• AA+ A++

سید ابن طاؤس نے امام جعفر صادقؑ اور امام موسیٰ کاظم ؑسے روایت کی ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ پورے رمضان میں ہر فریضہ نماز کے بعد یہ دعا پڑھے:

اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِیْ حَجَّ بَیْتِکَ الْحَرامِ فِی عامِی ہٰذَا وَفِی کُلِّ عامٍ مَا أَبْقَیْتَنِی فِی یُسْرٍ مِنْکَ وَعافِیَةٍ وَسَعَةِ رِزْقٍ

اے معبود! اس سال اور آئندہ پوری زندگی مجھے اپنے بیت الحرام (کعبہ) کے حج کی توفیق فرما جب تک تو مجھے زندہ رکھے اپنی طرف سے آسانی ، آرام اور وسعت رزق نصیب فرما

وَلَا تُخْلِنِی مِنْ تِلْکَ الْمَواقِفِ الْکَرِیمَةِ وَالْمَشاھِدِ الشَّرِیفَةِ وَزِیارَةِ قَبْرِ نَبِیِّکَ صَلَواتُکَ عَلَیْہِ وَ آلِہِ، وَفِی جَمِیعِ حَوائِجِ الدُّنْیا وَ الْآخِرَةِ فَکُنْ لِی

مجھے ان بزرگی و کرامت والے مقامات اور مقدس پاکیزہ مزارات اور اپنے نبیؐ کریم کے سبز گنبد کی زیارت کرنے سے محروم نہ رکھ ان پر اور ان کی آل پر تیری رحمت ہو اور دنیا و آخرت سے متعلق میری تمام حاجات پوری فرما دے

اَللّٰھُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ فِیما تَقْضِی وَتُقَدِّرُ مِنَ الْاَمْرِ الْمَحْتُومِ فِی لَیْلَةِ الْقَدْرِ مِنَ الْقَضاءِ الَّذِی لا یُرَدُّ وَلَا یُبَدَّلُ

اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ شب قدر میں تو جو یقینی امور طے فرماتا ہے اور جو محکم فیصلے کرتا ہے کہ جن میں کسی قسم کی رد و بدل نہیں ہوتی

أَنْ تَکْتُبَنِی مِنْ حُجَّاجِ بَیْتِکَ الْحَرامِ، اَلْمَبْرُورِ حَجُّھُمُ، اَلْمَشْکُورِ سَعْیُھُمُ، اَلْمَغْفُورِ ذُنُوبُھُمُ، اَلْمُکَفَّرِ عَنْھُمْ سَیِّئاتُھُمْ،

ان میں میرا نام اپنے بیت اللہ (کعبہ) کا حج کرنے والوں میں لکھ دے کہ جن کا حج تمہیں منظور ہے اور ان کی سعی مقبول ہے ان کے گناہ بخشے گئے اور ان کی خطائیں مٹا دی گئیں ہیں

وَاجْعَلْ فِیما تَقْضِی وَتُقَدِّرُ أَنْ تُطِیلَ عُمْرِی وَتُوَسِّعَ عَلَیَّ رِزْقِی، وَتُؤَدِّیَ عَنِّی أَمانَتِی وَدَیْنِی، آمِینَ رَبَّ الْعالَمِینَ

اور اپنی قضا و قدر میں میری عمر طولانی میری روزی و رزق کشادہ فرما اور مجھے ہر امانت اور ہر قرض ادا کرنے کی توفیق دے ایسا ہی ہو اے جہانوں کے پالنے والے۔

اور نماز کے بعد یہ کہے:

یَا عَلِیُّ یَا عَظِیمُ، یَا غَفُورُ یَا رَحِیمُ ، أَنْتَ الرَّبُّ الْعَظِیمُ الَّذِی لَیْسَ کَمِثْلِہِ شَیْئٌ وَھُوَ السَّمِیعُ الْبَصِیرُ

اے بلند تر اے بزرگی والے اے بخشنے والے اے مہربان تو ہی بڑائی والا پروردگار ہے کہ جس جیسی کوئی چیز نہیں اور وہ سننے دیکھنے والا ہے

وَھٰذَا شَھْرٌ عَظَّمْتَہُ وَکَرَّمْتَہُ وَشَرَّفْتَہُ وَفَضَّلْتَہُ عَلَی الشُّھُورِ،

اور یہ وہ مہینہ ہے جسے تونے بزرگی دی عزت عطا کی بلندی بخشی اور سبھی مہینوں پر فضیلت عنایت کی ہے

وَھُوَ الشَّھْرُ الَّذِی فَرَضْتَ صِیامَہُ عَلَیَّ

اور یہ وہ مہینہ ہے جس کے روزے تونے مجھ پر فرض کیئے ہیں

وَھُوَ شَھْرُ رَمَضانَ الَّذِی أَنْزَلْتَ فِیہِ الْقُرْآنَ ھُدیً لِلنَّاسِ وَبَیِّناتٍ مِنَ الْھُدیٰ وَالْفُرْقانِ

اور وہ ماہ مبارک رمضان ہے کہ جس میں تو نے قرآن اتارا ہے جو لوگوں کیلئے رہبر ہے اس میں ہدایت کی دلیلیں اور حق و باطل کی تفریق ہے

وَجَعَلْتَ فِیہِ لَیْلَةَ الْقَدْرِ وَجَعَلْتَہا خَیْراً مِنْ أَلْفِ شَھْرٍ،

تو نے اس مہینے میں شب قدر رکھی اور اسے ہزار مہینوں سے بہتر قرار دیا ہے

فَیا ذَا الْمَنِّ وَلَا یُمَنُّ عَلَیْکَ، مُنَّ عَلَیَّ بِفَکاکِ رَقَبَتِی مِنَ النَّارِ فِی مَنْ تَمُنُّ عَلَیْہِ

پس اے احسان کرنے والے تجھ پر احسان نہیں کیا جا سکتا تو مجھ پر احسان فرما میری گردن آگ سے چھڑا کر ان کے ساتھ جن پر تونے احسان کیا

وَأَدْخِلْنِی الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ

اور مجھے داخل جنت فرما اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحمت کرنے والے ۔

شیخ کفعمی نے مصباح و بلد الامین اور شیخ شہید نے اپنے مجموعہ میں رسولؐ اللہ سے نقل کیا ہے کہا آپ نے فرمایا: جو شخص رمضان المبارک میں ہر واجب نماز کے بعد یہ دعا پڑھے تو خدا وند اس کے قیامت تک کے گناہ معاف کر دے گا اور وہ دعا یہ ہے:

اَللّٰھُمَّ أَدْخِلْ عَلٰی أَھْلِ الْقُبُورِ السُّرُورَ،

اے معبود ! قبروں میں دفن شدہ لوگوں کو شادمانی عطا فرما

اَللّٰھُمَّ أَغْنِ کُلَّ فَقِیرٍ،

اے معبود! ہر محتاج کو غنی بنا دے

اَللّٰھُمَّ أَشْبِعْ کُلَّ جائِعٍ،

اے معبود! ہر بھوکے کو شکم سیر کر دے

اَللّٰھُمَّ اکْسُ کُلَّ عُرْیانٍ،

اے معبود! ہر عریان کو لباس پہنا دے

اَللّٰھُمَّ اقْضِ دَیْنَ کُلِّ مَدِینٍ،

اے معبود! ہر مقروض کا قرض ادا کر

اَللّٰھُمَّ فَرِّجْ عَنْ کُلِّ مَکْرُوبٍ،

اے معبود! ہر مصیبت زدہ کو آسودگی عطا کر

اَللّٰھُمَّ رُدَّ کُلَّ غَرِیبٍ،

اے معبود! ہر مسافر کو وطن واپس لا

اَللّٰھُمَّ فُکَّ کُلَّ أَسِیرٍ،

اے معبود! ہر قیدی کو رہائی بخش دے

اَللّٰھُمَّ أَصْلِحْ کُلَّ فاسِدٍ مِنْ ٲُمُورِ الْمُسْلِمِینَ،

اے معبود! مسلمانوں کے امور میں سے ہر بگاڑ کی اصلاح فرما دے

اَللّٰھُمَّ اشْفِ کُلَّ مَرِیضٍ،

اے معبود! ہر مریض کو شفا عطا فرما

اَللّٰھُمَّ سُدَّ فَقْرَنا بِغِناکَ،

اے معبود! اپنی ثروت سے ہماری محتاجی ختم کر دے

اَللّٰھُمَّ غَیِّرْ سُوءَ حالِنا بِحُسْنِ حالِکَ،

اے معبود! ہماری بد حالی کو خوشحالی سے بدل دے

اَللّٰھُمَّ اقْضِ عَنَّا الدَّیْنَ وَأَغْنِنا مِنَ الْفَقْرِ، إنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ۔

اے معبود! ہمیں اپنے قرض ادا کرنے کی توفیق دے اور محتاجی سے بچا لے بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔

?