بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے
-
لَآ اُقْسِمُ بِیَوْمِ الْقِیٰمَةِ
میں روزِ قیامت کی قسم کھاتا ہوں
-
وَ لَآ اُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ
اور برائیوں پر ملامت کرنے والے نفس کی قسم کھاتا ہوں
-
اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَلَّنْ نَّجْمَعَ عِظَامَہٗ
کیا یہ انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیوں کو جمع نہ کرسکیں گے
-
بَلٰی قٰدِرِیْنَ عَلٰٓی اَنْ نُّسَوِّیَ بَنَانَہٗ
یقیناً ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی انگلیوں کے پور تک درست کرسکیں
-
بَلْ یُرِیْدُ الْاِنْسَانُ لِیَفْجُرَ اَمَامَہٗ
بلکہ انسان یہ چاہتا ہے کہ اپنے سامنے برائی کرتا چلا جائے
-
یَسْئَلُ اَیَّانَ یَوْمُ الْقِیٰمَةِ
وہ یہ پوچھتا ہے کہ یہ قیامت کب آنے والی ہے
-
فَاِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ
تو جب آنکھیں چکا چوند ہوجائیں گی
-
وَخَسَفَ الْقَمَرُ
اور چاند کو گہن لگ جائے گا
-
وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ
اور یہ چاند سورج اکٹھا کردیئے جائیں گے
-
یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ یَوْمَئِذٍ اَیْنَ الْمَفَرُّ
اس دن انسان کہے گا کہ اب بھاگنے کا راستہ کدھر ہے
-
کَلَّا لَا وَزَرَ
ہرگز نہیں اب کوئی ٹھکانہ نہیں ہے
-
إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمُسْتَقَرُّ
اب سب کا مرکز تمہارے پروردگار کی طرف ہے
-
یُنَبَّؤُا الْاِنْسَانُ یَوْمَئِذٍۢ بِمَا قَدَّمَ وَاَخَّرَ
اس دن انسان کو بتایا جائے گا کہ اس نے پہلے اور بعد کیا کیا اعمال کئے ہیں
-
بَلِ الْاِنْسَانُ عَلٰی نَفْسِہٖ بَصِیْرَۃٌ
بلکہ انسان خود بھی اپنے نفس کے حالات سے خوب باخبر ہے
-
وَّلَوْ اَلْقٰی مَعَاذِیْرَہٗ
چاہے وہ کتنے ہی عذر کیوں نہ پیش کرے
-
لَا تُحَرِّکْ بِہٖ لِسَانَکَ لِتَعْجَلَ بِہٖ
دیکھئے آپ قرآن کی تلاوت میں عجلت کے ساتھ زبان کو حرکت نہ دیں
-
اِنَّ عَلَیْنَا جَمْعَہٗ وَقُرْاٰنَہٗ
یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسے جمع کریں اور پڑھوائیں
-
فَاِذَا قَرَاْنٰہُ فَاتَّبِعْ قُرْاٰنَہٗ
پھر جب ہم پڑھوا دیں تو آپ اس کی تلاوت کو دہرائیں
-
ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا بَیَانَہٗ
پھر اس کے بعد اس کی وضاحت کرنا بھی ہماری ہی ذمہ داری ہے
-
کَلَّا بَلْ تُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَ
نہیں بلکہ تم لوگ دنیا کو دوست رکھتے ہو
-
وَتَذَرُوْنَ الْاٰخِرَةَ
اور آخرت کو نظر انداز کئے ہوئے ہو
-
وُجُوْہٌ یَّوْمَئِذٍ نَّاضِرَۃٌ
اس دن بعض چہرے شاداب ہوں گے
-
اِلٰی رَبِّھَا نَاظِرَۃٌ
اپنے پروردگار کی نعمتوں پر نظر رکھے ہوئے ہوں گے
-
وَ وُجُوْہٌ یَّوْمَئِذٍۢ بَاسِرَۃٌ
اور بعض چہرے افسردہ ہوں گے
-
تَظُنُّ اَنْ یُّفْعَلَ بِھَا فَاقِرَۃٌ
جنہیں یہ خیال ہوگا کہ کب کمر توڑ مصیبت وارد ہوجائے
-
کَلَّآ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِیَ
ہوشیار جب جان گردن تک پہنچ جائے گی
-
وَقِیْلَ مَنْ رَاقٍ
اور کہا جائے گا کہ اب کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہے
-
وَّظَنَّ اَنَّہُ الْفِرَاقُ
اور مرنے والے کو خیال ہوگا کہ اب سب سے جدائی ہے
-
وَالْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ
اور پنڈلی پنڈلی سے لپٹ جائے گی
-
إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمَسَاقُ
آج سب کو پروردگار کی طرف لے جایا جائے گا
-
فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلّٰی
اس نے نہ کلامِ خدا کی تصدیق کی اور نہ نماز پڑھی
-
وَلٰکِنْ کَذَّبَ وَتَوَلّٰی
بلکہ تکذیب کی اور منہ پھیر لیا
-
ثُمَّ ذَھَبَ اِلٰٓی اَھْلِہٖ یَتَمَطّٰی
پھر اپنے اہل کی طرف اکڑتا ہوا گیا
-
اَوْلٰی لَکَ فَاَوْلٰی
افسوس ہے تیرے حال پر بہت افسوس ہے
-
ثُمَّ اَوْلٰی لَکَ فَاَوْلٰی
حیف ہے اور صد حیف ہے
-
اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَنْ یُّتْرَکَ سُدًی
کیا انسان کا خیال یہ ہے کہ اسے اسی طرح آزاد چھوڑ دیا جائے گا
-
اَلَمْ یَکُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِیٍّ یُّمْنٰی
کیا وہ اس منی کا قطرہ نہیں تھا جسے رحم میں ڈالا جاتا ہے
-
ثُمَّ کَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰی
پھر علقہ بنا پھر اسے خلق کرکے برابر کیا
-
فَجَعَلَ مِنْہُ الزَّوْجَیْنِ الذَّکَرَ وَالْاُنْثٰی
پھر اس سے عورت اور مرد کا جوڑا تیار کیا
-
اَلَیْسَ ذٰلِکَ بِقٰدِرٍ عَلٰٓی اَنْ يُّـحیِیَ الْمَوْتٰی
کیا وہ خدا اس بات پر قادر نہیں ہے کہ مُردوں کو دوبارہ زندہ کرسکے
?