• AA+ A++

شیخ و سید فرماتے ہیں کہ ہر روز یہ دعا بھی پڑھے:

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ بِأَفْضَلِہِ وَکُلُّ فَضْلِکَ فاضِلٌ، اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ بِفَضْلِکَ کُلِّہِ

اے معبود ! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے فضل میں سے زیادہ فضل کا اور تیر اسارا ہی فضل بہت بڑھا ہوا ہے اے معبود !میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے سارے ہی فضل کا

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ مِنْ رِزْقِکَ بِأَعَمِّہِ وَکُلُّ رِزْقِکَ عامٌّ اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ بِرِزْقِکَ کُلِّہِ۔

اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے رزق میں سے عمومی رزق کا اور تیرا سارا رزق عام ہے اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے تمام تر رزق کا

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ مِنْ عَطائِکَ بِأَھْنَئِہِ وَکُلُّ عَطائِکَ ھَنِیئٌ، اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ بِعَطائِکَ کُلِّہِ۔

اے معبود ! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری عطا میں سے گوارا تر کا اور تیری تمام عطائیں ہی گواراتر ہیں اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری ہر ایک عطا کا

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ مِنْ خَیْرِکَ بِأَعْجَلِہِ وَکُلُّ خَیْرِکَ عاجِلٌ، اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ بِخَیْرِکَ کُلِّہِ

اے معبود ! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری بھلائی میں سے جلد پہنچنے والی کا اور تیری ہر بھلائی جلد پہنچنے والی ہے اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری تمام بھلائیوں کا

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ مِنْ إحْسانِکَ بِأَحْسَنِہِ وَکُلُّ إحْسانِکَ حَسَنٌ، اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ بِإحْسانِکَ کُلِّہِ،

اے معبود ! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے بہترین احسان کا اور تیرے تمام احسان بہترین ہیں اے معبود ! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے تمام تر احسانوں کا

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ بِما تُجِیبُنِی بِہِ حِینَ أَسْأَلُکَ فَأَجِبْنِی یَا اَللہُ،

اے معبود ! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے اس واسطے سے جس کو تو قبول فرماتا ہے پس میری دعا قبول کر اے اللہ

وَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ الْمُرْتَضیٰ، وَرَسُولِکَ الْمُصْطَفیٰ، وَأَمِینِکَ وَنَجِیِّکَ دُونَ خَلْقِکَ وَنَجِیبِکَ مِنْ عِبادِکَ، وَنَبِیِّکَ بِالصِّدْقِ وَحَبِیبِکَ،

اور اپنے رضا یافتہ بندے حضرت محمدؐ پر رحمت فرما جو تیرے چنے ہوئے رسولؐ تیرے امانتدار ساری مخلوق میں تیرے رازدار بندوں میں سے تیرے پسندیدہ تیرے سچے نبیؐ اور تیرے دوست ہیں

وَصَلِّ عَلٰی رَسُولِکَ وَخِیَرَتِکَ مِنَ الْعالَمِینَ، اَلْبَشِیرِ النَّذِیرِ، اَلسِّراجِ الْمُنِیرِ وَعَلٰی أَھْلِ بَیْتِہِ الْاَبْرارِ الطّاھِرِین،

اور اپنے رسولؐ پر رحمت فرما جو سارے جہانوں میں تیرے منتخب بشارت دینے والے ڈرانے والے اور چراغِ روشن ہیں اور ان کے نیک پاک اہل بیتؑ پر

وَعَلٰی مَلائِکَتِکَ الَّذِینَ اسْتَخْلَصْتَھُمْ لِنَفْسِکَ وَحَجَبْتَھُمْ عَنْ خَلْقِکَ،

اور اپنے فرشتوں پر رحمت فرما جن کو تو نے اپنے لئے خاص کیا اور انہیں اپنی مخلوق سے پوشیدہ رکھا

وَعَلٰی أَنْبِیائِکَ الَّذِینَ یُنْبِئُونَ عَنْکَ بِالصِّدْقِ وَعَلٰی رُسُلِکَ الَّذِینَ خَصَصْتَھُمْ بِوَحْیِکَ، وَفَضَّلْتَھُمْ عَلٰی الْعالَمِینَ بِرِسالاتِکَ،

اور اپنے نبیوں پر رحمت کر جو تیری سچی خبر دیتے رہے ہیں اور ان رسولوں پر جن کو تونے اپنی وحی کیلئے مخصوص کیا اور ان کو اپنے پیغاموں کا حامل بنا کر جہانوں میں فضیلت دی

وَعَلٰی عِبادِکَ الصَّالِحِینَ الَّذِینَ أَدْخَلْتَھُمْ فِی رَحْمَتِکَ الْاَئِمَّةِ الْمُھْتَدِینَ الرَّاشِدِینَ وَ أَوْلِیائِکَ الْمُطَهَّرِينَ،

اور اپنے نیک بندوں پر رحمت کر جن کو تونے اپنے رحمت میں داخل فرمایا ہدایت یافتہ امام اور پیشوا ہیں اور تیرے پاک دل دوست ہیں

وَ عَلٰی جَبْرائِیلَ وَ مِیکائِیلَ وَ إسْرافِیلَ وَمَلَکِ الْمَوْتِ،

اور جبرائیلؑ میکائیلؑ اسرافیلؑ اور فرشتہ موت پر رحمت فرما

وَعَلٰی رِضْوانَ خازِنِ الْجِنانِ، وَ عَلٰی مالِکٍ خازِنِ النَّارِ،

اور رضوان داروغہ جنت پر اور مالک پر رحمت کر جو داروغہ جہنم ہے

وَ رُوحِ الْقُدُسِ، وَ الرُّوحِ الْاَمِینِ، وَ حَمَلَةِ عَرْشِکَ الْمُقَرَّبِینَ،

اور روح القدس و روح الامین پر رحمت کر اور حاملان عرش پر جو تیرے مقرب ہیں

وَ عَلٰی الْمَلَکَیْنِ الْحافِظَیْنِ عَلَیَّ بِالصَّلاةِ

اور ان دو فرشتوں پر رحمت کرجو نماز میں میرے نگہبان ہیں

اَلَّتِی تُحِبُّ أَنْ یُصَلِّیَ بِها عَلَیْھِمْ أَھْلُ السَّماواتِ وَ أَھْلُ الْاَرَضِینَ

جو تجھے پسند ہے کہ اس کے ذریعے ان کیلئے رحمت طلب کرتے ہیں آسمانوں والے اور زمین والے

صَلاةً طَیِّبَةً کَثِیرَةً مُبارَکَةً زاکِیَةً نامِیَةً ظاھِرَةً باطِنَةً شَرِیفَةً فاضِلَةً تُبَیِّنُ بِها فَضْلَھُمْ عَلَی الْاَوَّلِینَ وَالْآخِرِینَ۔

پاکیزہ رحمت بہت زیادہ برکت والی نکھری ہوئی بڑھنے والی جو ظاہر و باطن میں عزت و قدر والی ہو کہ اس سے اگلوں پچھلوں پر ان کی بزرگی آشکار ہوجائے

اَللّٰھُمَّ أَعْطِ مُحَمَّداً الْوَسِیلَةَ وَالشَّرَفَ وَالْفَضِیلَةَ وَ اجْزِہِ خَیْرَ مَا جَزَیْتَ نَبِیّاً عَنْ ٲُمَّتِہِ،

اے معبود! حضرت محمدؐ کو ذریعہ قرب، بزرگی اور بلندی عطا کر اور ان کو امت کی طرف سے وہ بہترین بدلہ دے جو کسی نبی کو اس کی امت سے ملا

اَللّٰھُمَّ وَأَعْطِ مُحَمَّداً صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ مَعَ کُلِّ زُلْفَةٍ زُلْفَةً، وَ مَعَ کُلِّ وَسِیلَةٍ وَسِیلَةً وَ مَعَ کُلِّ فَضِیلَةٍ فَضِیلَةً، وَ مَعَ کُلِّ شَرَفٍ شَرَفاً

اے معبود! حضرت محمد کو ہر تقرب کے ساتھ ایک اور تقرب ہر ذریعے کے ساتھ ایک اور ذریعہ ہر بزرگی کے ساتھ ایک اور بزرگی اور ہر بڑائی کے ساتھ ایک اور بڑائی دے

تُعْطِی مُحَمَّداً وَ آلَہُ یَوْمَ الْقِیامَةِ أَفْضَلَ مَا أَعْطَیْتَ أَحَداً مِنَ الْاَوَّلِینَ وَالْآخِرِینَ۔

اور محمدؐ اور ان کی آل ؑ کو روز قیامت اس سے بڑا مقام دے جو اس روز تو اگلوں پچھلوں میں سے کسی کو عطا فرمائے گا

اَللّٰھُمَّ وَ اجْعَلْ مُحَمَّداً صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ أَدْنَی الْمُرْسَلِینَ مِنْکَ مَجْلِساً وَ أَفْسَحَھُمْ فِی الْجَنَّةِ عِنْدَکَ مَنْزِلاً وَ أَقْرَبَھُمْ إلَیْکَ وَسِیلَةً

اے معبود! حضرت محمد کو تمام نبیوں کی نسبت خود سے زیادہ قریب کی نشست دے اور جنت میں انہیں بہت کشادہ مکان عطا کر اور اپنے قرب کا نزدیکی ذریعہ عنایت فرما

وَ اجْعَلْہُ أَوَّلَ شافِعٍ، وَأَوَّلَ مُشَفَّعٍ، وَ أَوَّلَ قائِلٍ، وَ أَنْجَحَ سائِلٍ

اور بنا دے ان کو پہلا شفیع اور جس کی شفاعت قبول ہوئی انہیں پہلا کلام کرنے والا بنا جس کا سوال پورا ہوا

وَ ابْعَثْہُ الْمَقامَ الْمَحْمُودَ الَّذِی یَغْبِطُہُ بِہِ الْاَوَّلُونَ وَ الْآخِرُونَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ

اور انہیں مقام محمود پر فائز فرما جس سے سب اگلے پچھلے ان پر رشک کرنے لگیں اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے

وَ أَسْأَلُکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ

میں سوال کرتا ہوں تجھ سے کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما

وَأَنْ تَسْمَعَ صَوْتِی وَتُجِیبَ دَعْوَتِی وَتَتَجاوَزَ عَنْ خَطِیئَتِی، وَتَصْفَحَ عَنْ ظُلْمِی،

اور یہ کہ میری آواز سن میری دعا قبول فرما میرے گناہوں سے در گزر کر میرے ناروا عمل سے چشم پوشی فرما

وَتُنْجِحَ طَلِبَتِی، وَتَقْضِیَ حاجَتِی، وَتُنْجِزَ لِی مَا وَعَدْتَنِی،

میری ضرورت پوری کر میری حاجت بر لا اور مجھ سے کیا ہوا وعدہ پورا فرما

وَتُقِیلَ عَثْرَتِی، وَتَغْفِرَ ذُنُوبِی، وَتَعْفُوَ عَنْ جُرْمِی،

میری لغزشیں معاف کر، میرے گناہ بخش دے، میرا جرم معاف فرما

وَتُقْبِلَ عَلَیَّ وَلَا تُعْرِضَ عَنِّی وَتَرْحَمَنِی وَلَا تُعَذِّبَنِی، وَتُعافِیَنِی وَلَا تَبْتَلِیَنِی

میری طرف توجہ کر اور مجھ سے دھیان نہ ہٹا مجھ پر رحم کر اور عذاب نہ دے مجھے بچائے رکھ اور مصیبت میں نہ ڈال

وَ تَرْزُقَنِی مِنَ الرِّزْقِ أَطْیَبَہُ وَ أَوْسَعَہُ وَلَا تَحْرِمَنِی،

مجھے بہترین روزی عطا فرما اور اس میں وسعت دے اور مجھے محروم نہ کر

یَا رَبِّ وَاقْضِ عَنِّی دَیْنِی، وَضَعْ عَنِّی وِزْرِی، وَ لَاتُحَمِّلْنِی مَا لَا طاقَةَ لِی بِہِ،

اے پروردگار میرا قرض ادا کر دے اور مجھ سے بوجھ ہٹا دے اور مجھ پر وہ بار نہ ڈال جو میری طاقت سے زیادہ ہو

یَا مَوْلایَ وَأَدْخِلْنِی فِی کُلِّ خَیْرٍ أَدْخَلْتَ فِیہِ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ

اے میرے مالک اور مجھے ہر اس نیکی میں داخل کر جس میں تو نے محمدؐ و آل محمدؐ کو داخل کیا

وَأَخْرِجْنِی مِنْ کُلِّ سُوءٍ أَخْرَجْتَ مِنْہُ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ

اور مجھے ہر اس بدی سے دور رکھ جس سے تو نے محمدؐ و آل محمدؐ کو دور رکھا

صَلَواتُکَ عَلَیْہِ وَعَلَیْھِمْ، وَاَلسَّلَامُ عَلَیْہِ وَعَلَیْھِمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکاتُہُ۔

تیری صلوات ہو ان پر اور انؐ کی آل ؑ پر اور سلام ہو ان پر اور انؐ کی آلؑ پر اور خدا کی رحمت اور برکتیں ہوں

پھر تین مرتبہ کہے:

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَدْعُوکَ کَما أَمَرْتَنِی فَاسْتَجِبْ لِی کَما وَعَدْتَنِی

اے معبود ! میں پکارتا ہوں تجھے جیسا تونے حکم دیا بس میری دعا قبول کر جیساکہ تو نے مجھ سے وعدہ کیا

پھر کہے:

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ قَلِیلاً مِنْ کَثِیرٍ مَعَ حاجَةٍ بِی إلَیْہِ عَظِیمَةٍ، وَغِناکَ عَنْہُ قَدِیمٌ،

اے معبود! میں تجھ سے مانگتا ہوں بہت میں سے تھوڑا جس کی مجھے بڑی ضرورت ہے اور تو اس سے ہمیشہ بے نیاز ہے

وَھُوَ عِنْدِی کَثِیرٌ وَھُوَ عَلَیْکَ سَھْلٌ یَسِیرٌ

اور وہ میرے نزدیک بہت ہے اور تیرے لئے وہ بہت معمولی و آسان ہے

فَامْنُنْ عَلَیَّ بِہِ، إنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ، آمِینَ رَبَّ الْعالَمِینَ۔

پس وہ مجھے عطا فرما بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔ ایسا ہی ہو اے سب جہانوں کے رب

یہ دعا بھی پڑھے:

اَلَّلھُمَّ اِنِّی اَدْعُوْکَ کَمَا اَمَرْتَنِیْ فَاسْتَجِبْ لِیْ کَمَا وَعَدْتَّنِیْ

اے معبود! میں دعا کرتا ہوں تجھ سے جیساکہ تو نے حکم دیا پس میری دعا قبول کر جیساکہ تو نے مجھ سے وعدہ کیا ۔

چونکہ یہ دعا بہت طویل ہے لہذا اختصار کو ملحوظ رکھتے ہوئے اسے یہاں نقل نہیں کیا گیا ۔ جو شخص یہ دعا پڑھنا چاہے وہ کتاب اقبال یا زاد المعاد کی طرف رجوع کرے ۔

?