• AA+ A++

شہداء احد کی زیارت کے وقت کہے :

اَلسَّلَامُ عَلی رَسُولِ اللهِ، اَلسَّلَامُ عَلَی نَبِیِّ اللهِ، اَلسَّلَامُ عَلی مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ

سلام ہو اللہ کے رسول(ص) پر سلام ہو اللہ کے نبی(ص) پر سلام ہو حضرت محمد(ص) ابن عبد(ع)اللہ پر

اَلسَّلَامُ عَلی أَھْلِ بَیْتِہِ الطَّاھِرِینَ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ أَیُّھَا الشُّھَداءُ الْمُؤْمِنُونَ

سلام ہو ان کے پاک و پاکیزہ اہل(ع)بیت پر سلام ہو آپ سب پر اے با ایمان شہیدان راہ خدا

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا أَھْلَ بَیْتِ الْاِیمانِ وَالتَّوْحِیدِ

آپ پر سلام ہو اے ایمان اور توحید والے گھر کے افراد

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا أَنْصارَ دِینِ اللهِ وَأَنْصارَ رَسُولِہِ عَلَیْہِ وَآلِہِ 

آپ پر سلام ہو اے دین خدا کے مددگارو اور خدا کے رسول ﴿سلام ان پر اور ان کی آل (ع)پر﴾ کی نصرت کرنے والو

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَی الدَّارِ

آپ پر سلام ہوکہ آپ نے صبر کیا ہے تو آخرت میں اچھا گھر پایا

 أَشْھَدُ أَنَّ اللهَ اخْتارَکُمْ لِدِینِہِ، وَاصْطَفاکُمْ لِرَسُولِہِ،

میں گواہی دیتا ہوں کہ خدا نے آپ کو اپنے دین کے لئے اختیار کیا اور اپنے رسول کے لئے منتخب کیا

وَأَشْھَدُ أَنَّکُمْ قَدْ جاھَدْتُمْ فِی اللهِ حَقَّ جِھادِہِ،

اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے خدا کی راہ میں جہاد کیا جسطرح جہاد کا حق ہے

 وَذَبَبْتُمْ عَنْ دِینِ اللهِ وَعَنْ نَبِیِّہِ، وَجُدْتُمْ بِأَنْفُسِکُمْ دُونَہُ،

آپ نے خدا کے دین اور خدا کے نبی(ص) کی حفاظت کی اور ان کیلئے اپنی جانیں قربان کی ہیں

 وَأَشْھَدُ أَنَّکُمْ قُتِلْتُمْ عَلی مِنْھاجِ رَسُولِ اللهِ،

میں گواہی دیتا ہوں کہ بوقت شہادت آپ خدا کے رسول(ص) کی روش پر تھے

فَجَزاکُمُ اللہُ عَنْ نَبِیِّہِ وَعَنِ الْاِسْلامِ وَأَھْلِہِ أَفْضَلَ الْجَزاءِ،

پس خداآپ کو اپنے نبی(ص)،دین اسلام اور اہل اسلام کی طرف سے بہترین جزا دے

 وَعَرَّفَنا وُجُوھَکُمْ فِی مَحَلِّ رِضْوانِہِ، وَمَوْضِعِ إکْرامِہِ

اور اپنی خوشنودی اور مہربانی کے مقام میں ہمیں آپ کا دیدار کرائے

مَعَ النَّبِیِّینَ وَالصِّدِّیقِینَ وَالشُّھَداءِ وَالصَّالِحِینَ وَحَسُنَ ٲُولئِکَ رَفِیقاً ۔

جو نبیوں‘ شہیدوں اور صالحین کے ہمراہ و قریب ہے ان کی یہ رفاقت بہت بہترین ہے

أَشْھَدُ أَنَّکُمْ حِزْبُ اللهِ، وَأَنَّ مَنْ حارَبَکُمْ فَقَدْ حارَبَ اللهَ،

میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ ﷲ کا گروہ ہیں اور جو آپ سے جنگ کرے گویا وہ خدا سے جنگ کرنیوالا  ہے

وَأَنَّکُمْ لَمِنَ الْمُقَرَّبِینَ الْفائِزِینَ الَّذِینَ ھُمْ أَحْیاءٌ عِنْدَ رَبِّھِمْ یُرْزَقُونَ

یقینا آپ خدا کے مقرب اسکے ہاں کامیاب ہیں اور زندہ ہیں اپنے رب کے ہاں سے رزق پارہے ہیں

  فَعَلَیٰ مَنْ قَتَلَکُمْ لَعْنَۃُ اللهِ وَالْمَلائِکَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِینَ،

پس جس جس نے آپ لوگوں کو قتل کیا اس پر خدا کی لعنت فرشتوں کی اور سب انسانوں کی لعنت ہو

 أَتَیْتُکُمْ یَا أَھْلَ التَّوْحِیدِ زائِراً، وَبِحَقِّکُمْ عارِفاً، وَبِزِیارَتِکُمْ إلَی اللهِ مُتَقَرِّباً

اے توحید کے پرستارو میں آپ کی زیارت کرنے آیا آپ کے حق کو پہچانتے ہوئے اور آپ کی زیارت کے ذریعے خدا کا تقرب چاہتا ہوں

 وَبِمَا سَبَقَ مِنْ شَرِیفِ الْاَعْمالِ وَمَرْضِیِّ الْاَفْعالِ عالِماً

اور جو بہترین اعمال اور پسندیدہ افعال آپ نے  انجام دیئے ہیں ان کومانتا ہوں

 فَعَلَیْکُمْ سَلامُ اللهِ وَرَحْمَتُہُ وَبَرَکاتُہُ، وَعَلی مَنْ قَتَلَکُمْ لَعْنَۃُ اللهِ وَغَضَبُہُ وَسَخَطُہُ۔

پس آپ پر سلام ہوخدا کی آپ پر رحمت ہو اور اس کی برکتیں اور جن لوگوں نے آپ کو قتل کیاان پر خدا کی لعنت اس کا غضب اور ناراضگی ہو

 اَللّٰھُمَّ انْفَعْنِی بِزِیارَتِھِمْ، وَثَبِّتْنِی عَلی قَصْدِھِمْ، وَتَوَفَّنِی عَلی مَا تَوَفَّیْتَھُمْ عَلَیْہِ،

اے معبود! مجھے ان شہداء کی زیارت سے نفع دے مجھے ان کے مقاصد پر ثابت قدم رکھ مجھے اس طریق پر موت دے جس پر انہیں موت دی

 وَاجْمَعْ بَیْنِی وَبَیْنَھُمْ فِی مُسْتَقَرِّ دارِ رَحْمَتِکَ،

اور اپنی رحمت کے گھر میں مجھ کو ان کیساتھ مقام و جگہ عطاکر۔

أَشْھَدُ أَنَّکُمْ لَنَا فَرَطٌ، وَنَحْنُ بِکُمْ لاحِقُونَ۔

میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے ہم پر سبقت حاصل کر لی ہے اور ہم آپ کے ساتھ ملحق ہونے والے ہیں۔

پھرجتنا ممکن ہو سورہ انا انزلناہ فی لیلۃ القدر پڑھے‘ بعض علماء کا کہنا ہے کہ ہر زیارت کے بعد قبر کے نزدیک دو رکعت نماز زیارت بجا لائے۔

?