• AA+ A++

سید نے روایت کی ہے کہ جو شخص ماہ رمضان کی ہر رات یہ دعا پڑھے تو اس کے چالیس سال کے گناہ معاف ہوجائیں گے وہ دعا یہ ہے:

اَللّٰھُمَّ رَبَّ شَھْرِ رَمْضانَ اَلَّذِی أَنْزَلْتَ فِیہِ الْقُرْآنَ

اے اللہ! اے ماہ رمضان کے پروردگار کہ جس میں تو نے قرآن کریم نازل فرمایا

وَافْتَرَضْتَ عَلٰی عِبادِکَ فِیہِ الصِّیامَ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ

اور اپنے بندوں پر اس ماہ میں روزے رکھنا فرض کیے محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما

وَارْزُقْنِی حَجَّ بَیْتِکَ الْحَرامِ، فِی عامِی ھٰذَا وَفِی کُلِّ عامٍ،

اور مجھے اسی سال اپنے بیت الحرام (کعبہ) کا حج نصیب فرما اور آئندہ سالوں میں بھی

وَاغْفِر لِی تِلْکَ الذُّنُوبَ الْعِظامَ فَإنَّہُ لَایَغْفِرُها غَیْرُکَ یَا رَحْمٰنُ یَا عَلَّامُ ۔

اور میرے اب تک کے تمام گناہان کبیرہ معاف کردے کیونکہ سوائے تیرے انہیں کوئی معاف نہیں کرسکتا اے زیادہ رحم والے اے زیادہ علم والے۔

ہر رات یہ دعا پڑھے :

اَللّٰھُمَّ بِرَحْمَتِکَ فِی الصَّالِحِینَ فَأَدْخِلْنا وَفِی عِلِّیِّینَ فَارْفَعْنا

اے معبود ! اپنی رحمت سے ہمیں نیکوکاروں میں داخل فرما جنت علیین میں ہمارے درجے بلند فرما

وَبِکَأْسٍ مِنْ مَعِینٍ مِنْ عَیْنٍ سَلْسَبِیلٍ فَاسْقِنا

ہمیں چشمہ سلسبیل کے خوشگوار جام سے سیراب فرما

وَمِنَ الْحُورِ الْعِینِ بِرَحْمَتِکَ فَزَوِّجْنا،

اپنی مہربانی سے حوران جنت کو ہماری بیویاں بنا

وَمِنَ الْوِلْدانِ الْمُخَلَّدِینَ کَأَنَّھُمْ لُؤْلُؤٌ مَکْنُونٌ فَأَخْدِمْنا

اور ہمیشہ جوان رہنے والے لڑکے جو گویا چھپے موتی ہیں انہیں ہماری خدمت پر لگا

وَمِنْ ثِمارِ الْجَنَّةِ وَلُحُومِ الطَّیْرِ فَأَطْعِمْنا

جنت کے میوے اور وہاں کے پرندوں کا گوشت ہمیں کھلا

وَمِنْ ثِیابِ السُّنْدُسِ وَالْحَرِیرِ وَالْاِسْتَبْرَقِ فَأَلْبِسْنا

اور ہمیں سندس ابریشم اور چمکیلے کپڑوں کے بنے ہوئے لباس پہنا

وَلَیْلَةَ الْقَدْرِ وَحَجَّ بَیْتِکَ الْحَرامِ وَ قَتْلاً فِی سَبِیلِکَ فَوَفِّقْ لَنا

ہمیں شب قدر عطا کر اپنے بیت اللہ (کعبہ) کے حج کی توفیق دے اور اپنی راہ میں شہادت نصیب کر دے

وَصالِحَ الدُّعاءِ وَالْمَسْأَلَةِ فَاسْتَجِبْ لَنا،

ہماری نیک دعاؤں اور اچھی حاجتوں کو پورا فرما دے

وَ إذا جَمَعْتَ الْاَوَّلِینَ وَالْآخِرِینَ یَوْمَ الْقِیامَةِ فَارْحَمْنا

اور جب قیامت کے روز تو اگلے پچھلوں کو اکٹھا کرے تو ہم پر رحم فرما

وَبَرائَةً مِنَ النَّارِ فَاکْتُبْ لَنا وَفِی جَھَنَّمَ فَلا تَغُلَّنا

ہمارے لئے جہنم سے خلاصی لازمی کردے اور ہمیں اس میں نہ ڈال

وَفِی عَذابِکَ وَھَوانِکَ فَلا تَبْتَلِنا،

ہمیں اپنے عذاب اور ذلت میں نہ پھنسا

وَمِنَ الزَّقُّومِ وَالضَّرِیعِ فَلا تُطْعِمْنا

اور ہمیں تھوہر اور زہریلی گھاس نہ کھلا

وَمَعَ الشَّیاطِینِ فَلا تَجْعَلْنا وَفِی النَّارِ عَلٰی وُجُوھِنا فَلا تَکْبُبْنا،

اور ہمیں شیطانوں کا ہم نشین نہ بنا اور جہنم میں ہمیں چہروں کے بل نہ لٹکا

وَمِنْ ثِیابِ النَّارِ وَسَرابِیلِ الْقَطِرانِ فَلا تُلْبِسْنا

ہمیں آتشی کپڑے اور قطران کے پیراہن نہ پہنا

وَمِنْ کُلِّ سُوءٍ یَا لَا إلٰہَ إلَّا أَنْتَ بِحَقِّ لَا إلٰہَ إلَّا أَنْتَ فَنَجِّنا۔

اور اے وہ کہ نہیں کوئی معبود مگر تو ہی ہے نہیں کوئی معبود مگر تو ہے کے واسطے ہمیں بچا۔

انیس الصالحین میں ہے کہ ماہ رمضان کی ہر رات یہ دعا پڑھے :

أَعُوذُ بِجَلالِ وَجْھِکَ الْکَرِیمِ، أَنْ یَنْقَضِیَ عَنِّی شَھْرُ رَمَضانَ أَوْ یَطْلُعَ الْفَجْرُ مِنْ لَیْلَتِی هٰذِہِ وَلَکَ قِبَلِی تَبِعَۃٌ أَوْ ذَنْبٌ تُعَذِّبُنِی عَلَیْہِ ۔

میں تیری ذات کریم کی جلالت کے ذریعے پناہ چاہتا ہوں اس سے کہ میرا ماہ رمضان گزر جائے یا میری آج کی رات کے بعد اگلی صبح طلوع ہو جائے اور میرے لئے کوئی سزا باقی ہو جس پر تو مجھے عذاب کرے ۔

?