• AA+ A++

یہ تسبیحات پڑھے جو اقبال میں بھی مذکور ہیں :

سُبْحانَ مَنْ یَعْلَمُ جَوارِحَ الْقُلُوبِ ،

پاک تر ہے وہ جو دلوں کے بھید جانتا ہے

سُبْحانَ مَنْ یُحْصِی عَدَدَ الذُّنُوبِ ،

پاک تر ہے وہ جو گناہوں کو شمار کرتا ہے

سُبْحانَ مَنْ لَا یَخْفیٰ عَلَیْہِ خافِیَۃٌ فِی السَّمَاواتِ وَالْاَرَضِینَ،

پاک تر ہے وہ جس پر آسمانوں اور زمینوں کی پنہائیاں مخفی اور اوجھل نہیں

سُبْحانَ الرَّبِّ الْوَدُودِ،

پاک تر ہے محبت کرنے والا پروردگار

سُبْحانَ الْفَرْدِ الْوِتْرِ،

پاک تر ہے وہ جو تنہا و یکتا ہے

سُبْحانَ الْعَظِیمِ الْاَعْظَمِ ۔

پاک تر ہے وہ جو بڑا ہے سب سے بڑا ہے

سُبْحانَ مَنْ لَا یَعْتَدِی عَلٰی أَھْلِ مَمْلَکَتِہِ ،

پاک تر ہے وہ جو اپنی حکومت میں رہنے والوں پر زیادتی نہیں کرتا

سُبْحانَ مَنْ لَا یُؤاخِذُ أَھْلَ الْاَرْضِ بِأَلْوانِ الْعَذابِ

پاک تر ہے وہ جو زمین پر رہنے والوں کو طرح طرح کا عذاب نہیں دیتا

سُبْحانَ الْحَنَّانِ الْمَنَّانِ،

پاک تر ہے وہ جو محبت والا احسان والا ہے

سُبْحانَ الرَّؤُوفِ الرَّحِیمِ

پاک تر ہے وہ جو مہربان رحم والا ہے

سُبْحانَ الْجَبّارِ الْجَوادِ

پاک تر ہے وہ جو غالب تر ہے بہت دینے والا

سُبْحانَ الْکَرِیمِ الْحَلِیمِ 

پاک تر ہے وہ جو بزرگی والا بردبار ہے

سُبْحانَ الْبَصِیرِ الْعَلِیمِ 

پاک تر ہے وہ جو دیکھنے والا جاننے والا ہے

سُبْحانَ الْبَصِیرِ الْواسِعِ 

پاک تر ہے وہ جو بصیرت و وسعت والا ہے

سُبْحانَ اللہِ عَلٰی إقْبالِ النَّهارِ 

پاک تر ہے اللہ دن کے نکل آنے پر

سُبْحانَ اللہِ عَلٰی إدْبارِ النَّهارِ

پاک تر ہے اللہ دن کے چھپ جانے پر

سُبْحانَ اللہِ عَلٰی إدْبارِ اللَّیْلِ وَ إقْبالِ النَّهارِ،

پاک تر ہے اللہ رات کے چلے جانے اور دن کے آجانے پر

وَلَہُ الْحَمْدُ وَالْمَجْدُ وَالْعَظَمَۃُ وَالْكِبْرِياءُ 

اسی کے لیے حمد بزرگی بڑائی اور بلندی ہے

مَعَ کُلِّ نَفَسٍ وَکُلِّ طَرْفَةِ عَیْنٍ وَکُلِّ لَمْحَةٍ سَبَقَ فِی عِلْمِہِ

ہر سانس کے ساتھ آنکھ جھپکنے کے ساتھ اور ہر گھڑی میں جو اس کے علم میں گزرچکی ہے

سُبْحانَکَ مِلْئَ مَا أَحْصیٰ کِتابُکَ

تیری ذات پاک ہے اس پر جو کچھ تیری کتاب میں شمار کیا گیا ہے

سُبْحانَکَ زِنَةَ عَرْشِکَ

تیری ذات پاک ہے تیرے عرش کے وزن کیساتھ

سُبْحانَکَ سُبْحانَکَ سُبْحانَکَ

تو پاک تر ہے تو پاک تر ہے تو پاک تر ہے

?