• AA+ A++

بزرگوں کا فرمان ہے کہ ماہ رمضان میں ہر روز یہ تسبیحات پڑھے کہ یہ دس جزءہیں اور ہر جزءمیں دس مرتبہ سبحان اللہ آیا ہے:

(1) سُبْحانَ اللہِ بارِئَ النَّسَمِ، سُبْحانَ اللہِ الْمُصَوِّرِ، سُبْحانَ اللہِ خالِقِ الْاَزْواجِ كُلِّها،

(۱) پاک ہے اللہ جانداروں کا پیدا کرنے والا، پاک ہے اللہ صورت گری کرنیوالا پاک ہے اللہ تمام موجودات میں جوڑے بنانے والا

سُبْحانَ اللہِ جاعِلِ الظُّلُماتِ وَالنُّورِ، سُبْحانَ اللہِ فالِقِ الْحَبِّ وَالنَّویٰ،

پاک ہے اللہ روشنی و تاریکی کا پیدا کرنے والا پاک ہے اللہ دانے اور بیج کو چیرنے والا

سُبْحانَ اللہِ خالِقِ کُلِّ شَیْئٍ، سُبْحانَ اللہِ خالِقِ مَا یُریٰ وَمَا لَا یُریٰ،

پاک ہے اللہ سب چیزوں کا پیدا کرنے والا پاک ہے اللہ دیکھی ان دیکھی چیزوں کا پیدا کرنے والا

سُبْحانَ اللہِ مِدادَ کَلِماتِہِ، سُبْحانَ اللہِ رَبِّ الْعالَمِینَ،

پاک ہے اللہ اپنے کلمات کو بڑھانے والا پاک ہے اللہ جہانوں کا پالنے والا

سُبْحانَ اللہِ السَّمِیعِ الَّذِی لَیْسَ شَیْئٌ أَسْمَعَ مِنْہُ، یَسْمَعُ مِنْ فَوْقِ عَرْشِہِ مَا تَحْتَ سَبْعِ أَرَضِینَ،

پاک ہے اللہ جو ایسا سننے والا ہے کہ اس سے زیادہ سننے والا کوئی نہیں وہ اپنے عرش کی بلندیوں پر سات زمینوں کے نیچے کی آواز سنتا ہے

وَیَسْمَعُ مَا فِی ظُلُماتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ، وَیَسْمَعُ الْاَنِینَ وَالشَّکْویٰ، وَیَسْمَعُ السِّرَّ وَأَخْفیٰ،

اور خشکی و تری کی تاریکیوں میں سے ہر آواز سنتا ہے وہ نالہ و شکایت سنتا ہے ڈھکی چھپی باتیں سنتا ہے

وَیَسْمَعُ وَساوِسَ الصُّدُورِ، وَلَا یُصِمُّ سَمْعَہُ صَوْتٌ ۔

اور دلوں میں گزرنے والے خیالوں کو بھی سنتا ہے اور کوئی آواز اس کی سماعت کو ختم نہیں کرتی

(2) سُبْحانَ اللہِ بَارِئَ النَّسَم، سُبْحانَ اللہِ الْمُصَوِّرِ، سُبْحانَ اللہِ خالِقِ الْاَزْواجِ كُلِّها،

(۲)پاک ہے اللہ جانداروں کا پیدا کرنیوالا پاک ہے اللہ صورت گری کرنیوالا پاک ہے اللہ تمام موجودات میں جوڑے بنانے والا

سُبْحانَ اللہِ جاعِلِ الظُّلُماتِ وَالنُّورِ سُبْحانَ اللہِ فالِقِ الْحَبِّ وَالنَّویٰ،

پاک ہے اللہ روشنی و تاریکی کا پیدا کرنے والا پاک ہے اللہ دانے اور بیج کو چیرنے والا

سُبْحانَ اللہِ خالِقِ کُلِّ شَیْئٍ، سُبْحانَ اللہِ خالِقِ مَا یُریٰ وَمَا لَا یُریٰ،

پاک ہے اللہ سب چیزوں کا پیدا کرنے والا پاک ہے اللہ دیکھی ان دیکھی چیزوں کا پیدا کرنے والا

سُبْحانَ اللہِ مِدادَ کَلِماتِہِ، سُبْحانَ اللہِ رَبِّ الْعالَمِینَ،

پاک ہے اللہ اپنے کلمات کو بڑھانے والا پاک ہے اللہ جہانوں کا پالنے والا

سُبْحانَ اللہِ الْبَصِیرِ الَّذِی لَیْسَ شَیْئٌ أَبْصَرَ مِنْہُ، یُبْصِرُ مِنْ فَوْقِ عَرْشِہِ مَا تَحْتَ سَبْعِ أَرَضِینَ،

پاک ہے اللہ جو ایسا دیکھنے والا ہے کہ اس سے زیادہ دیکھنے والا کوئی نہیں وہ اپنے عرش کے اوپر سے وہ سب کچھ دیکھتا ہے جو سات زمینوں کے نیچے ہے

وَیُبْصِرُ مَا فِی ظُلُماتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ لَا تُدْرِکُہُ الْاَبْصارُ، وَھُوَ یُدْرِکُ الْاَبْصارَ، وَھُوَ اللَّطِیفُ الْخَبِیرُ،

وہ ان چیزوں کو دیکھتا ہے جو خشکی و تری کی تاریکیوں میں ہیں آنکھیں اسے نہیں پاسکتیں اور وہ آنکھوں کو پالیتا ہے اور وہ باریک بین ہے خبردار

وَلَا تُغْشِی بَصَرَہ الظُّلْمَۃُ، وَلَا یُسْتَتَرُ مِنْہُ بِسِتْرٍ،

تاریکی اسکی آنکھ کو ڈھانپ نہیں سکتی کوئی چھپی چیز اس سے چھپ نہیں سکتی

وَلَا یُوارِی مِنْہُ جِدارٌ، وَلَا یَغِیبُ عَنْہُ بَرٌّ وَلَا بَحْرٌ،

اور کوئی دیوار اس کے لیے پردہ نہیں بن پاتی صحرا اور دریا اس سے اوجھل نہیں ہوسکتے

وَلَا یَکُنُّ مِنْہُ جَبَلٌ مَا فِی أَصْلِہِ وَلَا قَلْبٌ مَا فِیہِ وَلَا جَنْبٌ مَا فِی قَلْبِہِ وَلا یَسْتَتِرُ مِنْہُ صَغِیرٌ وَلَا کَبِیرٌ،

نہیں چھپاسکتا اس سے کوئی پہاڑ جو کچھ اسکے نیچے ہے نہ کوئی دل کہ جو اس کے اندر ہے نہ کوئی پہلو کہ جو اس کے بیچ میں ہے اور کوئی چھوٹی بڑی چیز اس سے اوجھل نہیں ہوسکتی

وَلَا یَسْتَخْفِی مِنْہُ صَغِیرٌ لِصِغَرِہ، وَلَا یَخْفی عَلَیْہِ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّماءِ،

کوئی چھوٹی چیز چھوٹائی کی وجہ سے اس سے چھپی نہیں رہتی اور نہ زمین اور آسمانوں میں کوئی چیز اس سے پنہاں ہے

ھُوَ الَّذِی یُصَوِّرُکُمْ فِی الْاَرْحامِ کَیْفَ یَشَاءُ لَا إلٰہَ إلَّا ھُوَ الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ ۔

وہ وہی تو ہے جس نے رحموں میں تمہاری صورت بنائی جیسے اس نے چاہی اس کے سوا کوئی معبود نہیں جو اقتدار والا حکمت والا ہے

( 3 ) سُبْحانَ اللہِ بارِئَ النَّسَمِ، سُبْحانَ اللہِ الْمُصَوِّرِ، سُبْحانَ اللہِ خالِقِ الْاَزْواجِ كُلِّها،

(۳) پاک ہے اللہ جانداروں کا پیدا کرنے والاپاک ہے اللہ صورت گری کرنیوالا پاک ہے اللہ تمام موجودات میں جوڑے بنانے والا

سُبْحانَ اللہِ جاعِلِ الظُّلُماتِ وَالنُّورِ، سُبْحانَ اللہِ فالِقِ الْحَبِّ وَالنَّویٰ،

پاک ہے اللہ روشنی و تاریکی کا پیدا کرنے والا پاک ہے اللہ دانے اور بیج کو چیرنے والا

سُبْحانَ اللہِ خالِقِ کُلِّ شَیْئٍ، سُبْحانَ اللہِ خالِقِ مَا یُریٰ وَمَا لَا یُریٰ،

پاک ہے اللہ سب چیزوں کا پیدا کرنے والا پاک ہے اللہ دیکھی ان دیکھی چیزوں کا پیدا کرنے والا

سُبْحانَ اللہِ مِدادَ کَلِماتِہِ، سُبْحانَ اللہِ رَبِّ الْعالَمِینَ،

پاک ہے اللہ اپنے کلمات کو بڑھانے والا پاک ہے اللہ جہانوں کاپالنے والا

سُبْحانَ اللہِ الَّذِی یُنْشِیُٔ السَّحابَ الثِّقالَ، وَیُسَبِّحُ الرَّعْدُ بحمدہ وَالْمَلائِکَۃُ مِنْ خِیفَتِہِ،

پاک ہے اللہ جو بوجھل بادلوں کو پیدا کرتا ہے اور بجلی کی کڑک اس کی حمد کرتی ہے اور فرشتے خوف سے اس کی تسبیح پڑھتے ہیں

وَیُرْسِلُ الصَّواعِقَ فَیُصِیبُ بِہا مَنْ يَشاءُ، وَیُرْسِلُ الرِّیاحَ بُشْراً بَیْنَ یَدَیْ رَحْمَتِہِ،

وہ جلانے والی بجلیاں گراتا ہے اور جسے چاہے ان کا نشانہ بنادیتا ہے وہ ہواؤں کو بھیجتاہے جو اس کی رحمت کامژدہ دیتی ہیں

وَیُنَزِّلُ الْماءَ مِنَ السَّماءِ بِکَلِمَتِہِ، وَیُنْبِتُ النَّباتَ بِقُدْرَتِہِ، وَیَسْقُطُ الْوَرَقُ بِعِلْمِہِ،

اور اپنے حکم سے آسمانوں کی طرف سے پانی اتارتا ہے اپنی قدرت سے سبزی اگاتا ہے اور اپنے علم کے ساتھ پتوں کو توڑگراتا ہے

سُبْحانَ اللہِ الَّذِی لَا یَعْزُبُ عَنْہُ مِثْقالُ ذَرَّةٍ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّماءِ وَلَا أَصْغَرُ مِنْ ذٰلِکَ وَلَا أَکْبَرُ إلَّا فِی کِتابٍ مُبِینٍ

پاک ہے اللہ جس کی لیے زمین اور آسمانوں میں کوئی ذرہ برابر چیز اوجھل نہیں ہے اور ان میں سے کوئی چھوٹی بڑی چیز نہیں ہے جو ایک واضح کتاب میں نہ لکھی ہوئی ہو

( 4 ) سُبْحانَ اللہِ بارِئَ النَّسَمِ، سُبْحانَ اللہِ الْمُصَوِّرِ، سُبْحانَ اللہِ خالِقِ الْاَزْواجِ كُلِّها ،

(۴)پاک ہے اللہ جانداروں کا پیدا کرنیوالا پاک ہے اللہ صورت گری کرنیوالا پاک ہے اللہ تمام موجودات میں جوڑے بنانے والا

سُبْحانَ اللہِ جاعِلِ الظُّلُماتِ وَالنُّورِ سُبْحانَ اللہِ فالِقِ الْحَبِّ وَالنَّویٰ، سُبْحانَ اللہِ خالِقِ کُلِّ شَیْئٍ،

پاک ہے اللہ روشنی و تاریکی کاپیدا کرنے والا پاک ہے اللہ دانے اور بیج کا چیرنے والا پاک ہے اللہ سب چیزوں کا پیدا کرنے والا

سُبْحانَ اللہِ خالِقِ مَا یُریٰ وَمَا لَا یُریٰ، سُبْحانَ اللہِ مِدادَ کَلِماتِہِ، سُبْحانَ اللہِ رَبِّ الْعالَمِینَ،

پاک ہے اللہ دیکھی ان دیکھی چیزوں کا پیدا کرنے والا پاک ہے اللہ اپنے کلمات کو بڑھانے والا پاک ہے اللہ جہانوں کا پالنے والا

سُبْحانَ اللہِ الَّذِی یَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ کُلُّ ٲُنْثیٰ وَمَا تَغِیضُ الْاَرْحامُ وَمَا تَزْدادُ، وَکُلُّ شَیْئٍ عِنْدَھُ بِمِقْدارٍ، عالِمُ الْغَیْبِ وَالشَّہادَةِ الْکَبِیرُ الْمُتَعالِ،

پاک ہے اللہ جس کو معلوم ہے جو کچھ کسی مادہ کے پیٹ میں ہے اور جو کچھ ماؤں کے رحموں میں ہے اور جو کچھ بڑھتا ہے وہ اس کا اندازہ رکھتا ہے وہ ہر کھلی چھپی چیز کا جاننے والا بزرگتر بلندتر ہے

سَواءٌ مِنْکُمْ مَنْ أَسَرَّ الْقَوْلَ وَمَنْ جَھَرَ بِہِ وَمَنْ ھُوَ مُسْتَخْفٍ بِاللَّیْلِ وَسارِبٌ بِالنَّهارِ،

برابر ہے اس کے لیے تم میں جو کوئی راز کی بات کرے یا کھول کر اور وہ جو رات کو چھپ کر چلے اور جو دن کے وقت سفر کرے

لَہُ مُعَقِّباتٌ مِنْ بَیْنِ یَدَیْہِ وَمِنْ خَلْفِہِ یَحْفَظُونَہُ مِنْ أَمْرِ اللہِ،

ہر ایک کے آگے اور پیچھے کچھ پیکر ہوتے ہیں جو خدا کے حکم کے مطابق اس کی حفاظت کیا کرتے ہیں

سُبْحانَ اللہِ الَّذِی یُمِیتُ الْأَحْياءَ وَیُحْیِی الْمَوْتٰی

پاک ہے اللہ کہ جو زندوں کو موت دیتا اور مردوں کو زندہ کرتا ہے

وَیَعْلَمُ مَا تَنْقُصُ الْاَرْضُ مِنْھُمْ وَیُقِرُّ فِی الْاَرْحامِ مَا يَشاءُ إلٰی أَجَلٍ مُسَمّیً ۔

وہ جانتا ہے زمین ان میں جو کمی کرتی ہے اور جو چاہتا ہے وقت مقررہ تک رحموں میں قرار دیتا ہے

(5) سُبْحانَ اللہِ بارِئَ النَّسَمِ، سُبْحانَ اللہِ الْمُصَوِّرِ، سُبْحانَ اللہِ خالِقِ الْاَزْواجِ كُلِّها،

(۵)پاک ہے اللہ جانداروں کا پیدا کرنیوالا پاک ہے اللہ صورت گری کرنیوالا پاک ہے اللہ تمام موجودات میں جوڑے بنانے والا

سُبْحانَ اللہِ جاعِلِ الظُّلُماتِ وَالنُّورِ، سُبْحانَ اللہِ فالِقِ الْحَبِّ وَالنَّویٰ،

پاک ہے اللہ روشنی و تاریکی کا پیدا کرنے والا پاک ہے اللہ دانے اور بیج کو چیرنے والا

سُبْحانَ اللہِ خالِقِ کُلِّ شَیْئٍ، سُبْحانَ اللہِ خالِقِ مَا یُریٰ وَمَا لَا یُریٰ،

پاک ہے اللہ سب چیزوں کا پیدا کرنے والا پاک ہے اللہ دیکھی ان دیکھی چیزوں کا پیدا کرنے والا

سُبْحانَ اللہِ مِدادَ کَلِماتِہِ، سُبْحانَ اللہِ رَبِّ الْعالَمِینَ،

پاک ہے اللہ اپنے کلمات کو بڑھانے والا پاک ہے اللہ جہانوں کا پالنے والا

سُبْحانَ اللہِ مالِکِ الْمُلْکِ، تُؤْتِی الْمُلْکَ مَنْ تَشاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْکَ مِمَّنْ تَشاءُ،

پاک ہے اللہ جو ملک کا مالک ہے جسے چاہے حکومت دیتا ہے اور جس سے چاہے حکومت چھین لیتا ہے

وَتُعِزُّ مَنْ تَشاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشاءُ، بِیَدِکَ الْخَیْرُ إنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ

اور جسے چاہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہے ذلیل کرتا ہے بھلائی تیرے ہی ہاتھ میں ہے بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

تُو لِجُ اللَّیْلَ فِی النَّهارَ، وَتُو لِجُ النَّهارَ فِی اللَّیْلِ،

رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے

وَتُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ، وَتُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ، وَتَرْزُقُ مَنْ تَشاءُ بِغَیْرِ حِسابٍ۔

مردہ سے زندہ کو نکالتا اور زندہ سے مردہ کو نکالتا ہے اور جسے چاہے بغیر حساب کے رزق دیتا ہے

(6) سُبْحانَ اللہِ بارِئَ النَّسَمِ، سُبْحانَ اللہِ الْمُصَوِّرِ، سُبْحانَ اللہِ خالِقِ الْاَزْواجِ كُلِّها،

(۶) پاک ہے اللہ جانداروں کا پیدا کرنے والا پاک ہے اللہ صورت گری کرنیوالا پاک ہے اللہ تمام موجودات میں جوڑے بنانے والا

سُبْحانَ اللہِ جاعِلِ الظُّلُماتِ وَالنُّورِ، سُبْحانَ اللہِ فالِقِ الْحَبِّ وَالنَّویٰ،

پاک ہے اللہ روشنی و تاریکی کا پیدا کرنے والا پاک ہے اللہ دانے اور بیج کو چیرنے والا

سُبْحانَ اللہِ خالِقِ کُلِّ شَیْئٍ، سُبْحانَ اللہِ خالِقِ مَا یُریٰ وَمَا لَا یُریٰ،

پاک ہے اللہ سب چیزوں کا پیدا کرنے والا پاک ہے اللہ دیکھی ان دیکھی چیزوں کا پیدا کرنے والا

سُبْحانَ اللہِ مِدادَ کَلِماتِہِ، سُبْحانَ اللہِ رَبِّ الْعالَمِینَ،

پاک ہے اللہ سب چیزوں کا پیدا کرنے والا پاک ہے اللہ جہانوں کا پالنے والا

سُبْحانَ اللہِ الَّذِی عِنْدَہُ مَفاتِحُ الْغَیْبِ لَا يَعْلَمُها إلَّا ھُوَ،

پاک ہے اللہ جس کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں جن کا اس کے سوا کسی کو علم نہیں

وَیَعْلَمُ مَا فِی الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَمَا تَسْقُطُ مِنْ وَرَقَةٍ إلَّا يَعْلَمُها وَلَا حَبَّةٍ فِی ظُلُماتِ الْاَرْضِ وَلَا رَطْبٍ وَلَا یابِسٍ إِلَّا فِی کِتابٍ مُبِینٍ

وہ جانتا ہے جو کچھ ہے صحراءو دریا میں اور نہیں گرتا کوئی پتا مگر وہ اسے جانتا ہے اور نہیں کوئی دانہ زمین کی تاریکیوں میں اور نہیں کوئی خشک وتر مگر یہ کہ وہ واضح کتاب میں مذکورہے

(7) سُبْحانَ اللہِ بارِئَ النَّسَمِ، سُبْحانَ اللہِ الْمُصَوِّرِ، سُبْحانَ اللہِ خالِقِ الْاَزْواجِ كُلِّها،

(۷) پاک ہے اللہ جانداروں کا پیدا کرنے والا پاک ہے اللہ صورت گری کرنیوالا پاک ہے اللہ تمام موجودات میں جوڑے بنانے والا

سُبْحانَ اللہِ جاعِلِ الظُّلُماتِ وَالنُّورِ، سُبْحانَ اللہِ فالِقِ الْحَبِّ وَالنَّویٰ،

پاک ہے اللہ روشنی اور تاریکی کا پیدا کرنے والا پاک ہے اللہ دانے اور بیج کو چیرنے والا

سُبْحانَ اللہِ خالِقِ کُلِّ شَیْئٍ، سُبْحانَ اللہِ خالِقِ مَا یُریٰ وَمَا لَا یُریٰ

پاک ہے اللہ ہر چیز کا پیدا کرنے والا پاک ہے اللہ دیکھی ان دیکھی چیزوں کا پیدا کرنے والا

سُبْحانَ اللہِ مِدادَ کَلِماتِہِ، سُبْحانَ اللہِ رَبِّ الْعالَمِینَ،

پاک ہے اللہ اپنے کلمات کو بڑھانے والا پاک ہے اللہ جہانوں کا پالنے والا

سُبْحانَ اللہِ الَّذِی لَا یُحْصِی مِدْحَتَہُ الْقائِلُونَ، وَلَا یَجْزِی بِآلائِہِ الشَّاکِرُونَ الْعابِدُونَ،

پاک ہے وہ اللہ کہ بولنے والے جس کی تعریف کا حق ادا نہیں کر پاتے اس کا شکر کرنے اور عبادت کرنے والے اس کا حق نعمت ادا نہیں کرسکتے

وَھُوَ کَما قالَ وَفَوْقَ مَا نَقُولُ

وہ ایسا ہے جیسا اس نے کہا اور جو ہم کہتے ہیں اس سے بلند ہے

وَاللہُ سُبْحانَہُ کَما أَثْنیٰ عَلٰی نَفْسِہِ، وَلَا یُحِیطُونَ بِشَیْئٍ مِنْ عِلْمِہِ إلَّا بِما شاءَ

اور اللہ پاک ہے جیسے اس نے اپنی تعریف فرمائی اور وہ اس کے علم میں سے کچھ نہیں جان سکتے مگر وہی جو وہ چاہے

وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضَ وَلَا یَؤُودُہُ حِفْظُھُما وَھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیمُ

اس کی حکومت زمین اور آسمانوں کو گھیرے ہوئے ہے اور ان کی حفاظت اسے تھکاتی نہیں اور وہ بلند ہے بڑائی والا

(8)سُبْحانَ اللہِ بارِئَ النَّسَمِ، سُبْحانَ اللہِ الْمُصَوِّرِ، سُبْحانَ اللہِ خالِقِ الْاَزْواجِ كُلِّها،

(۸)پاک ہے اللہ جانداروں کا پیدا کرنے والا پاک ہے اللہ صورت گری کرنیوالا پاک ہے اللہ تمام موجودات میں جوڑے بنانے والا

سُبْحانَ اللہِ جاعِلِ الظُّلُماتِ وَالنُّورِ، سُبْحانَ اللہِ فالِقِ الْحَبِّ وَالنَّویٰ

پاک ہے اللہ روشنی اور تاریکی کا بنانے والا پاک ہے اللہ دانے اور بیج کو چیرنے والا

سُبْحانَ اللہِ خالِقِ کُلِّ شَیْئٍ، سُبْحانَ اللہِ خالِقِ مَا یُریٰ وَمَا لَا یُریٰ،

پاک ہے اللہ سب چیزوں کا پیدا کرنے والا پاک ہے اللہ دیکھی ان دیکھی چیزوں کا پیدا کرنے والا

سُبْحانَ اللہِ مِدادَ کَلِماتِہِ، سُبْحانَ اللہِ رَبِّ الْعالَمِینَ،

پاک ہے اللہ اپنے کلمات کو بڑھانے والا پاک ہے اللہ جہانوں کا پالنے والا

سُبْحانَ اللہِ الَّذِی یَعْلَمُ مَا یَلِجُ فِی الْاَرْضِ وَمَا یَخْرُجُ مِنْها، وَمَا یَنْزِلُ مِنَ السَّماءِ وَمَا یَعْرُجُ فِيها،

پاک ہے کہ جو جانتا ہے زمین میں داخل ہونے اور اس سے خارج ہونے والی چیزوں کو اور جو آسمان سے اترتا ہے اور اس کی طرف بلند ہوتا ہے

وَلَا یَشْغَلُہُ مَا یَلِجُ فِی الْاَرْضِ وَمَا یَخْرُجُ مِنْها عَمَّا یَنْزِلُ مِنَ السَّماءِ وَمَا یَعْرُجُ فِيها،

اور اسے زمین میں داخل اور اس سے خارج ہونے والی چیزیں آسمان سے نازل ہونے اور اس طرف بلند ہونے والی چیزوں سے غافل نہیں کرتیں

وَلَا یَشْغَلُہُ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّماءِ وَمَا یَعْرُجُ فِيها عمَّا یَلِجُ فِی الْاَرْضِ وَمَا یَخْرُجُ مِنْها،

اور آسمان سے اترنے اور اس میں چڑھنے والی چیزیں زمین میں داخل اور اس سے خارج ہونے والی چیزوں سے غافل نہیں کرتیں

وَلَا یَشْغَلُہُ عِلْمُ شَیْئٍ عَنْ عِلْمِ شَیْئٍ وَلَا یَشْغَلُہُ خَلْقُ شَیْئٍ عَنْ خَلْقِ شَیْئٍ، وَلَا حِفْظُ شَیْئٍ عَنْ حِفْظِ شَیْئٍ،

اوراسے ایک چیز کا علم دوسری کے علم سے غافل نہیں کرتا اور ایک چیز کا پیدا کرنا دوسری کے پیدا کرنے سے غافل نہیں کرتا اور ایک چیز کی نگہبانی دوسری کی نگہبانی سے غافل نہیں کرتی

وَلَا یُساوِیہِ شَیْئٌ ، وَلَا یَعْدِلُہُ شَیْئٌ، لَیْسَ کَمِثْلِہِ شَیْئٌ، وَھُوَ السَّمِیعُ الْبَصِیرُ

اور نہ کوئی چیز اس کے برابر ہے نہ کوئی چیز اس جیسی ہے کوئی چیز اس کی مانند ہے ہی نہیں اور وہ ہے سننے والا دیکھنے والا

(9) سُبْحانَ اللہِ بارِئَ النَّسَمِ سُبْحانَ اللہِ الْمُصَوِّرِ، سُبْحانَ اللہِ خالِقِ الْاَزْواجِ كُلِّها،

(۹) پاک ہے اللہ جانداروں کا پیداکرنے والا پاک ہے اللہ صورت گری کرنے والا پاک ہے اللہ تمام موجودات میں جوڑے بنانے والا

سُبْحانَ اللہِ جاعِلِ الظُّلُماتِ وَالنُّوْرِ، سُبْحانَ اللہِ فالِقِ الْحَبِّ وَالنَّویٰ،

پاک ہے اللہ روشنی اور تاریکی کا بنانے والا پاک ہے اللہ دانے اور بیج کو چیرنے والا

سُبْحانَ اللہِ خالِقِ کُلِّ شَیْئٍ، سُبْحانَ اللہِ خالِقِ مَا یُریٰ وَمَا لَا یُریٰ،

پاک ہے اللہ ہر چیز کا پیدا کرنیوالا پاک ہے اللہ دیکھی ان دیکھی چیزوں کا پیدا کرنے والا

سُبْحانَ اللہِ مِدادَ کَلِماتِہِ، سُبْحانَ اللہِ رَبِّ الْعالَمِینَ،

پاک ہے اللہ اپنے کلمات کو بڑھانے والا پاک ہے اللہ تمام جہانوں کا پالنے والا

سُبْحانَ اللہِ فاطِرِ السَّمَاواتِ وَالْاَرْضِ،

پاک ہے اللہ جس نے پیدا کیے آسمان اور زمین

جاعِلِ الْمَلائِکَةِ رُسُلاً ٲُولِی أَجْنِحَةٍ مَثْنیٰ وَثُلاثَ وَرُباعَ

اور ملائکہ کو اپنے قاصد قراردیا جو دو دو تین تین اور چار چار پروں والے ہیں

یَزِیدُ فِی الْخَلْقِ مَا یشاء، إنَّ اللہَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ

وہ مخلوق میں جتنا چاہے اضافہ کرتا ہے بیشک اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

مَا یَفْتَحِ اللہُ لِلنّاسِ مِنْ رَحْمَةٍ فَلا مُمْسِکَ لَها وَمَا یُمْسِکْ فَلا مُرْسِلَ لَہُ مِنْ بَعْدِہِ وَھُوَ الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ

اللہ رحمت کا جو در چاہے لوگوں پر کھول دیتا ہے تو کوئی اسے بند کرنے والا نہیں اور جسے وہ روک دے اس کے بعد کوئی اسے کھولنے والا نہیں اور وہ ہے غلبے والا حکمت والا

(10)سُبْحانَ اللہِ بارِئَ النَّسَمِ، سُبْحانَ اللہِ الْمُصَوِّرِ، سُبْحانَ اللہِ خالِقِ الْاَزْواجِ كُلِّها،

(10)پاک ہے اللہ جانداروں کا پیدا کرنیوالا پاک ہے اللہ صورت گری کرنے والا پاک ہے اللہ تمام موجودات میں جوڑے بنانے والا

سُبْحانَ اللہِ جاعِلِ الظُّلُماتِ وَالنُّورِ، سُبْحانَ اللہِ فالِقِ الْحَبِّ وَالنَّویٰ،

پاک ہے اللہ روشنی اور تاریکی کو جد اجدا بنانے والا پاک ہے اللہ زیرزمین دانے اور بیج کو چیرنے والا

سُبْحانَ اللہِ خالِقِ کُلِّ شَیْئٍ، سُبْحانَ اللہِ خالِقِ مَا یُریٰ وَمَا لا یُریٰ،

پاک ہے اللہ سب چیزوں کا پیدا کرنے والا پاک ہے اللہ تمام دیکھی ان دیکھی چیزوں کا پیدا کرنے والا

سُبْحانَ اللہِ مِدادَ کَلِماتِہِ، سُبْحانَ اللہِ رَبِّ الْعالَمِینَ،

پاک ہے اللہ اپنے کلمات کو بڑھانے والا پاک ہے اللہ تمام جہانوں کا پالنے والا

سُبْحانَ اللہِ الَّذِی یَعْلَمُ مَا فِی السَّماواتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ،

پاک ہے اللہ وہی ہے جو جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمینوں میں ہے

مَا یَکُونُ مِنْ نَجْوی ثَلاثَةٍ إلَّا ھُوَ رابِعُھُمْ وَلَا خَمْسَةٍ إلَّا ھُوَ سادِسُھُمْ وَلَا أَدْنیٰ مِنْ ذٰلِکَ وَلَا أَکْثَرَ إلَّا ھُوَ مَعَھُمْ أَیْنَما کانُوا ثُمَّ یُنَبِّئُھُمْ بِما عَمِلُوا یَوْمَ الْقِیامَةِ إنَّ اللہَ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیمٌ ۔

کہیں تین آدمی سرگوشی نہیں کرتے مگر یہ کہ وہ ان میں چوتھا ہوتا ہے پانچ آدمی نہیں مگر وہ ان میں چھٹا ہوتا ہے اور اس سے کم و بیش آدمی سرگوشی نہیں کرتے ہیں مگر وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے وہ جہاں کہیں بھی ہوں مگر وہ قیامت کے روز انہیں ان کے اعمال سے آگاہ کرے گا بے شک اللہ ہر چیز سے واقف ہے۔

?