• AA+ A++

اس کے بعد جناب سیدہ الزہراء علیھا السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کرے۔ آپ کے مدفن میں اختلاف ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں آپ﴿س﴾ کی قبر مبارک روضہ رسول(ص) اور آپ کے منبر کے درمیان ہے‘ بعض کا کہنا ہے کہ بی بی﴿س﴾ کی قبر مبارک ان کے گھر میں ہی ہے‘ ایک تیسرے گروہ نے کہا ہے کہ آپ کی قبر مبارک جنت البقیع میں ہے اور ہمارے اکژ علماء فرماتے ہیں کہ آپ کی قبر روضہ رسول (ص)کے قریب ہے۔ وہاں زیارت پڑھی جائے البتہ آپ کی زیارت ان تینوں جگہ پر پڑھنا بہتر ہے۔ جب آپ کی زیارت کرے تو زیارت حضرت فاطمہ زہرا پڑھے

یَا مُمْتَحَنَۃُ امْتَحَنَکِ اللہُ الَّذِی خَلَقَکِ قَبْلَ أَنْ یَخْلُقَکِ فَوَجَدَکِ لِمَا امْتَحَنَکِ صابِرَةً
اے آزمائش شدہ بی بی آپ کا اس اللہ نے امتحان لیا جس نے آپ کو پیدا کیا اس نے آپ کی خلقت سے پہلے ہی آپ کوصابرہ پایا

وَزَعَمْنا أَنَّا لَکِ أَوْلِیاءُ وَمُصَدِّقُونَ وَصابِرُونَ لِکُلِّ مَا أَتَانَا بِہِ أَبُوکِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ وَأَتی بِہِ وَصِیُّہُ

اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہم آپ کے محب ماننے والے اور معتقد ہیں ہر اس تعلیم میں جو آپ کے والد بزرگواراور ان کے وصی سے ہمیں ملی ہے خدا کی رحمت ہو ان پر اور انکی آل(ع) پر۔

  فَإنّا نَسْأَلُکِ إنْ کُنَّا صَدَّقْناکِ إلاَّ أَلْحَقْتِنَا بِتَصْدِیقِنَا لَھُما لِنُبَشِّرَ أَنْفُسَنا بِأَنَّا قَدْ طَھُرْنا بِوِلایَتِکِ
پس ہم درخواست کرتے ہیں کہ اگر ہم آپ کے مخلص ہیں تو ہمارے اسی اعتقاد کے ساتھ ہمیں ان دونوں تک پہنچائیں تاکہ اپنے نفس کو بشارت دیں کہ آپکی ولایت ومحبت کے ذریعے پاک ہوگئے ہیں

نیز مستحب ہے یہ پڑھے:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ رَسُولِ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ نَبِیِّ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ حَبِیبِ اللهِ

آپ پر سلام ہو اے رسول خدا (ص) کی دختر آپ پر سلام ہو اے اللہ کے نبی(ص) کی بیٹی آپ پر سلام ہو اے اللہ کے حبیب کی دختر

اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ خَلِیلِ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ صَفِیِّ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ أَمِینِ اللهِ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے خلیل کی دختر آپ پر سلام ہو اے خدا کے برگزیدہ کی دختر آپ پر سلام ہو اے امین اللہ کی دختر

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ خَیْرِ خَلْقِ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ أَفْضَل أَنْبِیاءِ اللهِ وَرُسُلِہِ وَمَلائِکَتِہِ
آپ پر سلام ہو اے مخلوق خدا میں سے بہترین کی دخترآپ پر سلام ہو اے نبیوں رسولوں اور فرشتوں سے برتر ہستی کی دختر

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ خَیْرِ الْبَرِیَّةِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا سَیِّدَةَ نِسَاءِ الْعالَمِینَ مِنَ الْاَوَّلِینَ وَالْآخِرِینَ

 آپ پر سلام ہو اے بہترین مخلوق کی دختر آپ پر سلام ہو اے جہان میں ﴿اولین وآخرین﴾ سبھی عورتوں کی سیدہ و سردار

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا زَوْجَةَ وَلِیِّ اللهِ وَخَیْرِ الْخَلْقِ بَعْدَ رَسُولِ اللهِ 
آپ پر سلام ہو اے خدا کے ولی کی زوجہ جو رسول(ص) کے بعد ساری مخلوق میں بہترین ہیں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یَا ٲُمَّ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ سَیِّدَیْ شَبابِ أَھْلِ الْجَنَّةِ
آپ پر سلام ہو اے حسن(ع) و حسین(ع) کی والدہ جو جنت کے جوانوں کے سردار ہیں

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ أَیَّتُھَا الصِّدِّیقَۃُ الشَّھِیدَۃُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ أَیَّتُھَا الرَّضِیَّۃُ الْمَرْضِیَّۃُ
آپ پر سلام ہو کہ آپ صدیقہ و شہیدہ ہیں آپ پر سلام ہو کہ آپ خدا سے راضی اور خدا آپ سے راضی ہے

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ أَیَّتُھَا الْفاضِلَۃُ الزَّکِیَّۃُ، اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ أَیَّتُھَا الْحَوْراءُ الْاِنْسِیَّۃُ
آپ پر سلام ہو کہ آپ فضیلت والی اور پاکیزہ ہیں آپ پر سلام ہو کہ آپ نوع انسانی میں حور صفت ہیں

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ أَیَّتُھَا التَّقِیَّۃُ النَّقِیَّۃُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ أَیَّتُھَا الْمُحَدَّثَۃُ الْعَلِیمَۃُ
آپ پر سلام ہو اے پرہیزگار پاکباز آپ پر سلام ہو اے وحی کی رازداں علم و دانش والی

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ أَیَّتُھَا الْمَظْلُومَۃُ الْمَغْصُوبَۃُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ أَیَّتُھَا الْمُضْطَھَدَۃُ الْمَقْھُورَۃُ
آپ پر سلام ہو اے بی بی جس پرظلم ہوا جس کا حق چھینا گیا آپ پر سلام ہو اے ستم کشیدہ اورحاکموں کا قہر دیکھنے والی

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکِ یا فاطِمَۃُ بِنْتَ رَسُولِ اللهِ وَرَحْمَۃُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ۔

آپ پر سلام ہو اے اللہ کے رسول کی دختر فاطمہ زہرا(ع) آپ پر اللہ کی رحمت وبرکات ہوں

صَلَّی اللہُ عَلَیْکِ وَعَلَی رُوحِکِ وَبَدَنِکِ أَشْھَدُ أَنَّکِ مَضَیْتِ عَلَی بَیِّنَةٍ مِنْ رَبِّکِ

  آپ پر اور آپ کی روح اور آپ کے جسم پر خدا رحمت فرمائے میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے خدا کی طرف سے روشن دلیل پر زندگی گزاری ہے

 وَأَنَّ مَنْ سَرَّکِ فَقَدْ سَرَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ
بیشک جس نے آپ کو خوش کیا اس نے رسول(ص) کو خوش کیا، خدا ان پر اور انکی آل (ع)پر رحمت کرے

 وَمَنْ جَفَاکِ فَقَدْ جَفَا رَسُولَ اللهِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ

اور جس نے آپ پرظلم کیا اس نے رسول اللہ(ص) پرظلم کیا اور خدا رحمت کرے ان پر اور انکی آل(ع) پر

 وَمَنْ آذاکِ فَقَدْ آذیٰ رَسُولَ اللهِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ
اور جس نے آپ کواذیت دی اس نے رسول اللہ(ص) کو اذیت دی خدا کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر۔

 وَمَنْ وَصَلَکِ فَقَدْ وَصَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ

جو آپ کے ساتھ ہوا وہ رسول اللہ(ص) کے ساتھ ہواخدا کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل(ع) پر،

وَمَنْ قَطَعَکِ فَقَدْ قَطَعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ
اور جو آپ سے جدا ہوا وہ رسول اللہ (ص) سے جدا ہوا  خدا کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل(ع) پر

لاَِنَّکِ بِضْعَۃٌ مِنْہُ وَرُوحُہُ الَّذِی بَیْنَ جَنْبَیْہ
اس لیے کہ آپ ان کی گوشئہ جگر اور ان کی روح ہیں جو انکے بدن میں ہے

 ٲُشْھِدُ اللهَ وَرُسُلَہُ وَمَلائِکَتَہُ أَنِّی راضٍ عَمَّنْ رَضِیتِ عَنْہُ
میں اللہ اسکے رسولوں اور فرشتوں کو گواہ بناتا ہوںکہ میں خوش ہوں اس سے جس سے آپ خوش ہیں

ساخِطٌ عَلَی مَنْ سَخِطْتِ عَلَیْہِ مُتَبَرِّیٌَ مِمَّنْ تَبَرَّأْتِ مِنْہُ مُوَالٍ لِمَنْ وَالَیْتِ

اور خفاہوں اس سے جس سے آپ خفا ہیں دور ہوں اس سے جس سے آپ دور ہیں ساتھی ہوں اسکا آپ جس کیساتھ ہیں

مُعادٍ لِمَنْ عادَیْتِ مُبْغِضٌ لِمَنْ أَبْغَضْتِ مُحِبٌّ لِمَنْ أَحْبَبْتِ
دشمن ہوں اسکا جو آپکا دشمن ہے نفرت کرتا ہوں اس سے جس سے آپ کو نفرت ہے چاہتا ہوں اسے جس کو آپ چاہتی ہیں

 وَکَفَی بِاللہ شَھِیداً وَحَسِیباً وَجازِیاً وَمُثِیباً۔
اور اللہ گواہی میں حساب، سزا اور جزا دینے میں کافی ہے۔

اس کے بعد حضرت رسول(ص) اور ائمہ مصومین (ع)پر صلوات بھیجے۔ مؤلف کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت فاطمہ زہرا علیھا السلام کی ایک تیسری زیارت بھی ۳ جمادی الثانی کے اعمال میں نقل کی ہے ﴿باب دوم کی دسویں فصل میں رجوع کریں﴾ نیز علماء اعلام نے ان صدیقہ ﴿س﴾کی ایک اور طویل زیارت بھی تحریر فرمائی ہے جو لفظ بہ لفظ وہی زیارت ہے جو ہم نے شیخ سے ابھی نقل ہے۔ جو اَلسَّلاَمُ عَلِیْکِ یَا بِنْتَ رَسُولِ اللہِ سے شروع ہوتی ہے لیکن اس فرق کے ساتھ کہ اس میں اُشْھِدُ اللهَ وَرُسُلَہُ وَمَلاَئِکَتَہُ کے بعد یہ کلمات آئے ہیں ۔)

ٲُشْھِدُ اللهَ وَمَلائِکَتَہُ أَنِّی وَلِیٌّ لِمَنْ وَالَاکِ وَعَدُوٌّ لِمَنْ عَادَاکِ وَحَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَکِ
گواہ بناتا ہوں اللہ کو اور اس کے فرشتوں کو اس پر کہ میں یقینا آپ کے دوستوں کا دوست آپ کے دشمنوں کا دشمن ہوں اور میری اس سے جنگ ہے جس سے آپ کی جنگ ہے

 أَنَا یَا مَوْلَاتِی بِکِ وَبِأَبِیکِ وَبَعْلِکِ وَالْاَئِمَّةِ مِنْ وُلْدِکِ مُوقِنٌ
اے میری مالکہ میں آپ کا آپ کے بابا جان کا آپ کے شوہر کا اور آپ کی اولاد میں سے ائمہ (ع)کا معتقد ہوں

وَبِوِلایَتِھِمْ مُؤْمِنٌ وَ لِطَاعَتِھِمْ مُلْتَزِمٌ۔

انکی ولایت پر ایمان اور ان کی فرمانبرداری کو لازم سمجھتا ہوں

أَشْھَدُ أَنَّ الدِّینَ دِینُھُمْ وَالْحُکْمَ حُکْمُھُمْ
گواہی دیتا ہوں کہ دین صرف ان کا دین ہے اور حکم فقط ان کا حکم ہے

وَھُمْ قَدْ بَلَّغُوا عَنِ اللهِ عَزَّوَجَلَّ وَ دَعَوْا إلَی سَبِیلِ اللهِ بِالْحِکْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ
انہوں نے عزت و جلالت والے خدا کی طرف سے پیغام دیا اور انہوں نے دانائی اور اچھی نصیحت کے ذریعے خدا کے راستے کی طرف بلایا

 لاَ تَأْخُذُھُمْ فِی اللهِ لَوْمَۃُ لائِمٍ وَصَلَواتُ اللهِ عَلَیْکِ وَعَلَی أَبِیکِ وَبَعْلِکِ وَذُرِّیَّتِکِ الْاَئِمَّةِ الطَّاھِرِینَ
خدا کے بارے انہیں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا نہیں اور آپ پر خدا کی رحمت ہو آپ کے بابا جان پر آپ کے شوہر پر اور آپ کی اولاد میں سے پاکباز ائمہ(ع) پر

 اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَأَھْلِ بَیْتِہِ
اے معبود! حضرت محمد(ص) پر اور ان کے اہل بیت پر رحمت فرما

وَصَلِّ عَلَی الْبَتُولِ الطَّاھِرَةِ الصِّدِّیقَةِ الْمَعْصُومَةِ التَّقِیَّةِ النَّقِیَّةِ الرَّضِیَّةِ الْمَرْضِیَّةِ
اور بی بی بتول﴿س﴾ پر رحمت فرما جو پاکیزہ بہت سچی گناہ سے دور پرہیزگار پاکباز راضی شدہ پسندیدہ

الزَّکِیَّةِ الرَّشِیدَةِ الْمَظْلُومَةِ الْمَقْھُورَةِ الْمَغْصُوبَةِ حَقُّھا الْمَمْنُوعَةِ إرْثُھا الْمَکْسُورَةِ ضِلْعُھَا
پاک باطن ہدایت یافتہ مظلومہ قہر زدہ اپنے حق سے محروم اور اپنی وراثت سے محروم پہلو پر چوٹ کھائے ہوئے ہیں

 الْمَظْلُومِ بَعْلُھَا، الْمَقْتُولِ وَلَدُھا، فاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِکَ، وَبَضْعَةِ لَحْمِہِ
جس کا شوہر مظلوم جس کا بیٹا مقتول ہے وہ تیرے رسول(ص) کی دختر فاطمہ(ع) ہے جو ان کے جسم کا ٹکڑا

وَصَمِیمِ قَلْبِہِ وَفِلْذَةِ کَبِدِہِ وَالنُّخْبَةِ مِنْکَ لَہُ وَالتُّحْفَةِ خَصَصْتَ بِھا وَصِیَّہُ وَحَبِیبَةِ الْمُصْطَفی
ان کے دل کا چین ان کے جگر کا گوشہ تیرے نبی(ص) کے لیے منتخب اور تیرا وہ تحفہ جوتو نے ان کے وصی کو نوازا وہ محمد(ص) مصطفےٰ کی لاڈلی

 وَقَرِینَةِ الْمُرْتَضی وَ سَیِّدَةِ النِّساءِ وَ مُبَشِّرَةِ الْاَوْلِیاءِ حَلِیفَةِ الْوَرَعِ وَالزُّھْدِ
اور علی(ع) مرتضی کی شریک حیات ہے عورتوں کی سردار ائمہ(ع) کی بشارت دینے والی تقویٰ و پرہیز گاری کی مالکہ

وَتُفَّاحَةِ الْفِرْدَوْسِ وَالْخُلْدِ الَّتِی شَرَّفْتَ مَوْلِدَھا بِنِساءِ الْجَنَّةِ وَسَلَلْتَ مِنْھا أَنْوارَ الْاَئِمَّةِ
اور وہ بہشت جادواں کا سیب ہے کہ جس کی ولادت سے تو نے جنت کی عورتوں کو عزت دی اور انوار ائمہ طاہرین(ع) کو ان کی ذریت میں قرار دیا۔

 وَأَرْخَیْتَ دُونَھا حِجابَ النُّبُوَّةِ ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَیْھا صَلاةً تَزِیدُ فِی مَحَلِّھا عِنْدَکَ
اور انکے سامنے نبوت کے حجاب کو ڈال دیا اے معبود! اس بی بی﴿س﴾ پر رحمت فرما کہ جو تیرے حضور اس کے مرتبہ کو بڑھائے

 وَشَرَفِھا لَدَیْکَ، وَمَنْزِلَتِھا مِنْ رِضَاکَ، وَبَلِّغْھا مِنَّا تَحِیَّةً وَسَلاماً

اس کے شرف کو زیادہ کرے اور تیری رضا میں اس کی شان بلند کرے اس بی بی﴿س﴾ کو ہمارا درود و سلام پہنچا

وَآتِنَا مِنْ لَدُنْکَ فِی حُبِّھا فَضْلاً وَ إحْسَاناً وَرَحْمَةً وَغُفْراناً إنَّکَ ذُو الْعَفْوِ الْکَرِیمِ
اور اس کی محبت کے طفیل ہمیں اپنی طرف سے فضل احسان رحمت اور بخشش عطا فرما کہ بے شک تو معاف کرنے والا مہربان ہے

شیخ نے تہذیب میں فرمایا ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی زیارت کی بہت زیادہ فضیلت ذکر ہوئی ہے‘ مصباح الانوار میں علامہ مجلسی(رح) نے نقل کیا ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا علیھا السلام سے روایت ہوئی ہے کہ مجھ سے میرے والد گرامی نے فرمایا کہ جو شخص تجھ پر صلوات بھیجے تو اللہ تعالیٰ اسے بخش دے گا۔ نیز بہشت میں وہ اس مقام پر میرے ساتھ ہوگا جہاں میں مقیم ہوں گا۔

?