جب مدینے سے روانگی کا ارادہ کرے تو غسل کرکے روضہ رسول(ص) کے پاس جائے‘ وہاں نماز پڑھے اور دعائیں مانگے۔ پھر آنحضرت(ص) سے وداع ہوتے ہوئے کہے:
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللهِ، أَسْتَوْدِعُکَ اللهَ وَأَسْتَرْعِیکَ
آپ پر سلام ہو اے اللہ کے رسول(ص) آپ کو سپرد خدا کرتے ہوئے آپ سے وداع ہورہا ہوں اور خدا سے چاہتا ہوں کہ وہ آپ کی حرمت کا خیال رکھے۔
وَأَقْرَٲُ عَلَیْکَ السَّلامَ آمَنْتُ باللہ وَبِمَا جِئْتَ بِہِ وَدَلَلْتَ عَلَیْہِ۔
اور آپ پرسلام بھیجتا ہوں میں اللہ پر اور اس پر جو آپ لے کے آئے اور جس کی طرف آپ نے رہنمائی کی ایمان لایا ہوں
اَللّٰھُمَّ لاَ تَجْعَلْہُ آخِرَ الْعَھْدِ مِنِّی لِزِیارَةِ قَبْرِ نَبِیِّکَ
اے اللہ اپنے نبی(ص) کے روضہ پر اسے میری آخری حاضری قرار نہ دے
فَإنْ تَوَفَّیْتَنِی قَبْلَ ذلِکَ فَإنِّی أَشْھَدُ فِی مَماتِی عَلی مَا شَھِدْتُ عَلَیْہِ فِی حَیَاتِی
پس اگر تو نے مجھے اس سے پہلے وفات دے تو میں اپنی موت میں بھی اس چیز کی گواہی دوں گا جس کی گواہی میں اپنی زندگی میں دیتا ہوں
أَنْ لاَ إلہَ إلاَّ أَنْتَ، وَأَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُکَ وَرَسُولُکَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ۔
وہ یہ کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور یہ کہ حضرت محمد(ص)تیرے بندے اور تیرے رسول(ص) ہیں خدا رحمت فرمائے ان پر اور ان کی آل (ع)پر۔
حضرت رسول سے الوداع کے سلسلے میں امام جعفر صادق(ع) نے یونس بن یعقوب سے فرمایا کہ اس طرح کہو:
صَلَی اللہُ عَلَیْکَ اَلسَّلامُ عَلَیْکَ لاَ جَعَلَہُ اللہُ اَخِرَ تَسْلِیْمِیْ عَلَیْکَ۔
خدا رحمت فرمائے آپ پر آپ پر سلام ہوکہ خدا اس سلام کو آپ پر میرا آخری سلام قرار نہ دے۔