رحمت فرما ان کے دوست سے دوستی رکھ اور ان کے دشمن سے دشمنی رکھ اور ان کے قتل میں شریک پر دوچند عذاب نازل کر

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی فاطِمَةَ بِنْتِ نَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ عَلَیْہِ وَآلِہِ السَّلَامُ،

اے اللہ! اپنے نبی محمدؐ کی دختر فاطمہؑ پر رحمت فرما کہ آنحضرتؐ اور ان کی آلؑ پر سلام ہو

وَوالِ مَنْوالاهَا، وَعادِ مَنْ عاداهَا، وَضاعِفِ الْعَذابَ عَلٰی مَنْ ظَلَمَہا، وَالْعَنْ مَنْ آذیٰ نَبِیَّکَ فِیھَا۔

ان کے دوست سے دوستی رکھ اور انے کے دشمن سے دشمنی رکھ اور ان پر ظلم کرنے والے کے عذاب کو دو چند کر دے اور لعنت کر جس نے فاطمہؑ کے بارے میں تیرے نبیؐ کو ستایا

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ إمامَیِ الْمُسْلِمِینَ، وَوالِ مَنْ وَالَاھُما، وَعادِ مَنْ عَادَاھُما، وَضاعِفِ الْعَذابَ عَلٰی مَنْ شَرِکَ فِی دِمائِھِما۔

اے اللہ! حسنؑ و حسینؑ پر رحمت فرما جو مسلمانوں کے دو امامؑ ہیں ان دونوں کے دوست سے دوستی رکھ اور ان دونوں کے دشمن سے دشمنی کر اور جنہوں نے انکا خون بہانے میں شرکت کی انکا عذاب دوچند کردے

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ إمامِ الْمُسْلِمِینَ، وَوالِ مَنْ والاهُ ، وَعادِ مَنْ عاداهُ ، وَضاعِفِ الْعَذابَ عَلٰی مَنْ ظَلَمَہُ۔

اے اللہ! علیؑ بن الحسینؑ پر رحمت فرما جو مسلمانوں کے امام ہیں ان کے دوست سے دوستی رکھ اور ان کے دشمن سے دشمنی کر جنہوں نے آپ پر ظلم ڈھایا اور ان کا عذاب دو چند کر دے

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ إمامِ الْمُسْلِمِینَ وَوالِ مَنْ والاهُ  وَعادِ مَنْ عاداهُ  وَضاعِفِ الْعَذابَ عَلٰی مَنْ ظَلَمَہُ ۔

اے اللہ! محمدؑ بن علیؑ پر رحمت فرما جو مسلمانوں کے امام ہیں ان کے دوست سے دوستی رکھ اور ان کے دشمن سے دشمنی کر جنہوں نے آپ پر ظلم کیا ان کا عذاب دوچند کردے۔

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ إمامِ الْمُسْلِمِینَ، وَوالِ والاهُ وَعادِ مَنْ عاداهُ وَضاعِفِ الْعَذابَ عَلٰی مَنْ ظَلَمَہُ ۔

اے اللہ! جعفرؑ بن محمدؑ پر رحمت فرما جو مسلمانوں کے امام ہیں اور ان کے دوست سے دوستی رکھ اور ان کے دشمن سے دشمنی کر اور جہنوں نے آپ پر ظلم کیا ان کا عذاب دوچند کردے

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُوسَی بْنِ جَعْفَرٍ إمامِ الْمُسْلِمِینَ، وَوالِ مَنْوالاهُ وَعادِ مَنْ عاداهُ وَضاعِفِ الْعَذابَ عَلٰی مَنْ شَرِکَ فِی دَمِہِ،

اے اللہ! موسیٰؑ بن جعفرؑ پر رحمت فرما جو مسلمانوں کے امام ہیں ان کے دوست سے دوستی رکھ اور ان کے دشمن سے دشمنی کر جنہوں نے آپ کا خون بہانے میں شرکت کی ان کا عذاب دو چند کردے

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی عَلِیِّ بْنِ مُوسیٰ إمامِ الْمُسْلِمِینَ، وَوالِ مَنْ والاهُ وَعادِ مَنْ عاداهُ وَضاعِفِ الْعَذابَ عَلٰی مَنْ شَرِکَ فِی دَمِہِ ۔

اے اللہ ! علیؑ بن موسیٰؑ پر رحمت فرما جو مسلمانوں کے امام ہیں ان کے دوست سے دوستی رکھ اور ان کے دشمن سے دشمنی کر اور جنہوں نے آپ کا خون بہانے میں شرکت کی ان کا عذاب دوچند کردے

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ إمامِ الْمُسْلِمِینَ، وَوَالِ مَنْ والاهُ وَعادِ مَنْ عاداهُ وَضاعِفِ الْعَذابَ عَلٰی مَنْ ظَلَمَہُ ۔

اے اللہ ! علی ؑ بن محمدؑ پر رحمت فرما کہ جو مسلمانوں کے امام ہیں ان کے دوست سے دوستی رکھ اور ان کے دشمن سے دشمنی کراور جنہوں نے آپ ؑ پر ظلم کیا ان کا عذاب دو چند کر دے

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ إمامِ الْمُسْلِمِینَ، وَوَالِ مَنْ والاهُ وَعادِ مَنْ عاداهُ وَضاعِفِ الْعَذابَ عَلٰی مَنْ ظَلَمَہُ ۔

اے اللہ ! علی ؑ بن محمدؑ پر رحمت فرما کہ جو مسلمانوں کے امام ہیں ان کے دوست سے دوستی رکھ اور ان کے دشمن سے دشمنی کراور جنہوں نے آپ ؑ پر ظلم کیا ان کا عذاب دو چند کر دے

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ إمامِ الْمُسْلِمِینَ، وَوالِ والاهُ وَعادِ مَنْ عاداهُ وَضاعِفِ الْعَذابَ عَلٰی مَنْ ظَلَمَہُ ۔

اے اللہ ! حسنؑ بن علیؑ پر رحمت فرما جو مسلمانوں کے امام ہیں ان کے دوست سے دوستی رکھ اور ان کے دشمن سے دشمنی کر اور جنہوں نے آپ پر ظلم کیا ان کا عذاب دو چند کر دے

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی الْخَلَفِ مِنْ بَعْدِہِ إمامِ الْمُسْلِمِینَ وَوالِ والاهُ وَعادِ مَنْ عاداهُ وَعَجِّلْ فَرَجَہُ،

اے اللہ! ان کے ما بعد جانشین پر رحمت فرماجو مسلمانوں کے امام ہیں انکے دوست سے دوستی رکھ اور انکے دشمن سے دشمنی کر اور ان کے ظہور میں جلدی فرما

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی الْقاسِمِ وَالطَّاھِرِ ابْنَیْ نَبِیِّکَ ۔

اے اللہ جناب قاسم ؑ و جناب طاہر ؑ پر رحمت فرما جو تیرے نبیؐ کے بیٹے ہیں

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی رُقَیَّةَ بِنْتِ نَبِیِّکَ وَالْعَنْ مَنْ آذیٰ نَبِیَّکَ فِیہا ۔

اے اللہ ! رقیہ پر رحمت فرما جو تیرے نبی ؐ کی لے پالک بیٹی ہیں اور لعنت کر اس پر جس نے ان کے بارے میں تیرے نبی ؐ کو ستایا

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی ٲُمِّ کُلْثُومَ بِنْتِ نَبِیِّکَ، وَالْعَنْ مَنْ آذیٰ نَبِیَّکَ فِيها ۔

اے اللہ! ام کلثوم پر رحمت فرما جو تیرے نبی ؐ کی لے پالک بیٹی ہیں اور لعنت کر اس پر جس نے انکے بارے میں تیرے نبیؐ کو ستایا

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی ذُرِّیَّةِ نَبِیِّکَ اَللّٰھُمَّ اخْلُفْ نَبِیَّکَ فِی أَھْلِ بَیْتِہِ اَللّٰھُمَّ مَکِّنْ لَھُمْ فِی الْاَرْضِ

اے اللہ! اپنے نبیؐ کی اولاد پر رحمت فرما، اے اللہ اپنے نبیؐ کے پیچھے ان کے اہل بیت ؑ کا مددگار بن اے اللہ ! انہیں زمین میں مقتدر بنا

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنا مِنْ عَدَدِھِمْ وَمَدَدِھِمْ وَأَنْصارِھِمْ عَلٰی الْحَقِّ فِی السِّرِّ وَالْعَلانِیَةِ،

اے اللہ! ہمیں حق کے بارے میں ان کے کھلے چھپے حامیوں مددگاروں اور ناصروں میں سے قرار دے

اَللّٰھُمَّ اطْلُبْ بِذَحْلِھِمْ وَوِتْرِھِمْ وَدِمائِھِمْ

اے اللہ ! ان سے دشمنی کرنے ان کو تنہا چھوڑنے اور ان کا خون بہانے کا بدلہ لے

وَکُفَّ عَنّا وَعَنْھُمْ وَعَنْ کُلِّ مُؤْمِنٍ وَمُؤْمِنَةٍ بَأْسَ کُلِّ باغٍ وَطاغٍ وَکُلِّ دابَّةٍ أَنْتَ آخِذٌ بِناصِيَتِها،

ہماری، ان کی اور ہر مومن و مومنہ کی مدد فرما ہر ایک نا فرمان سرکش اور ہر حیوان کی اذیت پر کہ وہ تیرے قبضہ قدرت میں ہیں

إنَّکَ أَشَدُّ بَأْساً وَ أَشَدُّ تَنْکِیلاً۔

بے شک تو ہے سخت عذاب والا بڑے دباؤ والا

سید ابن طاؤس نے فرمایا ہے کہ پھر یہ کہے:

یَا عُدَّتِی فِی کُرْبَتِی، وَیَا صاحِبِی فِی شِدَّتِی، وَیَا وَلِیِّی فِی نِعْمَتِی ، وَیَا غایَتِی فِی رَغْبَتِی،

اے مصیبت میں میرے سرمایہ اے سختی میں میرے ساتھی اے میری نعمت کے نگہبان اے میری چاہت کے مرکز

أَنْتَ السَّاتِرُ عَوْرَتِی، وَالْمُؤْمِنُ رَوْعَتِی، وَالْمُقِیلُ عَثْرَتِی، فَاغْفِرْ لِی خَطِیئَتِی یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔

تو میرے عیبوں کے چھپانے والا خوف میں ڈھارس دینے والا اور خطائیں معاف کرنے والا پس میری غلطیاں معاف کردے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ۔

اس کے بعد یہ کہے :

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَدْعُوکَ لِھَمٍّ لَا یُفَرِّجُہُ غَیْرُکَ وَ لِرَحْمَةٍ لَا تُنالُ إلَّا بِکَ،

اے معبود ! میں تجھے پکارتا ہوں پریشانی میں کہ اسے تیرے سوا کوئی دور نہیں کرسکتا اور رحمت کیلئے کہ جو تجھی سے ملتی ہے

وَ لِکَرْبٍ لَا یَکْشِفُہُ إلَّا أَنْتَ وَ لِرَغْبَةٍ لَا تُبْلَغُ إلَّا بِکَ وَ لِحاجَةٍ لَا يَقْضِيها إلَّا أَنْتَ

،اور دکھ میں کہ اسے سوائے تیرے کوئی ہٹا نہیں سکتا اور خواہش کیلئے کہ وہ تو ہی پوری کرتا ہے اور حاجت کیلئے کہ اسے تو ہی روا فرماتا ہے

اَللّٰھُمَّ فَکَما کانَ مِنْ شَأْنِکَ مَا أَذِنْتَ لِی بِہِ مِنْ مَسْأَلَتِکَ، وَرَحِمْتَنِی بِہِ مِنْ ذِکْرِکَ

اے اللہ! جیسے تو نے اپنی شان و کرم سے مجھے اجازت دی ہے کہ میں تجھ سے سوال کروں اور مانگوں اور تو نے اپنی یاد سے مجھ پر رحمت فرمائی

فَلْیَکُنْ مِنْ شَأْنِکَ سَیِّدِی الْاِجابَۃُ لِی فِیما دَعَوْتُکَ

پس اسی طرح اے میرے سرداراپنی مہربانی سے میری طلب کردہ حاجت پوری فرما

وَعَوائِدُ الْاِفْضالِ فِیما رَجَوْتُکَ وَالنَّجاۃُ مِمَّا فَزِعْتُ إلَیْکَ فِیہِ

جن چیزوں کی امید کرتا ہوں وہ مجھے عطا کردے اور ہر اس چیز سے نجات دے جس سے تیری پناہ مانگی ہے

فَإنْ لَمْ أَکُنْ أَھْلاً أَنْ أَبْلُغَ رَحْمَتَکَ فَإنَّ رَحْمَتَکَ أَھْلٌ أَنْ تَبْلُغَنِی وَتَسَعَنِی،

اگر میں اس لائق نہیں کہ مجھ پر تیری رحمت ہو تو بھی تیری رحمت اسکی اہل ہے کہ مجھ تک پہنچے اور مجھے گھیر لے

وَ إنْ لَمْ أَکُنْ لِلْاِجابَةِ أَھْلاً فَأَنْتَ أَھْلُ الْفَضْلِ، وَرَحْمَتُکَ وَسِعَتْ کُلَّ شَیْئٍ، فَلْتَسَعْنِی رَحْمَتُکَ،

اور اگر میں اس لائق نہیں کہ میری دعا قبول ہو تو بھی تو فضل کرنے کا اہل ہے اور تیری رحمت ہر چیز پر چھائی ہوئی ہے پس ضرور ہے کہ تیری رحمت مجھے گھیر لے

یَا إلٰھِی یَا کَرِیمُ أَسْأَلُکَ بِوَجْھِکَ الْکَرِیمِ أَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَأَھْلِ بَیْتِہِ

اے معبود! اے مہربان میں تیری ذات کریم کے واسطے سے سوالی ہوں کہ محمدؐ پر رحمت نازل کر اور انکے اہل بیتؑ پر رحمت نازل کر

وَأَنْ تُفَرِّجَ ھَمِّی وَتَکْشِفَ کَرْبِی وَغَمِّی، وَتَرْحَمَنِی بِرَحْمَتِکَ، وَتَرْزُقَنِی مِنْ فَضْلِکَ، إنَّکَ سَمِیعُ الدُّعاءِ قَرِیبٌ مُجِیبٌ۔

اور یہ کہ میری پریشانی دور کردے میرا دکھ اور غم ہٹا دے بواسطہ اپنی رحمت کے مجھ پر رحم کر اور اپنے فضل سے مجھے روزی دے بے شک تو دعا کا سننے والا قریب سے جواب دینے والاہے۔

?