• AA+ A++

شیخ نے فرمایا ہے کہ سحری کے وقت یہ دعا بھی پڑھے:

یَا عُدَّتِی فِی کُرْبَتِی، وَیَا صاحِبِی فِی شِدَّتِی،

اے وقت مصیبت میری پونجی اے تنگی کے ہنگام میرے ہمدم

وَیَا وَلِیِّی فِی نِعْمَتِی وَیَا غایَتِی فِی رَغْبَتِی

اے نعمت دینے میں میرے سرپرست اور اے میری رغبت کے مرکز

أَنْتَ السّاتِرُ عَوْرَتِی وَالْمُؤْمِنُ رَوْعَتِی وَالْمُقِیلُ عَثْرَتِی فَاغْفِرْ لِی خَطِیئَتِی

تو ہی ہے میری برائی کو چھپانے والا خوف سے امن دینے والا میری خطا سے درگزر کرنے والا پس میرے گناہ بخش دے

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ خُشُوعَ الْاِیمانِ قَبْلَ خُشُوعِ الذُلِّ فِی النَّارِ،

اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں حالت ایمان میں زاری کا اس سے پہلے کہ میں جہنم کی ذلت میں پڑا فریاد کروں

یَا واحِدُ یَا أَحَدُ یَا صَمَدُ یَا مَنْ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُولَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَہُ کُفُواً أَحَدٌ،

اے یگانہ اے یکتا اے بے نیاز اے وہ جس نے نہ جنا اور نہ جنا گیا اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہوسکتا ہے

یَا مَنْ یُعْطِی مَنْ سَأَلَہُ تَحَنُّناً مِنْہُ وَرَحْمَةً،

اے وہ جو اپنی مہربانی اور رحمت سے ہر سائل کو عطا کرتا ہے

وَیَبْتَدِءُ بِالْخَیْرِ مَنْ لَمْ یَسْأَلْہُ تَفَضُّلاً مِنْہُ وَکَرَماً،

اور اپنے فضل وکرم سے اس کو بھی بھلائی سے نوازتا ہے جو سوال نہ کرے

بِکَرَمِکَ الدَّائِمِ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ

اپنے ہمیشگی والے کرم کے واسطے سے محمدؐ اور آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما

وَھَبْ لِی رَحْمَةً واسِعَةً جامِعَةً أَبْلُغُ بِها خَیْرَ الدُّنْیا وَالْآخِرَةِ ۔

اور مجھ کو ہر پہلو سے کشادہ رحمت سے بہرہ مند فرما کہ جس سے میں دنیا اور آخرت کی بہتری حاصل کرپاؤں

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْتَغْفِرُکَ لِما تُبْتُ إلَیْکَ مِنْہُ ثُمَّ عُدْتُ فِیہِ،

اے اللہ! میں اس فعل کی معافی چاہتا ہوں جس سے میں نے تیرے حضور توبہ کی اور اور پھر وہی فعل کر گزر

وَأَسْتَغْفِرُکَ لِکُلِّ خَیْرٍ أَرَدْتُ بِہِ وَجْھَکَ فَخالَطَنِی فِیہِ مَا لَیْسَ لَکَ۔

اور میں بخشش چاہتا ہوں اس عمل پر جو میں نے خاص تیرے لیے کرنے کا ارادہ کیا اور پھر اس میں تیرے غیر کو بھی شامل کرلیا

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ

اے معبود! حضرت محمدؐ اور آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما

وَاعْفُ عَنْ ظُلْمِی وَجُرْمِی بِحِلْمِکَ وَجُودِکَ یَا کَرِیمُ،

اور معاف کردے میری بے انصافی اور برائی کو اپنے حلم اور بخشش سے اے مہربان،

یَا مَنْ لَا یَخِیبُ سائِلُہُ، وَلَا یَنْفَدُ نائِلُہُ،

اے وہ جس کا سائل ناامید نہیں ہوتا اور جس کی عطا کم نہیں ہوتی

یَا مَنْ عَلا فَلا شَیْئَ فَوْقَہُ، وَدَنا فَلا شَیْئَ دُونَہُ،

اے وہ جو بلند ہے جس کے اوپر کوئی چیز نہیں اور اے قریب جس کے تحت کوئی چیز نہیں

صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ

حضرت محمدؐ اور آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما

وَارْحَمْنِی یَا فالِقَ الْبَحْرِ لِمُوسیٰ،

اور رحم فرما مجھ پر اے موسیٰؑ کے لیے دریا کو چیر دینے والے

اَللَّیْلَةَ اللَّیْلَةَ اللَّیْلَةَ، اَلسّاعَةَ السّاعَةَ السّاعَةَ۔

رحم کر اسی رات، اسی رات، اسی رات، اسی گھڑی، اسی گھڑی، اسی گھڑی

اَللّٰھُمَّ طَهِّرْ قَلْبِی مِنَ النِّفاقِ، وَعَمَلِی مِنَ الرِّیاءِ، وَ لِسانِی مِنَ الکَذِبِ، وَعَیْنِی مِنَ الْخِیانَةِ، فَإنَّکَ تَعْلَمُ خائِنَةَ الْاَعْیُنِ وَمَا تُخْفِی الصُّدُورُ،

اے معبود! پاک کردے میرے دل کو نفاق سے میرے عمل کو دکھاوے سے میری زبان کو جھوٹ بولنے سے اور میری آنکھ کو بری نظر خیانت سے کیونکہ تو جانتا ہے آنکھوں کی خیانت اور دل میں پوشیدہ باتوں کو

یَا رَبِّ هٰذَا مَقامُ الْعائِذِ بِکَ مِنَ النَّارِ،

اے پالنے والے یہ ہے جہنم سے تیری پناہ مانگنے والے کا مقام

 هٰذَا مَقامُ الْمُسْتَجِیرِ بِکَ مِنَ النَّارِ

یہ ہے دوزخ سے تیری امان چاہنے والے کا مقام،

 هٰذَا مَقامُ الْمُسْتَغِیثِ بِکَ مِنَ النَّارِ

یہ ہے آگ سے بچنے میں تیری مدد کے طلب گار کا مقام،

 هٰذَا مَقامُ الْهارِبِ إلَیْکَ مِنَ النَّارِ

یہ ہے آگ سے تیری طرف بھاگ آنے والے کا مقام،

هٰذَا مَقامُ مَنْ یَبُوءُ لَکَ بِخَطِیئَتِہِ، وَیَعْتَرِفُ بِذَنْبِہِ، وَیَتُوبُ إلٰی رَبِّہِ

یہ خطاؤں کا بار لے کر تیرے پاس آنے والے اپنے گناہوں کا اقرار کرنے والے اور اپنے رب کی طرف لوٹنے والے کا مقام،

هٰذَا مَقامُ الْبائِسِ الْفَقِیرِ،

یہ ہے بے چارہ و نادار کامقام

هٰذَا مَقامُ الْخائِفِ الْمُسْتَجِیرِ

یہ ہے ڈرنے والے پناہ لینے والے کا مقام

هٰذَا مَقام الْمَحْزُون الْمَکْرُوبِ

یہ ہے غم کے ستائے ہوئے مصیبت کے مارے ہوئے کا مقام،

هٰذَا مَقامُ الْمَغْمُومِ الْمَھْمُوم

یہ ہے رنجیدہ و پریشان کا مقام،

هٰذَا مَقامُ الْغَرِیبِ الْغَرِیقِ

یہ ہے بے کس غرق شدہ کا مقام،

هٰذَا مَقامُ الْمُسْتَوْحِشِ الْفَرِقِ

یہ ہے ڈرتے کانپتے ہوئے کا مقام،

هٰذَا مَقامُ مَنْ لَا یَجِدُ لِذَنْبِہِ غافِراً غَیْرَکَ

یہ ہے اس کا مقام جس کے گناہ کا بخشنے والا تیرے سوا کوئی نہیں

وَلَالِضَعْفِہِ مُقَوِیّاً إلَّا أَنْتَ

نہ تیرے سوا کوئی اس کی کمزوری کو طاقت میں بدلنے والا ہے

وَلَا لِھَمِّہِ مُفَرِّجاً سِواکَ

اور نہ تیرے سوا کوئی اسکی پریشانی دور کرنیوالا ہے

یَا اللہُ یَا کَرِیمُ

اے اللہ اے کرم کرنیوالے!

لَاتُحْرِقْ وَجْھِی بِالنَّارِ بَعْدَ سُجُودِی لَکَ وَتَعْفِیرِی بِغَیرِ مَنٍّ مِنِّی عَلَیْکَ

میرے چہرے کو آگ میں نہ جلا جبکہ میں تیرے آگے سجدہ ریز ہوا اور اپنا چہرہ خاک پر رکھا کہ اس میں تجھ پر میرا احسان نہیں

بَلْ لَکَ الْحَمْدُ وَالْمَنُّ وَالتَّفَضُّلُ عَلَیَّ،

بلکہ تیرے لیے حمد ہے اور تیرا ہی مجھ پر فضل و احسان ہے

ارْحَمْ أَیْ رَبِّ أَیْ رَبِّ أَیْ رَبِّ

رحم فرما اے پا لنے والے اے پالنے والے اے پالنے والے

جب تک سانس نہ ٹوٹے کہے جائے اور پھر کہے:

ضَعْفِی، وَقِلَّةَ حِیلَتِی، وَرِقَّةَ جِلْدِی، وَتَبَدُّدَ أَوْصالِی، وَتَناثُرَ لَحْمِی وَجِسْمِی وَجَسَدِی، وَوَحْدَتِی وَ وَحْشَتِی فِی قَبْرِی وَجَزَعِی مِنْ صَغِیرِ الْبَلاء،

میری کمزوری میری بے چارگی میرے پوست کی نرمی میرے جوڑوں کے ٹوٹنے اور میرے گوشت میرے بدن اور میرے ڈھانچے کے ٹوٹ گرنے اور قبر میں میری تنہائی و گبھراہٹ اور چھوٹی سختی پر میری بلبلایت میں مجھ پر رحم فرما

أَسْأَلُکَ یَا رَبّ قُرَّةَ الْعَیْنِ وَالاغْتِباطَ یَوْمَ الْحَسْرَةِ وَالنَّدامَةِ،

اے پالنے والے! میں افسوس اور شرمندگی کے دن میں تجھ سے خنکی چشم اور قابل رشک ہونے کا سوال کرتا ہوں

بَیِّضْ وَجْھِی یَا رَبِّ یَوْمَ تَسْوَدُّ الْوُجُوہُ،

اے پروردگار! جس دن چہرے سیاہ ہوں گے میرا چہرہ روشن فرما

آمِنِّی مِنَ الْفَزَعِ الْاَکْبَرِ،

مجھے قیامت میں بڑے غم سے امن میں رکھ

أَسْأَلُکَ الْبُشْریٰ یَوْمَ تُقَلَّبُ الْقُلُوبُ وَالْاَبْصارُ، وَالْبُشْریٰ عِنْدَ فِراقِ الدُّنْیا

میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ جس دن دل اور آنکھیں تہ و بالا ہوں مجھے اچھی خبر دے اور دنیا سے جاتے وقت بھی اچھی خبر دے

اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِی أَرْجُوہُ عَوْناً لِی فِی حَیاتِی وَٲُعِدُّہُ ذُخْراً لِیَوْمِ فاقَتِی۔

حمد اس خدا کیلئے ہے جس سے زندگی میں مدد کا امیدوار ہوں اور حاجت کے دن وہ میر اسرمایہ ہے

اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِی أَدْعُوہُ وَلَا أَدْعُو غَیْرَہُ وَلَوْ دَعَوْتُ غَیْرَہُ لَخَیَّبَ دُعائِی۔

حمد اس خدا کے لیے ہے جسے پکارتا ہوں اور اس کے غیر کو نہیں پکارتا اگر اس کے غیر کو پکاروں تو میری دعا ضائع ہوجائے

اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِی أَرْجُوہُ وَلَا أَرْجُو غَیْرَہُ، وَلَوْ رَجَوْتُ غَیْرَہُ لَاَخْلَفَ رَجائِی

حمد اس خدا کے لیے ہے جس سے امید رکھتا ہوں اور اس کے غیر سے امید نہیں رکھتا اگر اس کے غیر سے امید رکھوں تو وہ پوری نہیں ہوگی

اَلْحَمْدُ لِلہِ الْمُنْعِمِ الْمُحْسِنِ الْمُجْمِلِ الْمُفْضِلِ، ذِی الْجَلالِ وَالْاِکْرامِ،

حمد ہے اللہ کے لیے جو نعمت دینے والا، بھلائی کرنے والا، سدھارنے والا، بڑھانے والا، بڑے مرتبے اور بڑی عزت والا

وَ لِیُّ کُلِّ نِعْمَةٍ، وَصاحِبُ کُلِّ حَسَنَةٍ، وَمُنْتَهىٰ کُلِّ رَغْبَةٍ، وَقاضِی کُلِّ حاجَةٍ۔

ہر نعمت کا مالک ہر اچھائی کا حامل ہر رغبت کی انتہا اور سبھی حاجتیں پوری کرنے والا ہے

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ،

اے معبود! محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت نازل فرما

وَارْزُقْنِی الْیَقِینَ وَحُسْنَ الظَّنِّ بِکَ،

اور مجھ کو توفیق دے کہ تجھ پر یقین اور تیرے بارے میں اچھا گمان رکھوں

وَأَثْبِتْ رَجائَکَ فِی قَلْبِی،وَاقْطَعْ رَجائِی عَمَّنْ سِواکَ

میرے دل میں اپنی امید نقش کردے اور سوائے تیرے ہر ایک سے میری امید کٹ جائے

حَتّٰی لَا أَرْجُوَ غَیْرَکَ وَلَا أَثِقَ إلَّا بِکَ،

یہاں تک کہ تیرے غیر سے امید نہ لگاؤں سوائے تیرے کسی پر بھروسہ نہ کروں

یَا لَطِیفاً لِما تَشاءُ، اُلْطُفْ لِی فِی جَمِیعِ أَحْوالِی بِما تُحِبُّ وَتَرْضیٰ،

اے جس پر چاہے مہربانی کرنے والے مجھ پر مہربانی فرما میرے تمام حالات پر جسے تو پسند کرے اور جس پر تو راضی ہو

یَا رَبِّ إنِّی ضَعِیفٌ عَلَی النَّارِ فَلا تُعَذِّبْنِی بِالنَّارِ،

اے پالنے والے میں دوزخ کی آگ سے کمزور ہوں پس تو مجھے آگ کا عذاب نہ دے

یَا رَبِّ ارْحَمْ دُعائِی وَ تَضَرُّعِی وَ خَوْفِی وَذُلِّی وَ مَسْکَنَتِی وَ تَعْوِیذِی وَ تَلْوِیذِی،

اے پروردگار! میری دعا میری فریاد میرے خوف میری پستی میری بے چارگی میری پناہ طلبی اور آستاں بوسی پر رحم فرما

یَا رَبِّ إنِّی ضَعِیفٌ عَنْ طَلَبِ الدُّنْیا وَأَنْتَ واسِعٌ کَرِیمٌ

اے پالنے والے! میں دنیا کی طلب میں بہت ہی ناتواں ہوں اور تو وسعت والا عطا کرنیوالا ہے

أَسْأَلُکَ یَا رَبِّ بِقُوَّتِکَ عَلٰی ذٰلِکَ وَقُدْرَتِکَ عَلَیْہِ وَغِناکَ عَنْہُ، وَحاجَتِی إلَیْہِ،

میں تجھ سے سوال کرتا ہو ں اے پروردگار کہ تو اس پر حاوی اور اس پر قابو رکھتا ہے اور تو دنیا سے بے نیاز اور میں اس کی حاجت رکھتا ہوں

أَنْ تَرْزُقَنِی فِی عامِیهٰذَا وَشَهْرِى هٰذَا وَيَوْمِى هٰذَا وَساعَتِى هٰذِهِ رِزْقاً تُغْنِینِی بِہِ عَنْ تَکَلُّفِ مَا فِی أَیْدِی النّاسِ مِنْ رِزْقِکَ الْحَلالِ الطَّیِّبِ،

سوالی ہوں کہ مجھے دے اسی سال میں اسی مہینے میں اور آج کے دن میں اور اسی گھڑی وہ رزق جو مجھے اس سے بے پروا کردے جو دوسرے لوگوں کے ہاتھوں میں ہے اور تو اپنے حلال و پاک رزق میں سے مجھے دے

أَیْ رَبِّ مِنْکَ أَطْلُبُ، وَ إلَیْکَ أَرْغَبُ، وَ إیّاکَ أَرْجُو، وَأَنْتَ أَھْلُ ذٰلِکَ

اے پروردگار! تجھ سے مانگتاہوں تیری طرف توجہ کرتا ہوں اور تجھی سے امید رکھتا ہوں کہ تو ہی اس لائق ہے

لَا أَرْجُو غَیْرَکَ وَلَا أَثِقُ إلَّا بِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ،

میں تیرے غیر سے امید نہیں رکھتا اور بس تجھ پربھروسہ کرتا ہوں اے سب سے زیادہ رحم والے

أَیْ رَبِّ ظَلَمْتُ نَفْسِی فَاغْفِرْ لِی وَ ارْحَمْنِی وَعافِنِی

اے پالنے والے! میں نے اپنے آپ پر ظلم کیا پس مجھے بخش دے مجھ پر رحم فرما اور آسائش دے

یَا سامِعَ کُلِّ صَوْتٍ، وَیَا جامِعَ کُلِّ فَوْتٍ، وَیَا بارِیَٔ النُّفُوسِ بَعْدَ الْمَوْتِ،

اے سب آوازوں کے سننے والے اے سب مردوں کو اکٹھا کرنے والے اور موت کے بعد نفسوں کو دوبارہ زندہ کرنے والے

یَا مَنْ لَا تَغْشاہُ الظُّلُماتُ، وَلا تَشْتَبِہُ عَلَیْہِ الْاَصْواتُ وَلَا یَشْغَلُہُ شَیْئٌ عَنْ شَیْئٍ،

اے وہ ذات جسے تاریکیاں ڈھانپ نہیں سکتیں جسے طرح طرح کی آوازوں میں غلطی نہیں لگ سکتی اور جسے ایک چیز دوسری سے بے خبر نہیں کرپاتی

أَعْطِ مُحَمَّداً صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ أَفْضَلَ مَا سَأَلَکَ، وَأَفْضَلَ مَا سُئِلْتَ لَہ، وَأَفْضَلَ مَا أَنْتَ مَسْؤُولٌ لَہُ إلی یَوْمِ الْقِیامَةِ،

تو حضرت محمد کو اس سے بہتر انعام دے جس کا تجھ سے سوال کیا ہے اس سے بہتر جو تجھ سے مانگا گیا اور اس سے بہتر جس کا تجھ سے سوال ہوسکتا ہے آج سے قیامت کے دن تک

وَھَبْ لِیَ الْعافِیَةَ حَتّٰی تُھَنِّیَنِی الْمَعِیشَةَ

اور مجھے ایسی آسائش دے جس سے میری زندگی خوشگوار ہوجائے

وَاخْتِمْ لِی بِخَیْرٍ حَتّٰی لَا تَضُرَّنِی الذُّنُوبُ

اور میرا انجام بخیر فرما تاکہ گناہ مجھے تنگی میں نہ ڈال سکیں

اَللّٰھُمَّ رَضِّنِی بِما قَسَمْتَ لِی حَتّٰی لَا أَسْأَلَ أَحَداً شَیْئاً۔

اے معبود! مجھے اس پر راضی کردے جو تو نے مجھے دیا تا کہ میں کسی سے کوئی چیز مانگنے کو آمادہ نہ ہوں

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ

اے معبود! محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت نازل فرما

وَافْتَحْ لِی خَزائِنَ رَحْمَتِکَ ،

اور میرے لیے اپنی رحمت کے خزانے کھول دے

وَارْحَمْنِی رَحْمَةً لَا تُعَذِّبُنِی بَعْدَها أَبَداً فِی الدُّنْیا وَ الْآخِرَةِ،

اور اپنی مہربانی سے مجھ پر رحم فرما کہ اس کے بعد مجھ پر دنیا اور آخرت میں کوئی عذاب نہ آئے

وَارْزُقْنِی مِنْ فَضْلِکَ الْواسِعِ رِزْقاً حَلالاً طَیِّباً لَا تُفْقِرُنِی إلٰی أَحَدٍ بَعْدَہُ سِواکَ،

اور مجھے اپنے کشادہ فضل سے حلال اور پاکیزہ رزق عطا فرما کہ اس کے بعد میں تیرے سوا کسی اور کا محتاج نہ رہوں

تَزِیدُنِی بِذٰلِکَ شُکْراً، وَ إلَیْکَ فاقَةً وَفَقْراً، وَبِکَ عَمَّنْ سِواکَ غِنیً وَتَعَفُّفاً،

اور مجھے اس پر بہت زیادہ شکر ادا کرنے کی توفیق دے اور اپنا ہی محتاج بنائے رکھ اس میں تیرے غیر سے بے نیاز اور الگ رہوں

یَا مُحْسِنُ یَا مُجْمِلُ، یَا مُنْعِمُ یَا مُفْضِلُ، یَا مَلِیکُ یَا مُقْتَدِرُ

اے احسان کرنے والے، اے سنوارنے والے، اے نعمت دینے والے، اے بڑھانے والے، اے بادشاہ، اے صاحب قدرت،

صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ

محمدؐ وآل محمدؐ پر رحمت فرما

وَاکْفِنِی الْمُھِمَّ کُلَّہُ وَاقْضِ لِی بِالْحُسْنیٰ،

اور مشکل کاموں میں میری مدد فرما میرے حق میں بہتر حکم جاری کر

وَبارِکْ لِی فِی جَمِیعِ ٲُمُورِی وَاقْضِ لِی جَمِیعَ حَوائِجِی۔

میرے تمام معاملوں میں امن و برکت دے اور میری سبھی ضرورتیں پوری فرماتا رہ

اَللّٰھُمَّ یَسِّرْ لِی مَا أَخافُ تَعْسِیرَہُ فَإنَّ تَیْسِیرَ مَا أَخافُ تَعْسِیرَہُ عَلَیْکَ سَھْلٌ یَسِیرٌ،

اے معبود! جس تنگی سے میں ڈرتا ہوں اس میں فراخی دینا تجھ پرآسان اور سہل تر ہی

وَسَهِّلْ لِی مَا أَخافُ حُزُونَتَہُ،

اور جس کٹھن سے میں ڈرتا ہوں وہ مجھ پر آسان کردے

وَنَفِّسْ عَنِّی مَا أَخافُ ضِیقَہُ وَکُفَّ عَنِّی مَا أَخافُ ھَمَّہُ

اور جس تنگی کا مجھے خوف وہ مجھ سے دور فرما جس معاملے میں پریشان ہوں اس میں میری حمایت کر

وَاصْرِفْ عَنِّی مَا أَخافُ بَلِیَّتَہُ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ،

اور جس مصیبت کا مجھے خوف ہے اسے ٹال دے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے

اَللّٰھُمَّ امْلَأْ قَلْبِی حُبّاً لَکَ، وَخَشْیَةً مِنْکَ وَتَصْدِیقاً لَکَ وَ إیماناً بِکَ وَفَرَقاً مِنْکَ وَشَوْقاً إلَیْکَ یَا ذَا الْجَلالِ وَالْاِکْرامِ۔

اے اللہ! میرے دل کو اپنی محبت اپنے خوف اپنی تصدیق اپنے ایمان اپنے ڈر اور اپنے شوق سے بھردے اے بڑی شان و عزت والے

اَللّٰھُمَّ إنَّ لَکَ حُقُوقاً فَتَصَدَّقْ بِها عَلَیَّ،

اے معبود!تیرے جو حقوق ہیں ان کو مجھ پر صدقہ کردے

وَ لِلنَّاسِ قِبَلِی تَبِعاتٌ فَتَحَمَّلْها عَنِّی،

لوگوں کے جو حق مجھ پر ہیں ان میں تو میرا ضامن بن جا

وَقَدْ أَوْجَبْتَ لِکُلِّ ضَیْفٍ قِریً

اور تو نے ہر مہمان کی مدارات کا حکم دے رکھا ہے

وَأَنَا ضَیْفُکَ فَاجْعَلْ قِرایَ اللَّیْلَةَ الْجَنَّةَ، یَا وَهّابَ الْجَنَّةِ، یَا وَهّابَ الْمَغْفِرَةِ،

جب کہ اس وقت میں تیرا مہمان ہوں اس مہمانی میں آج رات مجھے جنت عطا کرنے والے اے معافی عطا کرنے والے

وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إلَّا بِکَ۔

اور نہیں کوئی طاقت و قوت مگر وہی جو تجھ سے ہے۔

?