• AA+ A++

بِسْمِ اللہِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

اَللّٰھُمَّ أَلْھِمْنا طَاعَتَکَ وَجَنِّبْنا مَعْصِیَتَکَ

اے معبود ہمیں اپنی فرمانبرداری کی تعلیم دے اور اپنی نافرمانی سے بچائے رکھ

وَیَسِّرْ لَنا بُلُوغَ مَا نَتَمَنَّیٰ مِنِ ابْتِغاءِ رِضْوانِکَ وَأَحْلِلْنا بُحْبُوحَةَ جِنانِکَ

ہمارے لیے ان تمناؤں تک پہنچنا آسان فرما جو تیری رضا حاصل کرنے کا ذریعہ ہوں ہمیں اپنی جنت کے وسط میں جگہ دے

وَاقْشَعْ عَنْ بَصائِرِنا سَحَابَ الْاِرْتِیابِ، وَاکْشِفْ عَنْ قُلُوبِنا أَغْشِیَةَ الْمِرْیَةِ وَالْحِجابِ وَأَزْھِقِ الْباطِلَ عَنْ ضَمائِرِنا

ہماری آنکھوں سے شک کے بادل دور کردے ہمارے دلوں سے شبہ و حجاب کے پردے ہٹا دے اور ہمارے ضمیروں سے باطل کو مٹادے

وَأَثْبِتِ الْحَقَّ فِی سَرائرِنا، فَإنَّ الشُّکُوکَ وَالظُّنُونَ لَواقِحُ الْفِتَنِ وَمُکَدِّرَۃٌ لِصَفْوِ الْمَنائِحِ وَالْمِنَنِ

ہمارے باطن میں حق کو قائم کردے کیونکہ شکوک اور گمان فتنہ پیدا کرتے ہیں اور بخششوں اور احسانوں کی چمک پر داغ دار کرتے ہیں

اَللّٰھُمَّ احْمِلْنا فِی سُفُنِ نَجاتِکَ، وَمَتِّعْنا بِلَذِیذِ مُنَاجَاتِکَ، وَأَوْرِدْنا حِیَاضَ حُبِّکَ وَأَذِقْنا حَلاوَةَ وُدِّکَ وَقُرْبِکَ،

اے معبود ہمیں نجات کی کشتیوں میں جگہ دے اپنے حضور مناجات کی لذت نصیب فرما ہمیں اپنی محبت کے حوضوں میں داخل کر اور اپنی محبت اور قرب کی مٹھاس چکھا دے

 وَاجْعَلْ جِھادَنا فِیکَ، وَھَمَّنا فِی طَاعَتِکَ وَأَخْلِصْ نِیَّاتِنا فِی مُعامَلَتِکَ فَإنَّا بِکَ وَلَکَ وَلاَ وَسِیلَةَ لَنا إلَیْکَ إلاَّ أَنْتَ

ہماری کوشش اپنی راہ میں قرار دے اور اپنی اطاعت کی ہمت عطا کر اپنے ساتھ معاملے میں ہماری نیتوں کو خالص فرما کہ ہم تیرے ساتھ اور تیرے لیے ہیں تیرے بارگاہ میں ہمارا وسیلہ کوئی نہیں مگر خود تو ہی ہے

إلھِی اجْعَلْنِی مِنَ الْمُصْطَفَیْنَ الْاَخْیارِ، وَأَلْحِقْنِی بِالصَّالِحِینَ الْاَبْرارِ السَّابِقِینَ إلَی الْمَکْرُماتِ،

میرے معبود مجھے چنے ہوئے نیک لوگوں میں سے قرار دے اور مجھے نیکوکار پاک دل لوگوں میں شامل فرما جو خوبیوں میں آگے بڑھنے

الْمُسارِعِینَ إلَی الْخَیْراتِ، الْعامِلِینَ لِلْباقِیاتِ الصَّالِحاتِ السَّاعِینَ إلَی رَفِیعِ الدَّرَجاتِ

اور نیکیوں میں جلدی کرنے والے ہیں جو اچھے آثار پر عمل کرنے والے اونچے درجوں کی طرف جانے میں کوشاں ہیں

إنَّکَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ وَبِالْاِجابَةِ جَدِیرٌ بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ

بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے اور قبول کرنے کا اہل ہے تیری رحمت کا واسطہ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے

?