• AA+ A++

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

  1. ھَلْ اَتٰی عَلَی الْاِنْسَانِ حِیْنٌ مِّنَ الدَّھْرِ لَمْ یَکُنْ شَیْئًا مَّذْکُوْرًا

    یقیناً انسان پر ایک ایسا وقت بھی آیا ہے کہ جب وہ کوئی قابلِ ذکر شے نہیں تھا

  2. اِنَّا خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ اَمْشَاجٍ نَّبْتَلِیْہِ فَجَعَلْنٰہُ سَمِیْعًۢا بَصِیْرًا

    یقیناً ہم نے انسان کو ایک ملے جلے نطفہ سے پیدا کیا ہے تاکہ اس کا امتحان لیں اور پھر اسے سماعت اور بصارت والا بنادیا ہے

  3. اِنَّا ھَدَیْنٰہُ السَّبِیْلَ اِمَّا شَاکِرًا وَّاِمَّا کَفُوْرًا

    یقیناً ہم نے اسے راستہ کی ہدایت دے دی ہے چاہے وہ شکر گزار ہوجائے یا کفرانِ نعمت کرنے والا ہوجائے

  4. إِنَّا أَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ سَلَاسِلَ وَأَغْلَالًا وَسَعِيرًا

    بیشک ہم نے کافرین کے لئے زنجیریں ، طوق اور بھڑکتے ہوئے شعلوں کا انتظام کیا ہے

  5. اِنَّ الْاَبْرَارَ یَشْرَبُوْنَ مِنْ کَاْسٍ کَانَ مِزَاجُھَا کَافُوْرًا

    بیشک ہمارے نیک بندے اس پیالہ سے پئیں گے جس میں شراب کے ساتھ کافور کی آمیزش ہوگی

  6. عَیْنًا یَّشْرَبُ بِھَا عِبَادُ اللہِ یُفَجِّرُوْنَھَا تَفْجِیْرًا

    یہ ایک چشمہ ہے جس سے اللہ کے نیک بندے پئیں گے اور جدھر چاہیں گے بہاکر لے جائیں گے

  7. یُوْفُوْنَ بِالنَّذْرِ وَیَخَافُوْنَ یَوْمًا کَانَ شَرُّہٗ مُسْتَطِیْرًا

    یہ بندے نذر کو پورا کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی سختی ہر طرف پھیلی ہوئی ہے

  8. وَ یُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰی حُبِّہٖ مِسْکِیْنًا وَّیَتِیْمًا وَّاَسِیْرًا

    یہ اس کی محبت میں مسکین، یتیم اور اسیر کو کھانا کھلاتے ہیں

  9. اِنَّمَا نُطْعِمُکُمْ لِوَجْہِ اللہِ لَا نُرِیْدُ مِنْکُمْ جَزَآءً وَّلَا شُکُوْرًا

    ہم صرف اللہ کی مرضی کی خاطر تمہیں کھلاتے ہیں ورنہ نہ تم سے کوئی بدلہ چاہتے ہیں نہ شکریہ

  10. اِنَّا نَخَافُ مِنْ رَّبِّنَا یَوْمًا عَبُوْسًا قَمْطَرِیْرًا

    ہم اپنے پروردگار سے اس دن کے بارے میں ڈرتے ہیں جس دن چہرے بگڑ جائیں گے اور ان پر ہوائیاں اڑنے لگیں گی

  11. فَوَقٰىھُمُ اللہُ شَرَّ ذٰلِکَ الْیَوْمِ وَلَقّٰىہُمْ نَضْرَةً وَّسُرُوْرًا

    تو خدا نے انہیں اس دن کی سختی سے بچا لیا اور تازگی اور سرور عطا کردیا

  12. وَجَزٰىھُمْ بِمَا صَبَرُوْا جَنَّةً وَّحَرِیْرًا

    اور انہیں ان کے صبر کے عوض جنّت اور حریرِ جنّت عطا کرے گا

  13. مُّتَّکِئِیْنَ فِیْھَا عَلَی الْاَرَآئِکِ لَا یَرَوْنَ فِیْھَا شَمْسًا وَّلَا زَمْھَرِیْرًا

    جہاں وہ تختوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے نہ آفتاب کی گرمی دیکھیں گے اور نہ سردی

  14. وَدَانِیَةً عَلَیْھِمْ ظِلٰلُھَا وَذُلِّلَتْ قُطُوْفُھَا تَذْلِیْلًا

    ان کے سروں پر قریب ترین سایہ ہوگا اور میوے بالکل ان کے اختیار میں کردیئے جائیں گے

  15. وَيُطَافُ عَلَيْهِمْ بِآنِيَةٍ مِنْ فِضَّةٍ وَأَكْوَابٍ كَانَتْ قَوَارِيرَا

    ان کے گرد چاندی کے پیالے اور شیشے کے ساغروں کی گردش ہوگی

  16. قَوَارِيرَ مِنْ فِضَّةٍ قَدَّرُوهَا تَقْدِيرًا

    یہ ساغر بھی چاندی ہی کے ہوں گے جنہیں یہ لوگ اپنے پیمانہ کے مطابق بنا لیں گے

  17. وَیُسْقَوْنَ فِیْھَاکَاْسًا کَانَ مِزَاجُھَا زَنْجَبِیْلًا

    یہ وہاں ایسے پیالے سے سیراب کئے جائیں گے جس میں زنجبیل کی آمیزش ہوگی

  18. عَیْنًا فِیْھَا تُسَمّٰی سَلْسَبِیْلًا

    جو جنّت کا ایک چشمہ ہے جسے سلسبیل کہا جاتا ہے

  19. وَیَطُوْفُ عَلَیْھِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَ اِذَا رَاَیْتَھُمْ حَسِبْتَھُمْ لُؤْلُؤًا مَّنْثُوْرًا

    اور ان کے گرد ہمیشہ نوجوان رہنے والے بچے گردش کررہے ہوں گے کہ تم انہیں دیکھو گے تو بکھرے ہوئے موتی معلوم ہوں گے

  20. وَاِذَا رَاَیْتَ ثَمَّ رَاَیْتَ نَعِیْمًا وَّمُلْکًا کَبِیْرًا

    اور پھر دوبارہ دیکھو گے تو نعمتیں اور ایک ملکِ کبیر نظر آئے گا

  21. عٰلِیَہُمْ ثِیَابُ سُنْدُسٍ خُضْرٌ وَّاِسْتَبْرَقٌ وَّحُلُّوْٓا اَسَاوِرَ مِنْ فِضَّةٍ وَسَقٰىھُمْ رَبُّہُمْ شَرَابًا طَھُوْرًا

    ان کے اوپر کریب کے سبز لباس اور ریشم کے حلّے ہوں گے اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے اور انہیں ان کا پروردگار پاکیزہ شراب سے سیراب کرے گا

  22. اِنَّ ھٰذَا کَانَ لَکُمْ جَزَآءً وَّکَانَ سَعْیُکُمْ مَّشْکُوْرًا

    یہ سب تمہاری جزا ہے اور تمہاری سعی قابلِ قبول ہے

  23. اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَیْکَ الْقُرْاٰنَ تَنْزِیْلًا

    ہم نے آپ پر قرآن تدریجاً نازل کیا ہے

  24. فَاصْبِرْ لِحُکْمِ رَبِّکَ وَلَا تُطِعْ مِنْہُمْ اٰثِمًا اَوْ کَفُوْرًا

    لہٰذا آپ حکمِ خدا کی خاطر صبر کریں اور کسی گنہگار یا کافر کی بات میں نہ آجائیں

  25. وَاذْکُرِ اسْمَ رَبِّکَ بُکْرَةً وَّاَصِیْلًا

    اور صبح و شام اپنے پروردگار کے نام کی تسبیح کرتے رہیں

  26. وَمِنَ الَّیْلِ فَاسْجُدْ لَہٗ وَسَبِّحْہُ لَیْلًا طَوِیْلًا

    اور رات کے ایک حصہ میں اس کا سجدہ کریں اور بڑی رات تک اس کی تسبیح کرتے رہیں

  27. اِنَّ ھٰٓؤُلَآءِ یُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَ وَیَذَرُوْنَ وَرَآءَھُمْ یَوْمًا ثَقِیْلًا

    یہ لوگ صرف دنیا کی نعمتوں کو پسند کرتے ہیں اور اپنے پیچھے ایک بڑے سنگین دن کو چھوڑے ہوئے ہیں

  28. نَحْنُ خَلَقْنٰہُمْ وَشَدَدْنَآ اَسْرَھُمْ وَاِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَآ اَمْثَالَھُمْ تَبْدِیْلًا

    ہم نے ان کو پیدا کیا ہے اور ان کے اعضاء کو مضبوط بنایا ہے اور جب چاہیں گے تو انہیں بدل کر ان کے جیسے دوسرے افراد لے آئیں گے

  29. اِنَّ ھٰذِہٖ تَذْکِرَۃٌ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰی رَبِّہٖ سَبِیْلًا

    یہ ایک نصیحت کا سامان ہے اب جس کا جی چاہے اپنے پروردگار کے راستہ کو اختیار کرلے

  30. وَمَا تَشَآءُوْنَ اِلَّا اَنْ یَّشَآءَ اللہُ اِنَّ اللہَ کَانَ عَلِیْمًا حَکِیْمًا

    اور تم لوگ تو صرف وہی چاہتے ہو جو پروردگار چاہتا ہے بیشک اللہ ہر چیز کا جاننے والا اور صاحبِ حکمت ہے

  31. یُّدْخِلُ مَنْ یَّشَآءُ فِیْ رَحْمَتِہٖ وَ الظّٰلِمِیْنَ اَعَدَّ لَھُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا

    وہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے اور اس نے ظالمین کے لئے دردناک عذاب مہیّا کررکھا ہے


surah insaan, insan, human, surah76

?