• AA+ A++

۱۔ آب جاری میں غسل کرنا اور تیس چلوپانی سر میں ڈالنا کہ یہ سال بھر تک تمام دردوں اور بیماریوں سے محفوظ رہنے کا موجب ہے۔

۲۔ ایک چلو عرق گلاب اپنے چہرے پر ڈالے تاکہ ذلت وپریشانی سے نجات ہو اور تھوڑا سا عرق گلاب سرمیں ڈالے کہ سال بھر سرسام سے بچا رہے۔

۳۔ صحیفہ کاملہ کی چوالیسویں دعا اگر اس ماہ کی پہلی رات میں نہ پڑھ سکے توآج کے دن میں پڑھے۔

4۔اول ماہ کی دورکعت نماز پڑھے اور صدقہ دے۔

دورکعت نماز پڑھے جس کی پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ انافتحنا اوردوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد کوئی سورہ پڑھے تاکہ خدائے تعالیٰ اس سال تمام برائیوں کو اس سے دور رکھے اور آخر سال تک اس کی حفاظت کرے۔

طلوع فجر کے بعد کی دعا

اَللّٰھُمَّ قَدْ حَضَرَ شَھْرُ رَمَضانَ وَقَدِ افْتَرَضْتَ عَلَیْنا صِیامَہُ،

اے معبود! ماہ رمضان آگیا ہے اور تونے اس کے روزے ہم پر فرض کیے ہیں

وَأَ نْزَلْتَ فِیہِ الْقُرْآنَ ھُدیً لِلنّاسِ وَبَیِّناتٍ مِنَ الْھُدیٰ وَالْفُرْقانِ ۔

اس میں تو نے قرآن اتارا ہے جو لوگوں کیلئے ہدایت اور ہدایت کی نشانیاں اور حق وباطل میں فرق کرتا ہے

اَللّٰھُمَّ أَعِنَّا عَلٰی صِیامِہِ، وَتَقَبَّلْہُ مِنّا

اے معبود! اسکے روزے رکھنے میں مدد کر اور اسے ہم سے قبول فرما

وَتَسَلَّمْہُ مِنّا، وَسَلِّمْہُ لَنا فِی یُسْرٍ مِنْکَ وَعافِیَةٍ، إنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ۔

اسکو ہم سے پورا لے اور ہمارے لیے پورا فرما اپنی طرف سے آسانی و سہولت کے ساتھ بیشک تو ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے۔

?