• AA+ A++

بلد الامین و مصباح میں شیخ کفعمی نے سید بن باقی سے نقل کیا ہے کہ جو شخص ماہ رمضان کے شب وروز میں یہ دعا پڑھے تو اللہ اسکے چالیس سال کے گناہ معاف کردیگا اور وہ یہ دعا ہے:

اَللّٰھُمَّ رَبَّ شَھْرِ رَمَضانَ الَّذِی أَنْزَلْتَ فِیہِ الْقُرْآنَ، وَافْتَرَضْتَ عَلٰی عِبادِکَ فِیہِ الصِّیامَ،

اے معبود ! اے ماہ رمضان کے پروردگار کہ جس میں تو نے قرآن نازل کیا اور تونے اپنے بندوں پر اس کے روزے فرض کیئے

اُرْزُقْنِی حَجَّ بَیْتِکَ الْحَرامِ فِی هٰذَا الْعامِ وَفِی کُلِّ عامٍ،

کہ مجھے اپنے بیت الحرام کعبہ کا حج نصیب فرما اس سال میں اور آئیندہ سالوں میں

وَاغْفِرْ لِیَ الذُّنُوبَ الْعِظامَ فَإنَّہُ لَا یَغْفِرُهَا غَیْرُکَ یَا ذَا الْجَلالِ وَالْاِکْرامِ ۔

اور میرے بڑے بڑے گناہ بخش دے کیونکہ تیرے سوا کوئی انہیں نہیں بخش سکتا اے جلالت اور برزگیوں والے۔

?