• AA+ A++

سید نے ماہ رمضان کے آخری دن میں پڑھنے کیلئے ایک دعا نقل کی ہے۔ جسکا پہلا جملہ یہ ہے:

اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ اَرْحْمُ الرَّاحِمِیْنَ

اے معبود! بے شک تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے

دعائے ختم القرآن

عمومًا لوگ اس دن رمضان مبارک میں شروع کیا ہوا قرآن مجید ختم کرتے ہیں ۔

پس ختم قرآن کے بعد ان کیلئے صحیفہ کاملہ کی بیالیسویں دعا کا پڑھنا بہتر ہے اور اگر کوئی شخص اسکی بجائے مختصر دعا پڑھنا چاہے تو وہ یہ دعا پڑھے جو شیخ نے حضرت امیرالمومنین ؑسے نقل کی ہے:

اَللّٰھُمَّ اشْرَحْ بِالْقُرْآنِ صَدْرِی وَاسْتَعْمِلْ بِالْقُرْآنِ بَدَنِی،

اے معبود ! میرے سینے کو قرآن کے ذریعے کشادہ کر دے، میرے بدن کو قرآن پر عمل پیرا بنا دے،

وَنَوِّرْ بِالْقُرْآنِ بَصَرِی، وَأَطْلِقْ بِالْقُرْآنِ لِسانِی،

میری آنکھوں کوقرآن سے روشن کر دے اور میری زبان کو قرآن کیلئے رواں کر دے

وَأَعِنِّی عَلَیْہِ مَا أَبْقَیْتَنِی فَإنَّہُ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إلَّا بِکَ ۔

اور جب تک مجھے زندہ رکھے اس میں میرا مددگار رہ کہ نہیں کوئی حرکت وقوت مگر جو تیری طرف سے ہے

دعائےامیرالمومنین امام علیؑ

نیز یہ دعا پڑھے جو امیرالمؤمنینؑ سے منقول ہے:

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ إخْباتَ الْمُخْبِتِینَ وَ إخْلاصَ الْمُوقِنِینَ، وَمُرافَقَةَ الْاَبْرارِ،

اے معبود! میں تجھ سے دل لگانیوالوں کی توجہ مانگتا ہوں اور یقین رکھنے والوں کا خلوص، نیکوکاروں کی ہمراہی کا سوال کرتا ہوں

وَاسْتِحْقاقَ حَقائِقِ الْاِیمانِ، وَالْغَنِیمَةَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ، وَالسَّلامَةَ مِنْ کُلِّ إثْمٍ،

اور ایمان کی حقیقتوں تک رسائی، ہر نیکی میں اپنی حصے داری اور ہر گناہ سے بچے رہنے کی صلاحیت کا خواہاں ہوں

وَوُجُوبَ رَحْمَتِکَ، وَعَزائِمَ مَغْفِرَتِکَ، وَالْفَوْزَ بِالْجَنَّةِ، وَالنَّجاةَ مِنَ النّارِ۔

نیز اپنے لیے تیری رحمت کے لازمی ہونے، تیری طرف سے اپنی بخشش کے یقینی ہونے، جنت میں داخل ہونے اور جہنم سے رہائی کا سوال کرتا ہوں ۔

?