• AA+ A++

روایت میں ہے کہ ماہ رمضان کی ہر رات کی نافلہ نماز میں سورہ ’’انا فتحنا‘‘ پڑھے تو وہ اس سال میں ہر بلا سے محفوظ رہے گا۔

روایت ہے کہ ماہ رمضان کے نافلہ کی ہر دو رکعت کے بعد یہ پڑھے:

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِیما تَقْضِی وَتُقَدِّرُ مِنَ الْاَمْرِ الْمَحْتُومِ، وَفِیما تَفْرُقُ مِنَ الْاَمْرِ الْحَکِیمِ فِی لَیْلَةِ الْقَدْرِ

اے معبود تو قضاء و قدر میں جن یقینی امور کو طے فرماتا ہے اور محکم فیصلے کرتا ہے اور شب قدر میں جو پر حکمت حکم جاری کرتا ہے

أَنْ تَجْعَلَنِی مِنْ حُجَّاجِ بَیْتِکَ الْحَرامِ، اَلْمَبْرُورِ حَجُّھُمُ، اَلْمَشْکُورِ سَعْیُھُمُ، اَلْمَغْفُورِ ذُنُوبُھُمْ،

ان میں مجھے اپنے بیت الحرام کعبہ کے ایسے حاجیوں میں سے قرار دے کہ جن کا حج تیرے ہاں مقبول ہے، جن کی سعی پسندیدہ ہوئی، جن کے گناہ بخش دیئے گئے

وَأَسْأَلُکَ أَنْ تُطِیلَ عُمْرِی فِی طاعَتِکَ،

اور تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میری عمر دراز کر جو تیری بندگی میں گزرے

وَتُوَسِّعَ لِی فِی رِزْقِی، یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ ۔

اور میرے رزق میں فراخی فرما اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

?