• AA+ A++

بِسْمِ اللہِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

سُبْحانَکَ مَا أَضْیَقَ الطُّرُقَ عَلَی مَنْ لَمْ تَکُنْ دَلِیلَہُ، وَمَا أَوْضَحَ الْحَقَّ عِنْدَ مَنْ ھَدَیْتَہُ سَبِیلَہُ؟

تو پاک ہے اس کیلئے راستے کتنے تنگ ہیں جس کا رہبر تو نہ ہو اور اس کے لیے حق کتنا واضح ہے جسے تو راستہ بتائے

إِلٰھِی فَاسْلُکْ بِنا سُبُلَ الْوُصُولِ إلَیْکَ، وَسَیِّرْنا فِی أَقْرَبِ الطُّرُقِ لِلْوُفُودِ عَلَیْکَ

میرے معبود ہمیں اپنی درگاہ تک پہنچانے والے راستوں پر چلا اور ہمیں اپنی طرف لے جانے والے قریب ترین راستوں پر رواں فرما

قَرِّبْ عَلَیْنَا الْبَعِیدَ، وَسَھِّلْ عَلَیْنَا الْعَسِیرَ الشَّدِیدَ

جو دور ہے وہ ہمارے قریب لے آ اور جو مشکل اور کٹھن ہے وہ ہمارے لیے آسان فرمادے

وَأَلْحِقْنا بِعِبادِکَ الَّذِینَ ھُمْ بِالْبِدارِ إلَیْکَ یُسارِعُونَ وَبابَکَ عَلَی الدَّوامِ یَطْرُقُونَ

ہمیں اپنے ان بندوں سے ملحق کردے جو تیری طرف بڑھنے میں جلدی کرنے والے ہیں اور تیرے دروازہ رحمت کو ہمیشہ کھٹکھٹاتے ہیں

وَ إیَّاکَ فِی اللَّیْلِ وَالنَّھَارِ یَعْبُدُونَ، وَھُمْ مِنْ ھَیْبَتِکَ مُشْفِقُونَ

رات دن تیری عبادت میں مشغول رہتے ہیں اور تیرے دبدبہ سے خائف و ترساں رہتے ہیں وہ وہی ہیں

الَّذِینَ صَفَّیْتَ لَھُمُ الْمَشَارِبَ، وَبَلَّغْتَھُمُ الرَّغائِبَ، وَأَنْجَحْتَ لَھُمُ الْمَطالِبَ، وَقَضَیْتَ لَھُمْ مِنْ فَضْلِکَ الْمَآرِبَ

جن کی سیرابی کی جگہوں کو تو نے صاف کیااور انہیں ان کی چاہتوں تک پہنچایا ہے انہیں اپنے مقاصد میں کامیاب بنایااور اپنے کرم سے انکی حاجات پوری فرمائی ہیں

وَمَلَئْتَ لَھُمْ ضَمائِرَھُمْ مِنْ حُبِّکَ وَرَوَّیْتَھُمْ مِنْ صافِی شِرْبِکَ فَبِکَ إلَی لَذِیذِ مُناجاتِکَ وَصَلُوا وَمِنْکَ أَقْصیٰ مَقاصِدِھِمْ حَصَّلُوا

ان کے دلوں کو اپنی محبت سے لبریز کر دیا ہے اور انہیں شفاف گھاٹ سے سیراب کیا ہے وہ تجھ سے مناجات کی لذت سے تیری بارگاہ میں پہنچے ہیں اور تجھی سے انہوں نے اپنے تمام مقاصد حاصل کیے ہیں

فَیا مَنْ ھُوَ عَلَی الْمُقْبِلِینَ عَلَیْہِ مُقْبِلٌ، وَبِالْعَطْفِ عَلَیْھِمْ عائِدٌ مُفْضِلٌ

پس اے وہ جو اپنی طرف رخ کرنے والوں کی جانب متوجہ ہے اور اپنی مہربانی سے انہیں متواتر نعمت دینے اور بخشنے والا ہے

وَبِالْغافِلِینَ عَنْ ذِکْرِہٖ رَحِیمٌ رَؤُوْفٌ وَبِجَذْبِھِمْ إلَی بابِہِ وَدُودٌ عَطُوفٌ

اور اپنے ذکر سے غفلت کرنے والوں پر نرم اور مہربان ہے اور انہیں اپنے دروازے پر لانے میں پیار کرنیوالا مہربان ہے

أَسْأَلُکَ أَنْ تَجْعَلَنِی مِنْ أَوْفَرِھِمْ مِنْکَ حَظّاً، وَأَعْلاھُمْ عِنْدَکَ مَنْزِلاً

میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے ان لوگوں میں رکھ جو تیرے ہاں زیادہ حصہ رکھتے ہیں اور تیرے حضور ان کا مقام بلند ہے

وَأَجْزَلِھِمْ مِنْ وُدِّکَ قِسْماً وَأَفْضَلِھِمْ فِی مَعْرِفَتِکَ نَصِیباً

اور انہوں نے تیری رحمت کا زیادہ حصہ پایا ہے اور وہ تیری معرفت میں سے بہت زیادہ حصہ لے چکے ہیں

فَقَدِ انْقَطَعَتْ إلَیْکَ ھِمَّتِی، وَانْصَرَفَتْ نَحْوَکَ رَغْبَتِی

پس میری ہمت تجھ تک آکر قطع ہوگئی ہے اور میں نے اپنی چاہت تیری طرف پھیر دی ہے

فَأَنْتَ لاَ غَیْرُکَ مُرادِی، وَلَکَ لاَ لِسِوَاکَ سَھَرِی وَسُھَادِی، وَ لِقاؤُکَ قُرَّۃُ عَیْنِی، وَ وَصْلُکَ مُنَیٰ نَفْسِی

تو ہی ہے کہ تیرے سوا میرا کوئی مطلوب نہیں میری نیند اور بیداری تیرے ہی لیے ہے کسی اور کے لیے نہیں تیری ملاقات میری آنکھوں کی ٹھنڈک اور تجھ سے ملنا میری دلی آرزو ہے

وَ إلَیْکَ شَوْقِی، وَفِی مَحَبَّتِکَ وَلَھِی، وَ إلَیٰ ھَواکَ صَبابَتِی وَرِضاکَ بُغْیَتِی

مجھے تیرا ہی شوق ہے اور تیری ہی محبت کا جنون ہے تیری چاہت میرا عشق ہے اور تیری رضا میرا مقصود ہے

وَرُؤْیَتُکَ حاجَتِی، وَجِوارُکَ طَلَبِی، وَقُرْبُکَ غایَۃُ سُؤْلِی

تیرا نظارہ ہی میری ضرورت ہے تیرا ساتھ میری طلب ہے تیرا قرب میری انتہائی خواہش ہے

وَفِی مُناجَاتِکَ رَوْحِی وَرَاحَتِی، وَعِنْدَکَ دَواءُ عِلَّتِی، وَشِفاءُ غُلَّتِی وَبَرْدُ لَوْعَتِی، وَکَشْفُ کُرْبَتِی

اور تجھ سے راز و نیاز میں میری خوشی و مسرت ہے تو ہی میری بیماری و علت کی دوا میرے سوز جگر کی شفا سوز دل کی ٹھنڈک ہے اور میری سختی کادور ہونا ہے

فَکُنْ أَنِیسِی فِی وَحْشَتِی، وَمُقِیلَ عَثْرَتِی، وَغافِرَ زَلَّتِی وَقابِلَ تَوْبَتِی وَمُجِیبَ دَعْوَتِی وَ وَلِیَّ عِصْمَتِی وَمُغْنِیَ فاقَتِی 

پس تو میری تنہائی کا ساتھی بن جا میری خطاؤں کو معاف کرنے والا میری کوتاہیوں کو بخشنے والا میری توبہ قبول کرنے والا میری دعا قبول کرنے والا میری نگہداری کا ذمہ داراور کمی کو پورا کرنے والا بن جا 

وَلاَ تَقْطَعْنِی عَنْکَ، وَلاَ تُبْعِدْنِی مِنْکَ یَا نَعِیمِی وَجَنَّتِی، وَیَا دُنْیَایَ وَآخِرَتِی، یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ

مجھے خود سے الگ نہ فرما اور نہ خود سے دور ہٹا اے میرے لیے نعمت اے میری جنت اے میری دنیا و آخرت اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے

?