• AA+ A++

یہ بڑی عظمت والا دن ہے اور اس میں چند ایک اعمال ہیں :

۱۔ روزہ رکھنا روایت ہے کہ حضرت نوحؑ اسی دن کشتی پر سوار ہوئے اور آپؑ نے اپنے ساتھیوں کو روزہ رکھنے کا حکم دیا پس جو شخص اس دن کا روزہ رکھے تو جہنم کی آگ اس سے ایک سال کی مسافت پر رہے گی ۔

۲۔ اس روز غسل کرے ۔

۳۔ حضرت امام حسین ؑکی زیارت کرے جیسا کہ شیخ نے بشیر دھان سے اور انہوں نے امام جعفر صادق ؑسے روایت کی ہے فرمایا: پہلی رجب کے دن امام حسین ؑکی زیارت کرنے والے کو خدائے تعالیٰ یقینا بخش دے گا ۔

۴۔ وہ طویل دعا پڑھے جو سید نے کتاب اقبال میں نقل کی ہے۔

سید ؒ نے بھی اس دن کیلئے چار رکعت نماز نقل کی ہے ۔ پس وہ نماز ادا کرنے کی خواہش رکھنے والے ان کی کتاب اقبال کی طرف رجوع کریں ۔

اس قول کے مطابق 57ھ میں اسی روز امام محمد باقر ؑ کی ولادت با سعادت ہوئی۔ لیکن مؤلف کا خیال ہے کہ آپ کی ولادت تین صفر کو ہوئی ہے ۔ اسی طرح ایک قول ہے کہ دو رجب ۲۱۲ ھ میں امام علی نقی ؑکی ولادت اور تین رجب 254 ھ میں آپ کی شہادت سامرہ میں واقع ہوئی ۔ نیز ابن عیاش کے بقول دس رجب امام محمد تقی ؑکی ولادت کا دن ہے ۔

?