• AA+ A++

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

  1. یٰٓاَیُّھَا الْمُدَّثِّرُ

    اے میرے کپڑا اوڑھنے والے

  2. قُمْ فَاَنْذِرْ

    اٹھو اور لوگوں کو ڈراؤ

  3. وَرَبَّکَ فَکَبِّرْ

    اور اپنے رب کی بزرگی کا اعلان کرو

  4. وَثِیَابَکَ فَطَھِّرْ

    اور اپنے لباس کو پاکیزہ رکھو

  5. وَ الرُّجْزَ فَاھْجُرْ

    اور برائیوں سے پرہیز کرو

  6. وَ لَا تَمْنُنْ تَسْتَکْثِرُ

    اور اس طرح احسان نہ کرو کہ زیادہ کے طلب گار بن جاؤ

  7. وَ لِرَبِّکَ فَاصْبِرْ

    اور اپنے رب کی خاطر صبر کرو

  8. فَاِذَا نُقِرَ فِی النَّاقُوْرِ

    پھر جب صور پھونکا جائے گا

  9. فَذٰلِکَ یَوْمَئِذٍ یَّوْمٌ عَسِیْرٌ

    تو وہ دن انتہائی مشکل دن ہوگا

  10. الْکٰفِرِیْنَ غَیْرُ یَسِیْرٍ

    کافروں کے واسطے تو ہر گز آسان نہ ہوگا

  11. ذَرْنِیْ وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِیْدًا

    اب مجھے اور اس شخص کو چھوڑ دو جس کو میں نے اکیلا پیدا کیا ہے

  12. وَّجَعَلْتُ لَہٗ مَالًا مَّمْدُوْدًا

    اور اس کے لئے کثیر مال قرار دیا ہے

  13. وَّبَنِیْنَ شُھُوْدًا

    اور نگاہ کے سامنے رہنے والے بیٹے قرار دیئے ہیں

  14. وَّمَھَّدْتُّ لَہٗ تَمْھِیْدًا

    اور ہر طرح کے سامان میں وسعت دے دی ہے

  15. ثُمَّ یَطْمَعُ اَنْ اَزِیْدَ

    اور پھر بھی چاہتا ہے کہ اور اضافہ کردوں

  16. کَلَّا اِنَّہٗ کَانَ لِاٰیٰتِنَا عَنِیْدًا

    ہرگز نہیں یہ ہماری نشانیوں کا سخت دشمن تھا

  17. سَاُرْھِقُہٗ صَعُوْدًا

    تو ہم عنقریب اسے سخت عذاب میں گرفتار کریں گے

  18. اِنَّہٗ فَکَّرَ وَقَدَّرَ

    اس نے فکر کی اور اندازہ لگایا

  19. فَقُتِلَ کَیْفَ قَدَّرَ

    تو اسی میں مارا گیا کہ کیسا اندازہ لگایا

  20. ثُمَّ قُتِلَ کَیْفَ قَدَّرَ

    پھر اسی میں اور تباہ ہوگیا کہ کیسا اندازہ لگایا

  21. ثُمَّ نَظَرَ

    پھر غور کیا

  22. ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ

    پھر تیوری چڑھا کر منہ بسور لیا

  23. ثُمَّ اَدْبَرَ وَاسْتَکْبَرَ

    پھر منہ پھیر کر چلا گیا اور اکڑ گیا

  24. فَقَالَ اِنْ ھٰذَآ اِلَّا سِحْرٌ یُّؤْثَرُ

    اور آخر میں کہنے لگا کہ یہ تو ایک جادو ہے جو پرانے زمانے سے چلا آرہا ہے

  25. اِنْ ھٰذَآ اِلَّا قَوْلُ الْبَشَرِ

    یہ تو صرف انسان کا کلام ہے

  26. سَاُصْلِیْہِ سَقَرَ

    ہم عنقریب اسے جہنّم واصل کردیں گے

  27. وَمَآ اَدْرٰىکَ مَا سَقَرُ

    اور تم کیا جانو کہ جہنّم کیا ہے

  28. لَا تُبْقِیْ وَلَا تَذَرُ

    وہ کسی کو چھوڑنے والا اور باقی رکھنے والا نہیں ہے

  29. لَوَّاحَۃٌ لِّلْبَشَرِ

    بدن کو جلا کر سیاہ کردینے والا ہے

  30. عَلَیْھَا تِسْعَةَ عَشَرَ

    اس پر انیس فرشتے معین ہیں

  31. وَمَا جَعَلْنَا اَصْحٰبَ النَّارِ اِلَّا مَلٰۤئِکَةً وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَھُمْ اِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِیْنَ کَفَرُوْا لِیَسْتَیْقِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَ وَیَزْدَادَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اِیْمَانًا وَّلَا یَرْتَابَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَ وَالْمُؤْمِنُوْنَ وَلِیَقُوْلَ الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِھِمْ مَّرَضٌ وَّالْکٰفِرُوْنَ مَاذَآ اَرَادَ اللہُ بِھٰذَا مَثَلًا کَذٰلِکَ یُضِلُّ اللہُ مَنْ یَّشَآءُ وَیَھْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ وَمَا یَعْلَمُ جُنُوْدَ رَبِّکَ اِلَّا ھُوَ وَمَا ھِیَ اِلَّا ذِکْرٰی لِلْبَشَرِ

    اور ہم نے جہنّم کا نگہبان صرف فرشتوں کو قرار دیا ہے اور ان کی تعداد کو کفار کی آزمائش کا ذریعہ بنادیا ہے کہ اہلِ کتاب کو یقین حاصل ہوجائے اور ایمان والوں کے ایمان میں اضافہ ہوجائے اور اہلِ کتاب یا صاحبانِ ایمان اس کے بارے میں کسی طرح کا شک نہ کریں اور جن کے دلوں میں مرض ہے اور کفار یہ کہنے لگیں کہ آخر اس مثال کا مقصد کیا ہے اللہ اسی طرح جس کو چاہتا ہے گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے اور اس کے لشکروں کو اس کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ہے یہ تو صرف لوگوں کی نصیحت کا ایک ذریعہ ہے

  32. کَلَّا وَالْقَمَرِ

    ہوشیار ہمیں چاند کی قسم

  33. وَ الَّیْلِ اِذْ اَدْبَرَ

    اور جاتی ہوئی رات کی قسم

  34. وَالصُّبْحِ اِذَآ اَسْفَرَ

    اور روشن صبح کی قسم

  35. إِنَّھَا لَاِحْدَی الْکُبَرِ

    یہ جہنّم بڑی چیزوں میں سے ایک چیز ہے

  36. نَذِیْرًا لِّلْبَشَرِ

    لوگوں کے ڈرانے کا ذریعہ

  37. لِمَنْ شَآءَ مِنْکُمْ اَنْ یَّتَقَدَّمَ اَوْ یَتَاَخَّرَ

    ان کے لئے جو آگے پیچھے ہٹنا چاہیں

  38. کُلُّ نَفْسٍۢ بِمَا کَسَبَتْ رَھِیْنَۃٌ

    ہر نفس اپنے اعمال میں گرفتار ہے

  39. اِلَّآ اَصْحٰبَ الْیَمِیْنِ

    علاوہ اصحابِ یمین کے

  40. فِیْ جَنّٰتٍ یَتَسَآءَلُوْنَ

    وہ جنتوں میں رہ کر آپس میں سوال کررہے ہوں گے

  41. عَنِ الْمُجْرِمِیْنَ

    مجرمین کے بارے میں

  42. مَا سَلَکَکُمْ فِیْ سَقَرَ

    آخر تمہیں کس چیز نے جہنّم میں پہنچادیا ہے

  43. قَالُوْا لَمْ نَکُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَ

    وہ کہیں گے کہ ہم نماز گزار نہیں تھے

  44. وَلَمْ نَکُ نُطْعِمُ الْمِسْکِیْنَ

    اور مسکین کو کھانا نہیں کھلایا کرتے تھے

  45. وَکُنَّا نَخُوْضُ مَعَ الْخَآئِضِیْنَ

    لوگوں کے برے کاموں میں شامل ہوجایا کرتے تھے

  46. وَکُنَّا نُکَذِّبُ بِیَوْمِ الدِّیْنِ

    اور روزِ قیامت کی تکذیب کیا کرتے تھے

  47. حَتّٰی اَتٰىنَا الْیَقِیْنُ

    یہاں تک کہ ہمیں موت آگئی

  48. فَمَا تَنْفَعُہُمْ شَفَاعَۃُ الشّٰفِعِیْنَ

    تو انہیں سفارش کرنے والوں کی سفارش بھی کوئی فائدہ نہ پہنچائے گی

  49. فَمَا لَھُمْ عَنِ التَّذْکِرَةِ مُعْرِضِیْنَ

    آخر انہیں کیا ہوگیا ہے کہ یہ نصیحت سے منہ موڑے ہوئے ہیں

  50. کَاَنَّھُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنْفِرَۃٌ

    گویا بھڑکے ہوئے گدھے ہیں

  51. فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍ

    جو شیر سے بھاگ رہے ہیں

  52. بَلْ یُرِیْدُ کُلُّ امْرِیٍٔ مِّنْھُمْ اَنْ یُّؤْتٰی صُحُفًا مُّنَشَّرَةً

    حقیقتاً ان میں ہر آدمی اس بات کا خواہش مند ہے کہ اسے کھلی ہوئی کتابیں عطا کردی جائیں

  53. کَلَّا بَلْ لَّایَخَافُوْنَ الْاٰخِرَةَ

    ہرگز نہیں ہوسکتا اصل یہ ہے کہ انہیں آخرت کا خوف ہی نہیں ہے

  54. کَلَّآ اِنَّہٗ تَذْکِرَۃٌ

    ہاں ہاں بیشک یہ سراسر نصیحت ہے

  55. فَمَنْ شَآءَ ذَکَرَہٗ

    اب جس کا جی چاہے اسے یاد رکھے

  56. وَمَا یَذْکُرُوْنَ اِلَّآ اَنْ یَّشَآءَ اللہُ ھُوَ اَھْلُ التَّقْوٰی وَاَھْلُ الْمَغْفِرَةِ

    اور یہ اسے یاد نہ کریں گے مگر یہ کہ اللہ ہی چاہے کہ وہی ڈرانے کا اہل اور مغفرت کا مالک ہے


surah muddaththir, mudassir, muddasseer, surah74

?