• AA+ A++

امام جعفر صادق ؑسے روایت ہے کہ ہر رات یہ دعا پڑھے :

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ أَنْ تَجْعَلَ فِیما تَقْضِی وَتُقَدِّرُ مِنَ الْاَمْرِ الْمَحْتُومِ فِی الْاَمْرِ الْحَکِیمِ مِنَ الْقَضاءِ الَّذِی لَا یُرَدُّ وَلَا یُبَدَّلُ

اے معبود ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو اپنی قضاءو قدر میں محکم امور سے متعلق جو یقینی فیصلے کرتا ہے جو تیری وہ قضاءہے کہ جس میں کسی بھی طرح کی تبدیلی اور پلٹ نہیں ہوتی

أَنْ تَکْتُبَنِی مِنْ حُجَّاجِ بَیْتِکَ الْحَرامِ،

اس میں میرا نام اپنے بیت الحرام (کعبہ) کے حاجیوں میں لکھ دے

اَلْمَبْرُورِ حَجُّھُمُ، اَلْمَشْکُورِ سَعْیُھُمُ،

کہ جن کا حج تجھے منظور ہے ان کی سعی قبول ہے

اَلْمَغْفُورِ ذُنُوبُھُمُ، اَلْمُکَفَّرِ عَنْ سَیِّئاتِھِمْ،

ان کے گناہ بخشے گئے ہیں اور ان کی خطائیں مٹا دی گئی ہیں

وَأَنْ تَجْعَلَ فِیما تَقْضِی وَتُقَدِّرُ أَنْ تُطِیلَ عُمْرِی فِی خَیْرٍ وَعافِیَةٍ،

نیز اپنی قضاءو قدر میں میری عمر طویل قرار دے جس میں بھلائی اور امن ہو

وَتُوَسِّعَ فی رِزْقِی وَتَجْعَلَنِی مِمَّنْ تَنْتَصِرُ بِہِ لِدِینِکَ

میری روزی میں فراخی دے اور مجھے ان لوگوں میں قرار دے جن کے ذریعے تو اپنے دین کی مدد کرتا ہے

وَلَاتَسْتَبْدِلْ بِی غَیْرِی ۔

اور میری جگہ کسی اور کو نہ دے ۔

?