• AA+ A++

یہ دعا پڑھے جو امام جعفر صادق ؑسے کتاب اقبال میں منقول ہے :

اَللّٰھُمَّ رَبَّ شَھْرِ رَمَضانَ، مُنَزِّلَ الْقُرْآنِ،

اے معبود: اے ماہ رمضان کے پروردگار اے قرآن کے اتارنے والے

ہٰذَا شَھْرُ رَمَضانَ الَّذِی أَنْزَلْتَ فِیہِ الْقُرْآنَ وَأَنْزَلْتَ فِیہِ آیاتٍ بَیِّناتٍ مِنَ الْھُدی وَالْفُرْقانِ

یہ ماہ رمضان ہے کہ جس میں تو نے قرآن کریم کو نازل کیا اور اس میں ہدایت کی روشن نشانیاں نازل کیں اور یہ حق وباطل کا فرق ہے

اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنا صِیامَہُ، وَأَعِنَّا عَلٰی قِیامِہِ۔

اے معبود! ہمیں اسکے روزے نصیب کر اور اس میں عبادت کرنے کی توفیق دے

اَللّٰھُمَّ سَلِّمْہُ لَنا، وَسَلِّمْنا فِیہِ، وَتَسَلَّمْہُ مِنَّا فِی یُسْرٍ مِنْکَ وَمُعافاةٍ،

اے معبود! ہمیں پورا مہینہ نصیب کر اور اس میں سلامتی عطا فرما اسے ہم سے اپنی دی ہوئی آسانی اور عافیت کے ساتھ قبول کر

وَاجْعَلْ فِیما تَقْضِی وَتُقَدِّرُ مِنَ الْاَمْرِ الْمَحْتُومِ وَفِیما تَفْرُقُ مِنَ الْاَمْرِ الْحَکِیمِ فِی لَیْلَةِ الْقَدْرِ مِنَ الْقَضاءِ الَّذِی لَا یُرَدُّ وَلَا یُبَدَّلُ

اور جن یقینی کاموں میں تیری بست وکشاد طے کی جاتی ہے اور جن پر حکمت معاملوں کے فیصلے تو شب قدر میں کرتا ہے اور وہ ایسے فیصلے ہیں کہ جن میں کوئی ردوبدل نہیں ہوتا

أَنْ تَکْتُبَنِی مِنْ حُجَّاجِ بَیْتِکَ الْحَرامِ، اَلْمَبْرُورِ حَجُّھُمُ، اَلْمَشْکُورِ سَعْیُھُمُ، اَلْمَغْفُورِ ذُنُوبُھُمُ، اَلْمُکَفَّرِ عَنْھُمْ سَیِّئاتُھُمْ،

ان کے ضمن میں مجھے اپنے بیت الحرام کعبہ کے ان حاجیوں میں لکھ دے کہ جن کا حج قبول ہے، ان کی کوشش پسندیدہ، ان کے گناہ بخشے ہوئے اور ان کی برائیاں مٹا دی گئی ہیں

وَاجْعَلْ فِیما تَقْضِی وَتُقَدِّرُ أَنْ تُطِیلَ لِی فِی عُمْرِی، وَتُوَسِّعَ عَلَیَّ مِنَ الرِّزْقِ الْحَلالِ۔

اور جن معاملوں کی تو بست وکشاد کرتا ہے ان مین میری عمر طویل کر دے اور میرے لیے رزق حلال میں کشادگی وفراخی قرار دے۔

?