• AA+ A++

جمعہ: یہ حضرت صاحب الزمان﴿عج﴾ کا دن ہے اور انہیں سے منسوب ہے اور یہ وہی دن ہے جس دن آپ ظہور فرمائیں گے آپ کی زیارت یہ ہے

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا حُجَّةَ اللهِ فِی أَرْضِہِ

آپ پر سلام ہو جو خدا کی زمین میں اس کی حجت ہیں

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا عَیْنَ اللهِ فِی خَلْقِہِ

آپ پر سلام ہو جو خدا کی مخلوق میں اس کی آنکھ ہیں

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا نُورَ اللهِ الَّذِی یَھْتَدِی بِہِ الْمُھْتَدُونَ وَیُفَرَّجُ بِہِ عَنِ الْمُؤْمِنِینَ

آپ پر سلام ہو جو خدا کے وہ نور ہیں جس سے ہدایت چاہنے والے ہدایت پاتے ہیں اور جس سے مومنوں کو کشادگی ملتی ہے

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الْمُھَذَّبُ الْخائِفُ اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الْوَلِیُّ النَّاصِحُ

آپ پر سلام ہو جو نیک طینت ڈرنے والے ہیں آپ پر سلام ہو اے خیر خواہ و سرپرست

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا سَفِینَةَ النَّجاةِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا عَیْنَ الْحَیَاةِ

آپ پر سلام ہو اے کشتی نجات، آپ پر سلام ہو اے چشمہ حیات

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ، صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَعَلَی آلِ بَیْتِکَ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ

آپ پر سلام ہو خدا کی رحمت ہو آپؑ پر اورآپ کے پاک و پاکیزہ خاندانؑ پر

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ عَجَّلَ اللہُ لَکَ مَا وَعَدَکَ مِنَ النَّصْرِ وَظُھُورِ الْاَمْرِ

آپ پر سلام ہو خدا اس امر کے ظہور اور نصرت میں جس کا وعدہ اس نے آپ سے کیا ہے

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ أَنَا مَوْلاکَ عَارِفٌ بِٲُولاَکَ وَٲُخْرَاکَ

آپ پر سلام ہو اے میرے سردار میں آپ کا غلام ہوں آپ کے آغاز و انجام سے واقف ہوں

أَتَقَرَّبُ إلَی اللهِ تَعَالَی بِکَ وَبِآلِ بَیْتِکَ وَأَنْتَظِرُ ظُھُورَکَ وَظُھُورَ الْحَقِّ عَلَی یَدَیْکَ

میں خدا کا قرب چاہتا ہوں آپ کا اور آپکے خاندان کے وسیلے کا انتظار کرتا ہوں آپ کے ظہور اورآ پکے ہاتھوں حق کے ظہور کا

وَأَسْأَلُ اللهَ أَنْ یُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ

اور خدا سے سوال کرتا ہوں کہ وہ محمدؐ و آلؑ محمدؐ پر رحمت فرمائے

وَأَنْ یَجْعَلَنِی مِنَ الْمُنْتَظِرِینَ لَکَ وَالتَّابِعِینَ وَالنَّاصِرِینَ لَکَ عَلَی أَعْدائِکَ وَالْمُسْتَشْھَدِینَ بَیْنَ یَدَیْکَ فِی جُمْلَةِ أَوْلِیَائِکَ

اور مجھے آپکے انتظار کرنے والوں اور پیروی کرنے والوں اور آپ کے دشمنوں کے مقابل آپکے مددگاروں اور آپکے سامنے شہید ہونے والے آپکے دوستوں میں سے قرار دے

یَا مَوْلایَ یَا صَاحِبَ الزَّمَانِ، صَلَواتُ اللهِ عَلَیْکَ وَعَلَی آلِ بَیْتِکَ

اے میرے آقا اے صاحب زماںؑ آپ پر اور آپؑ کے اہل خاندانؑ پر خدا کی رحمتیں ہوں

هٰذَا یَوْمُ الْجُمُعَةِ وَھُوَ یَوْمُکَ الْمُتَوَقَّعُ فِیہِ ظُھُورُکَ وَالْفَرَجُ فِیہِ لِلْمُؤْمِنِینَ عَلَی یَدَیْکَ وَقَتْلُ الْکافِرِینَ بِسَیْفِکَ

یہ جمعہ کا دن ہے جوآپؑ کا دن ہے جس میں آپؑ کے ظہور اور آپؑ کے ذریعے مومنوں کی آسودگی کی توقع ہے اور آپ کی تلوار سے کافروں کے قتل کی امید ہے

وَ أَنَا یَا مَوْلایَ، فِیہِ ضَیْفُکَ وَجَارُکَ، وَ أَنْتَ یَا مَوْلایَ کَرِیمٌ مِنْ أَوْلادِ الْکِرَامِ

اور اے میرے آقا میں آج کے دن آپ کی پناہ میں ہوں اور اے میرے آقا آپ کریم اور کریموں کی اولاد سے ہیں

وَمَأْمُورٌ بِالضِّیافَةِ وَالْاِجَارَةِ فَأَضِفْنِی وَأَجِرْنِی

اور مہمان رکھنے اور پناہ دینے پر مامور ہیں بس مجھے مہمان کیجیے اور پناہ دیجئے

صَلَوَاتُ اللهِ عَلَیْکَ وَعَلَی أَھْلِ بَیْتِکَ الطَّاھِرِینَ

آپ پر اور آپ کے پاک و پاکیز ہ اہل خاندان پرخدا تعالیٰ کی رحمتیں ہوں

سید بن طاؤوس کہتے ہیں میں اس زیارت کے بعد اس شعر کی طرف متوجہ ہوتا ہوں اور امام زمانہؑ کی طرف اشارہ کر کے کہتا ہوں

نَزِيلُكَ حَيْثُ مَا اتَّجَهَتْ رِكَابِي‌
وَضَيْفُكَ حَيْثُ كُنْتُ مِنَ الْبِلادِ

میری سواری مجھے جہاں بھی لے جائے میں آپ ہی کا مہمان ہوں اور شہروں میں سے جس شہر میں رہوں وہاں بھی آپکا مہمان ہوں

?